Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 10:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اَور اگلی صُبح یِہُو باہر گیا اَور کھڑے ہوکر سارے مجمع سے مُخاطِب ہُوا، ”آپ سَب بے قُصُور ہیں۔ مَیں نے ہی اَپنے آقا کے خِلاف سازش کی اَور اُنہیں مار ڈالا لیکن اِن ستّر شہزادوں کا قتل کس نے کیا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اور صُبح کو اَیسا ہُؤا کہ وہ نِکل کر کھڑا ہُؤا اور سب لوگوں سے کہنے لگا تُم تو راست ہو۔ دیکھو مَیں نے تو اپنے آقا کے برخِلاف بندِش باندھی اور اُسے مارا پر اِن سبھوں کو کِس نے مارا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 अगले दिन याहू सुबह के वक़्त निकला और दरवाज़े के पास खड़े होकर लोगों से मुख़ातिब हुआ, “यूराम की मौत के नाते से आप बेइलज़ाम हैं। मैं ही ने अपने मालिक के ख़िलाफ़ मनसूबे बाँधकर उसे मार डाला। लेकिन किसने इन तमाम बेटों का सर क़लम कर दिया?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اگلے دن یاہو صبح کے وقت نکلا اور دروازے کے پاس کھڑے ہو کر لوگوں سے مخاطب ہوا، ”یورام کی موت کے ناتے سے آپ بےالزام ہیں۔ مَیں ہی نے اپنے مالک کے خلاف منصوبے باندھ کر اُسے مار ڈالا۔ لیکن کس نے اِن تمام بیٹوں کا سر قلم کر دیا؟

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 10:9
7 حوالہ جات  

تَب یَاہوِہ نے ہوشِیعؔ سے فرمایا، ”اُس کا نام یزرعیلؔ رکھ کیونکہ مَیں بہت جلد یِہُو کے خاندان سے یزرعیلؔ کے خُون کا بدلہ لُوں گا اَور مَیں اِسرائیل کی بادشاہی کا خاتِمہ کر دُوں گا۔“


”اَب اَے یروشلیمؔ کے باشِندو اَور یہُوداہؔ کے لوگو، میرے اَور میرے تاکستان کے بارے میں تُم ہی فیصلہ کرو۔


میں یہاں تمہارے سامنے کھڑا ہُوں۔ اِس لئے تُم یَاہوِہ اَور اُس کے ممسوح کے آگے میرے مُنہ پر بتاؤ کہ مَیں نے کسی کا بَیل یا کسی کا گدھا لیا ہے؟ مَیں نے کِس کو رشوت لے کر دھوکا دیا؟ کِس پر ظُلم کیا؟ اَپنی آنکھیں بند کرنے کے لیٔے کِس کے ہاتھ سے مَیں نے رشوت لی؟ اگر مَیں نے کویٔی اَیسی بات کی ہے تو بتاؤ میں اُس کی تلافی کروں گا۔“


تَب یِہُو نے اُنہیں ایک دُوسرا خط لِکھ کر بھیجا، ”بہت خُوب! اگر تُم سَب میری طرف ہو اَور میرا حُکم مانوگے تو اَپنے آقا کے بیٹوں کے سَر لے کر کل یزرعیلؔ میں اِسی وقت میرے پاس آ جاؤ۔“ اُس وقت بادشاہ کے ستّر شہزادے شہر کے نامور لوگوں کی سَر پرستی میں رہ کر پرورِش پا رہے تھے۔


جَب قاصِد آیا تو اُس نے یِہُو کو خبر دی، ”وہ بادشاہ کے شہزادوں کے سَر لایٔے ہیں۔“ تَب یِہُو نے حُکم دیا، ”تُم اِن سَروں کے دو ڈھیر بنا کر شہر کے پھاٹک پر صُبح تک کے لئے رکھ دو۔“


جِن افسران نے اُسے قتل کیا وہ یُوزبادؔ بِن شیمیتھ اَور یہُوزبادؔ بِن شومیرؔ تھے۔ چنانچہ یُوآشؔ کی وفات ہو گئی اَور اُنہیں اُن کے آباؤاَجداد کے ساتھ داویؔد کے شہر میں دفن کیا گیا اَور اُن کی جگہ اُن کا بیٹا اماضیاہؔ بادشاہ بنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات