Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 10:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 تَب یِہُو نے اُنہیں ایک دُوسرا خط لِکھ کر بھیجا، ”بہت خُوب! اگر تُم سَب میری طرف ہو اَور میرا حُکم مانوگے تو اَپنے آقا کے بیٹوں کے سَر لے کر کل یزرعیلؔ میں اِسی وقت میرے پاس آ جاؤ۔“ اُس وقت بادشاہ کے ستّر شہزادے شہر کے نامور لوگوں کی سَر پرستی میں رہ کر پرورِش پا رہے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 تب اُس نے دُوسری بار ایک خط اُن کو لِکھ بھیجا کہ اگر تُم میری طرف ہو اور میری بات ماننا چاہتے ہو تو اپنے آقا کے بیٹوں کے سر اُتار کر کل یزرعیل میں اِسی وقت میرے پاس آ جاؤ۔ اُس وقت شہزادے جو ستّر آدمی تھے شہر کے اُن بڑے آدمِیوں کے ساتھ تھے جو اُن کے پالنے والے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 यह पढ़कर याहू ने एक और ख़त लिखकर सामरिया भेजा। उसमें लिखा था, “अगर आप वाक़ई मेरे साथ हैं और मेरे ताबे रहना चाहते हैं तो अपने मालिक के बेटों के सरों को काटकर कल इस वक़्त तक यज़्रएल में मेरे पास ले आएँ।” क्योंकि अख़ियब के 70 बेटे सामरिया के बड़ों के पास रहकर परवरिश पा रहे थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 یہ پڑھ کر یاہو نے ایک اَور خط لکھ کر سامریہ بھیجا۔ اُس میں لکھا تھا، ”اگر آپ واقعی میرے ساتھ ہیں اور میرے تابع رہنا چاہتے ہیں تو اپنے مالک کے بیٹوں کے سروں کو کاٹ کر کل اِس وقت تک یزرعیل میں میرے پاس لے آئیں۔“ کیونکہ اخی اب کے 70 بیٹے سامریہ کے بڑوں کے پاس رہ کر پرورش پا رہے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 10:6
13 حوالہ جات  

لیکن یِسوعؔ نے اُس سے کہا، ”اُسے منع نہ کرنا کیونکہ جو تمہارے خِلاف نہیں وہ تمہاری طرف ہے۔“


”جو میرے ساتھ نہیں وہ میرا مُخالف ہے اَورجو میرے ساتھ جمع نہیں کرتا، وہ بکھیرتا ہے۔


کہتے ہیں کہ خُدا اِنسان کی سزا اُس کی اَولاد کے لیٔے رکھ چھوڑتے ہیں۔ لیکن ہونا تو یہ چاہئے کہ اِنسان کی سزا اُسی کو ملے تاکہ وہ اُسے جان سکے!


تَب اُس نے کھڑکی کی طرف نظر اُٹھاکر دریافت کیا، ”میری طرف کون کون ہے؟“ تَب دو تین خواجہ سراؤں نے نیچے اُس کی طرف دیکھا۔


تُم اُن کے آگے سَجدہ نہ کرنا اَور نہ ہی اُن کی عبادت کرنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا غیّور خُدا ہُوں اَورجو مُجھ سے عداوت رکھتے ہیں مَیں اُن کی اَولاد کو تیسری اَور چوتھی پُشت تک اُن کے آباؤاَجداد کی بدکاری کی سزا دیتا ہُوں۔


یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا: ”اِن لوگوں کے سَب سربراہوں اَور سرغنوں کو لے کر قتل کر اَور اُنہیں یَاہوِہ کے حُضُور دِن کی رَوشنی میں ٹانگ دینا تاکہ یَاہوِہ کا قہرِ شدید بنی اِسرائیل پر سے ٹل جائے۔“


لہٰذا شاہی محل کے دیوان، شہر کے حاکم اَور بُزرگوں، اَور شہزادوں کے سرپرستوں نے یِہُو کو یہ پیغام بھیجا: ”ہم سَب آپ کے خادِم ہیں اَورجو کچھ آپ فرمائیں گے ہم وُہی کریں گے اَور ہم کسی کو بادشاہ نہیں بنائیں گے اَورجو کچھ آپ کی نظر میں بہتر ہے آپ وُہی کریں۔“


جَیسے ہی اُنہیں یِہُو کا خط مِلا، اُنہُوں نے بادشاہ کے تمام ستّر شہزادوں کو لے جا کر قتل کر دیا اَور اُن کے سَر ٹوکریوں میں رکھ کر یزرعیلؔ میں یِہُو کے پاس بھیج دئیے۔


اَور اگلی صُبح یِہُو باہر گیا اَور کھڑے ہوکر سارے مجمع سے مُخاطِب ہُوا، ”آپ سَب بے قُصُور ہیں۔ مَیں نے ہی اَپنے آقا کے خِلاف سازش کی اَور اُنہیں مار ڈالا لیکن اِن ستّر شہزادوں کا قتل کس نے کیا ہے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات