Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 10:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 لہٰذا شاہی محل کے دیوان، شہر کے حاکم اَور بُزرگوں، اَور شہزادوں کے سرپرستوں نے یِہُو کو یہ پیغام بھیجا: ”ہم سَب آپ کے خادِم ہیں اَورجو کچھ آپ فرمائیں گے ہم وُہی کریں گے اَور ہم کسی کو بادشاہ نہیں بنائیں گے اَورجو کچھ آپ کی نظر میں بہتر ہے آپ وُہی کریں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 سو محلّ کے دِیوان نے اور شہر کے حاکِم نے اور بزُرگوں نے بھی اور لڑکوں کے پالنے والوں نے یاہُو کو کہلا بھیجا ہم سب تیرے خادِم ہیں اور جو کُچھ تُو فرمائے گا وہ سب ہم کریں گے ہم کِسی کو بادشاہ نہیں بنائیں گے۔ جو کُچھ تیری نظر میں اچّھا ہو سو کر۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 इसलिए महल के इंचार्ज, सामरिया पर मुक़र्रर अफ़सर, शहर के बुज़ुर्गों और अख़ियब के बेटों के सरपरस्तों ने याहू को पैग़ाम भेजा, “हम आपके ख़ादिम हैं और जो कुछ आप कहेंगे हम करने के लिए तैयार हैं। हम किसी को बादशाह मुक़र्रर नहीं करेंगे। जो कुछ आप मुनासिब समझते हैं वह करें।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اِس لئے محل کے انچارج، سامریہ پر مقرر افسر، شہر کے بزرگوں اور اخی اب کے بیٹوں کے سرپرستوں نے یاہو کو پیغام بھیجا، ”ہم آپ کے خادم ہیں اور جو کچھ آپ کہیں گے ہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہم کسی کو بادشاہ مقرر نہیں کریں گے۔ جو کچھ آپ مناسب سمجھتے ہیں وہ کریں۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 10:5
11 حوالہ جات  

چنانچہ وہ اَپنی کمر میں ٹاٹ اَور سَروں پر رسّیاں باندھے ہُوئے شاہِ اِسرائیل کے پاس پہُنچے اَور کہا، ”آپ کا خادِم بِن ہددؔ عرض کرتا ہے: ’مہربانی کرکے میری جان بخش دیں۔‘ “ بادشاہ نے اُن سے دریافت کیا، ”کیا وہ ابھی تک زندہ ہے؟ وہ تو میرا بھایٔی ہے۔“


شاہِ اِسرائیل نے جَواب دیا، ”اَے میرے آقا بادشاہ، آپ کے فرمان کے مُطابق میں اَورجو کچھ میرا ہے سَب آپ کا ہی ہے۔“


اَور ہمارے سَب بُزرگوں اَور ہمارے مُلک کے سَب باشِندوں نے ہم سے کہا، ’اَپنے ساتھ توشہ سفر لو اَور جا کر اُن سے مِلو اَور اُن سے کہہ، ”ہم تمہارے خادِم ہیں اِس لئے ہمارے ساتھ عہد کر لو۔“ ‘


لہٰذا شاہِ یہُودیؔہ حِزقیاہؔ نے شاہِ اشُور کو لاکیشؔ شہر میں یہ پیغام بھیجا: ”مُجھ سے خطا ہُوئی ہے۔ یہاں سے اَپنی فَوجوں کو ہٹا لیجئے اَور آپ جِتنا خراج مطالبہ کریں گے میں اُسے اَدا کروں گا۔“ چنانچہ شاہِ اشُور نے شاہِ یہُودیؔہ حِزقیاہؔ سے دس میٹرک ٹن چاندی اَور ایک ٹن سونا بطور خراج مُقرّر کر دیا۔


اُنہُوں نے یہوشُعؔ سے کہا، ”ہم تمہارے خادِم ہیں۔“ لیکن یہوشُعؔ نے اُن سے پُوچھا، ”تُم کون ہو اَور کہاں سے آئے ہو؟“


جو کویٔی میری خدمت کرنا چاہتاہے اُسے لازِم ہے کہ میری پیروی کرے؛ تاکہ جہاں میں ہُوں، وہاں میرا خادِم بھی ہو۔ جو میری خدمت کرتا ہے میرا آسمانی باپ اُسے عزّت بخشیں گے۔


اُن کی مت سُنو، شاہِ بابیل کی خدمت گُزاری کرو اَور زندہ رہو۔ بھلا یہ شہر کیوں ویران ہو؟


کیا یہ سَب لوگ میرے پیٹ میں پڑے تھے؟ کیا یہ مُجھ ہی سے پیدا ہویٔے؟ پھر آپ مُجھے کیوں کہتے ہیں ’میں ایک دایہ کی مانند جو کسی نَوزائیدہ بچّے کو لیٔے پھرتی ہے اُنہیں اَپنی گود میں اُٹھاکر‘ اُس مُلک میں لے جاؤں جِس کے دینے کی قَسم آپ نے اُن کے آباؤاَجداد سے کھائی ہے؟


تَب یِہُو نے اُنہیں ایک دُوسرا خط لِکھ کر بھیجا، ”بہت خُوب! اگر تُم سَب میری طرف ہو اَور میرا حُکم مانوگے تو اَپنے آقا کے بیٹوں کے سَر لے کر کل یزرعیلؔ میں اِسی وقت میرے پاس آ جاؤ۔“ اُس وقت بادشاہ کے ستّر شہزادے شہر کے نامور لوگوں کی سَر پرستی میں رہ کر پرورِش پا رہے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات