Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 10:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اَور یِہُو نے تمام بنی اِسرائیل میں سے بَعل کے تمام پرستار کو بُلا لیا اَور کویٔی بھی غَیر حاضِر نہ تھا۔ اَور اِن سَب کا بَعل کے مَندِر میں ہُجوم جمع ہُوا اَور بَعل کے تمام پرستار سے مَندِر ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک پُوری طرح سے بھر گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 اور یاہُو نے سارے اِسرائیلؔ میں لوگ بھیجے اور بعل کے سب پُوجنے والے آئے یہاں تک کے ایک شخص بھی اَیسا نہ تھا جو نہ آیا ہو اور وہ بعل کے مندِر میں داخِل ہُوئے اور بعل کا مندِر اِس سِرے سے اُس سِرے تک بھر گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 10:21
7 حوالہ جات  

اَور اُس نے سامریہؔ میں بَعل کے لیٔے ایک مَندِر تعمیر کروایا اَور اِس مَندِر میں اُس نے بَعل کے واسطے ایک مذبح بھی تعمیر کروایا۔


پھر اُنہُوں نے سَب بادشاہوں کو اُس جگہ جمع کیا جِس کا عِبرانی نام ہرمگیدون ہے۔


تَب میں سَب قوموں کو جمع کرکے اُنہیں یہوشافاطؔ کی وادی میں لے آؤں گا۔ وہاں میں اَپنی مِیراث یعنی اَپنی قوم اِسرائیل کے متعلّق اُن کے خِلاف فیصلہ کروں گا، کیونکہ اُنہُوں نے میرے لوگوں کو مُختلف قوموں میں بِکھیر دیا تھا اَور میرے مُلک کو تقسیم کر دیا۔


اَور مُلک کے سَب لوگ بَعل کے مَندِر گیٔے اَور اُسے پُوری طرح سے نِیست و نابود کر ڈالا اَور اُس کے مذبحوں اَور بُتوں کو چکنا چُور کر دیا اَور بَعل کے کاہِنؔ متّانؔ کو مذبحوں کے سامنے قتل کر دیا۔ تَب یہویادعؔ کاہِنؔ نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے لیٔے مُحافظ مُقرّر کئے۔


وہ مَندِر مَرد اَور عورتوں کے ہُجوم سے کھچاکھچ بھرا ہُوا تھا اَور فلسطینیوں کے سَب سردار وہاں تھے اَور اُس کی چھت پر تقریباً تین ہزار مَرد اَور عورت تھے جو شِمشُونؔ کا تماشا دیکھ رہے تھے۔


اَور یِہُو نے توشہ خانہ کے نِگران کو حُکم دیا، ”بَعل کے تمام پرستار کے لیٔے لباس لے آؤ۔“ چنانچہ وہ اُن کے لیٔے لباس لے آئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات