Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 10:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 لہٰذا جان لو کہ احابؔ کے گھرانے کے خِلاف یَاہوِہ کی فرمائی ہوئی کویٔی بھی بات خالی نہیں جائے گی کیونکہ جو کچھ یَاہوِہ نے اَپنے خادِم ایلیّاہ کی مَعرفت فرمائی تھی اُسے یقیناً پُورا کر دیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 سو اب جان لو کہ خُداوند کے اُس سُخن میں سے جِسے خُداوند نے اخیاؔب کے گھرانے کے حق میں فرمایا کوئی بات خاک میں نہیں مِلے گی کیونکہ خُداوند نے جو کُچھ پنے بندہ ایلیّاہؔ کی معرفت فرمایا تھا اُسے پُورا کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 चुनाँचे आज जान लें कि जो कुछ भी रब ने अख़ियब और उसके ख़ानदान के बारे में फ़रमाया है वह पूरा हो जाएगा। जिसका एलान रब ने अपने ख़ादिम इलियास की मारिफ़त किया है वह उसने कर लिया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 چنانچہ آج جان لیں کہ جو کچھ بھی رب نے اخی اب اور اُس کے خاندان کے بارے میں فرمایا ہے وہ پورا ہو جائے گا۔ جس کا اعلان رب نے اپنے خادم الیاس کی معرفت کیا ہے وہ اُس نے کر لیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 10:10
13 حوالہ جات  

”کیا تُم نے غور کیا ہے کہ احابؔ کس طرح میرے حُضُور خاکسار بَن گیا ہے؟ چونکہ اُس نے خُود کو حلیم کر لیا ہے، اِس لیٔے میں یہ تباہی اُس کے زندہ رہتے اُس پر نازل نہیں کروں گا بَلکہ اُس کے بیٹے کے ایّام میں اُس کے خاندان پر نازل کروں گا۔“


اِس لیٔے تُم احابؔ سے یہ کہنا، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: کیا تُم نے ایک آدمی کو قتل کرکے اُس کی جائداد پر قبضہ نہیں کر لیا ہے؟‘ پھر اُس سے یہ بھی کہنا، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: جہاں کُتّوں نے نبوتؔ کا خُون چاٹا ہے، اُسی جگہ وہ تمہارا ہی خُون چاٹیں گے، ضروُر تمہارا!‘ “


لیکن کیا میرا کلام اَور میرے قوانین جو مَیں نے اَپنے خدمت گذار نبیوں کو دیئے تھے، کیا وہ تمہارے آباؤاَجداد کی وفات کے بعد بھی قائِم نہیں ہیں؟ ”تَب اُنہُوں نے تَوبہ کی اَور کہا، یَاہوِہ قادرمُطلق نے اَپنے اِرادے کے مُطابق ہماری روِش اَور ہمارے اعمال کے مُوافق ہم سے صحیح سلُوک کیا۔“


چنانچہ وہ لَوٹ آئے اَور یِہُو کو خبر دی، ”یہ تِشبےؔ شہر کے باشِندے ایلیّاہ کی نبُوّت کے مُطابق ہُواہے، جو یَاہوِہ نے اَپنے بندہ کی مَعرفت فرمایا تھا: یزرعیلؔ کے کھیت میں کُتّے اِیزبِلؔ کا گوشت کھایٔیں گے۔


وہ جو اِسرائیل کا جلال ہے وہ نہ تو جھُوٹ بولتا ہے اَور نہ اَپنا اِرادہ بدلتا ہے کیونکہ وہ کویٔی اِنسان نہیں ہے کہ اَپنا اِرادہ بدل دے۔“


اَور جَب شموایلؔ بڑا ہُوا، تو یَاہوِہ اُس کے ساتھ تھے اَور اُنہُوں نے شموایلؔ کے بارے میں اَپنی ساری پیشین گوئیاں پُوری کیں۔


آسمان اَور زمین ٹل جایٔیں گی لیکن میری باتیں کبھی نہیں ٹلیں گی۔


جَب یِہُو سامریہؔ میں آیا تو اُس نے جَیسا کہ یَاہوِہ نے ایلیّاہ کی مَعرفت احابؔ کے خاندان کے بارے میں فرمایا تھا احابؔ کے خاندان کے سبھی بچے ہُوئے لوگوں کو جو سامریہؔ میں تھے مار ڈالا؛ اُس نے اُنہیں نِیست و نابود کر دیا۔


چنانچہ یَاہوِہ کا وہ قول پُورا ہُوا جو اُنہُوں نے یِہُو سے فرمایا تھا: ”تمہاری اَولاد چوتھی پُشت تک بنی اِسرائیل کے تخت پر تخت نشین رہے گی۔“


بادشاہ نے ہامانؔ کو حُکم دیا، ”فوراً جاؤ،“ اَور ”خلعت اَور گھوڑا لے کر اُس یہُودی مردکیؔ کے حوالہ کر دے جو محل کے دروازہ کے دروازہ پر بیٹھا ہُواہے اَور اُس کی عزّت اَفزائی کر اَورجو کچھ تُونے کہا ہے بالکُل وَیسا ہی کیا جائے۔ اُس میں کویٔی کسر نہ رہنے پایٔے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات