Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 1:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 چنانچہ یَاہوِہ کے اُس کلام کے مُطابق جو اُنہُوں نے ایلیّاہ کی مَعرفت فرمایا تھا، احزیاہؔ کی وفات ہو گئی۔ اَور چونکہ احزیاہؔ کا کویٔی بیٹا نہ تھا، اِس لیٔے اُس کی جگہ پر اُس کا بھایٔی یورامؔ بادشاہ بَن گیا۔ یہ واقعہ شاہِ یہُودیؔہ یہُورامؔ بِن یہوشافاطؔ کے دَورِ حُکومت کے دُوسرے سال سے ہُوا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 سو وہ خُداوند کے کلام کے مُطابِق جو ایلیّاہؔ نے کہا تھا مَر گیا اور چُونکہ اُس کا کوئی بیٹا نہ تھا اِس لِئے شاہِ یہُوداؔہ یہُوراؔم بِن یہُوؔسفط کے دُوسرے سال سے یہُوراؔم اُس کی جگہ سلطنت کرنے لگا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 वैसा ही हुआ जैसा रब ने इलियास की मारिफ़त फ़रमाया था, अख़ज़ियाह मर गया। चूँकि उसका बेटा नहीं था इसलिए उसका भाई यहूराम यहूदाह के बादशाह यूराम बिन यहूसफ़त की हुकूमत के दूसरे साल में तख़्तनशीन हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 ویسا ہی ہوا جیسا رب نے الیاس کی معرفت فرمایا تھا، اخزیاہ مر گیا۔ چونکہ اُس کا بیٹا نہیں تھا اِس لئے اُس کا بھائی یہورام یہوداہ کے بادشاہ یورام بن یہوسفط کی حکومت کے دوسرے سال میں تخت نشین ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 1:17
11 حوالہ جات  

شاہِ یہُودیؔہ یہوشافاطؔ کے اٹھّارہویں سال میں یہُورامؔ بِن احابؔ سامریہؔ میں اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے بَارہ سال حُکمرانی کی۔


شاہِ یہُودیؔہ یہوشافاطؔ کے سترھویں سال سامریہؔ میں احابؔ کا بیٹا احزیاہؔ اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُنہُوں نے بنی اِسرائیل پر دو بَرس تک حُکمرانی کی۔


جہاں تک احزیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے تمام دیگر واقعات اَورجو کچھ اُس نے کیا، اُس کا ذِکر بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہے؟


اَور یَاہوِہ کے کہنے کے مُطابق یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے وہاں مُوآب میں وفات پائی۔


کیونکہ یَاہوِہ کے اُس کلام کے مُطابق جو اُس نے ایلیّاہ کی مَعرفت فرمایا تھا، نہ تو مٹکے کا آٹا ختم ہُوا اَور نہ ہی کُپّی کے تیل میں کمی آئی۔


اَور اُنہُوں نے بادشاہ کے رتھ کو سامریہؔ کے تالاب کے کنارے دھویا، جہاں طوائفیں غُسل کیا کرتی تھیں، اَور کُتّے بادشاہ کے خُون کو چاٹتے رہے جَیسا کہ یَاہوِہ نے اَپنے کلام کے مَعرفت فرمایا تھا۔


اَور یہوشافاطؔ پینتیس سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے یروشلیمؔ میں پچّیس سال حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام عزُوباہ تھا جو شِلحیؔ کی بیٹی تھی۔


چنانچہ وہ لَوٹ آئے اَور یِہُو کو خبر دی، ”یہ تِشبےؔ شہر کے باشِندے ایلیّاہ کی نبُوّت کے مُطابق ہُواہے، جو یَاہوِہ نے اَپنے بندہ کی مَعرفت فرمایا تھا: یزرعیلؔ کے کھیت میں کُتّے اِیزبِلؔ کا گوشت کھایٔیں گے۔


جَب یِہُو سامریہؔ میں آیا تو اُس نے جَیسا کہ یَاہوِہ نے ایلیّاہ کی مَعرفت احابؔ کے خاندان کے بارے میں فرمایا تھا احابؔ کے خاندان کے سبھی بچے ہُوئے لوگوں کو جو سامریہؔ میں تھے مار ڈالا؛ اُس نے اُنہیں نِیست و نابود کر دیا۔


اَور آساؔ کی جگہ اُس کا بیٹا یہوشافاطؔ بطور بادشاہ تخت نشین ہُوا اَور اُس نے اِسرائیل کے مُقابلہ میں اَپنے آپ کو خُوب مضبُوط کر لیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات