Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 1:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 تَب یَاہوِہ کے فرشتہ نے ایلیّاہ سے کہا، ”اُس کے ساتھ نیچے چلے جاؤ؛ اَور اُس سے خوفزدہ نہ ہو۔“ لہٰذا ایلیّاہ اُٹھے اَور اُس کے ساتھ نیچے بادشاہ کے حُضُور مَیں حاضِر ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 تب خُداوند کے فرِشتہ نے ایلیّاہؔ سے کہا اُس کے ساتھ بادشاہ کے پاس نِیچے جا۔ اُس سے نہ ڈر۔ تب وہ اُٹھ کر اُس کے ساتھ نِیچے گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 तब रब के फ़रिश्ते ने इलियास से कहा, “इससे मत डरना बल्कि इसके साथ उतर जा!” चुनाँचे इलियास उठा और अफ़सर के साथ उतरकर बादशाह के पास गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 تب رب کے فرشتے نے الیاس سے کہا، ”اِس سے مت ڈرنا بلکہ اِس کے ساتھ اُتر جا!“ چنانچہ الیاس اُٹھا اور افسر کے ساتھ اُتر کر بادشاہ کے پاس گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 1:15
11 حوالہ جات  

”مَیں ہی، میں ہوں، تُمہیں تسلّی بخشتا ہُوں۔ تُم کون ہو جو فانی اِنسان سے اَور آدمؔ زاد جو محض گھاس ہیں، ڈرتے ہو،


اَور تُم اَے آدَمزاد اُن کا یا اُن کی باتوں کا خوف نہ کرنا حالانکہ تُو جھاڑیوں اَور اُونٹ کٹاروں سے گھِرا ہُواہے اَور بِچھُّوؤں کے درمیان رہتاہے پھر بھی تُو نہ ڈرنا حالانکہ وہ ایک ضِدّی قوم ہیں تو بھی تُو اُن کی باتوں سے یا خُود اُن سے مت ڈرنا۔


”لہٰذا تُم اَپنی کمر کس لو، اَور اُٹھ کرجو حُکم مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں، وہ اُنہیں سُنا۔ تُو اُن سے گھبرا نہ جانا ورنہ مَیں تُجھے اُن کے سامنے ڈرا دُوں گا۔ اُن سے نہ گھبراؤ


اُن سے مت ڈرو جو بَدن کو تو ہلاک کر سکتے ہیں لیکن رُوح کو نہیں، مگر اُس سے ڈرو جو بَدن اَور رُوح دونوں کو جہنّم میں ہلاک کر سَکتا ہے۔


میں تُمہیں اِس قوم کے لیٔے دیوار بنا دُوں گا، جو کانسے کی ایک مُستحکم دیوار ہوگی؛ وہ تمہارے خِلاف لڑیں گے لیکن تُم پر غالب نہ آئیں گے، کیونکہ مَیں تمہارے ساتھ ہُوں تاکہ تمہاری حِفاظت کروں اَور تُمہیں بچاؤں۔“ یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے۔


یَاہوِہ میری رَوشنی اَور میری نَجات ہیں۔ مُجھے کس کا ڈر ہے؟ یَاہوِہ میری زندگی کا محکم قلعہ ہیں۔ مُجھے کس کی ہیبت ہے؟


لیکن یَاہوِہ کے فرشتہ نے تِشبےؔ کے باشِندے ایلیّاہ سے فرمایا، ”جاؤ اَور سامریہؔ کے بادشاہ کے قاصِدوں سے مُلاقات کرکے اُن سے پُوچھو، ’کیا بنی اِسرائیل میں کویٔی خُدا نہیں ہے جو تُم عقرونؔ کے معبُود بَعل زبُوبؔ سے دریافت کرنے جا رہے ہو؟‘


تَب ایلیّاہ نے اُسے جَواب دیا، ”قادرمُطلق یَاہوِہ کی حیات کی قَسم، جِن کی میں خدمت کرتا ہُوں، آج مَیں خُود کو یقیناً احابؔ کے سامنے پیش کروں گا۔“


اُس کے بعد یَاہوِہ کا یہ کلام رُویا میں اَبرامؔ پر نازل ہُوا: ”اَے اَبرامؔ! خوف نہ کر، مَیں تمہاری سِپر ہُوں اَور تمہارا اجر بہت بڑا ہوگا۔“


ایمان ہی سے حضرت مَوشہ نے بادشاہ کے غُصّہ سے خوف نہ کھایا بَلکہ مُلکِ مِصر کو چھوڑ دیا؛ کیونکہ وہ گویا غَیر مریٔی خُدا کو دیکھ کر آگے قدم بڑھاتے رہے۔


دیکھئے، آسمان سے آگ نازل ہُوئی تھی، اَور مُجھ سے پہلے آئے دو فَوجی سرداروں اَور اُن کے پچاس پچاس آدمیوں کو بھسم کر ڈالا؛ لیکن اَب آپ میری جان کو ہلاک ہونے سے بچا لیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات