Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-کرنتھیوں 8:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 ہم ایک مسیحی بھایٔی کو بھی اُس کے ساتھ بھیج رہے ہیں، جِس کی خُوشخبری سُنانے کی تعریف تمام جماعتوں میں کی جاتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اور ہم نے اُس کے ساتھ اُس بھائی کو بھیجا جِس کی تعرِیف خُوشخبری کے سبب سے تمام کلِیسیاؤں میں ہوتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 हमने उसके साथ उस भाई को भेज दिया जिसकी ख़िदमत की तारीफ़ तमाम जमातें करती हैं, क्योंकि उसे अल्लाह की ख़ुशख़बरी सुनाने की नेमत मिली है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 ہم نے اُس کے ساتھ اُس بھائی کو بھیج دیا جس کی خدمت کی تعریف تمام جماعتیں کرتی ہیں، کیونکہ اُسے اللہ کی خوش خبری سنانے کی نعمت ملی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-کرنتھیوں 8:18
8 حوالہ جات  

مَیں نے طِطُسؔ کی مِنّت کی کہ وہ تمہارے پاس جائے اَور اُس کے ساتھ ایک اَور مسیحی بھایٔی کو بھیجا۔ کیا طِطُسؔ نے تُم سے، بےجا فائدہ اُٹھایا؟ کیا وہ اَور مَیں ایک ہی رُوح کی ہدایت پا کر ایک ہی نقش قدم پر نہیں چلے؟


اَور صِرف یہی نہیں بَلکہ جماعتوں نے اُسے مُنتخب کیا کہ وہ عطیوں کی اِس خدمت کے لیٔے ہمارا ہم سفر ہو، ہم یہ کام خُداوؔند کے جلال کے لیٔے کرتے ہیں اَور اِس سے ہمارا شوق بھی ظاہر ہوتاہے۔


بہرحال، ہر ایک شخص کو چاہئے کہ خُداوؔند کی بخشی ہُوئی تَوفیق کے مُطابق زندگی گزارے اَور اُسی حالت میں رہے جِس میں وہ اَپنے بُلائے جانے کے وقت تھا۔ میں سَب جماعتوں میں یہی اُصُول مُقرّر کرتا ہُوں۔


جَب مَیں المسیح کی خُوشخبری سُنانے کے لیٔے تروآسؔ شہر پہُنچا تو مَیں نے دیکھا کہ خُداوؔند نے میرے لیٔے خدمت کا دروازہ کھول رکھا ہے۔


بَلکہ اُنہُوں نے مُجھے بچانے کے لیٔے اَپنی جان خطرہ میں ڈال دی تھی۔ صِرف میں ہی نہیں بَلکہ غَیریہُودیوں کی تمام جماعتیں بھی اُن کی شُکرگزار ہیں۔


اِس لیٔے میں تِیمُتھِیُس کو جو خُداوؔند میں میرا عزیز اَور وفادار فرزند ہے، تمہارے پاس بھیج رہا ہُوں۔ وہ تُمہیں میرے وہ طریقے یاد دِلائے گا جِن پر میں المسیح یِسوعؔ میں ہوتے ہویٔے عَمل کرتا ہُوں اَور جنہیں میں ہر جماعت میں ہر جگہ سِکھاتا ہُوں۔


اَور جَب مَیں وہاں آؤں گا، تو جنہیں تُم منظُور کروگے اُنہیں میں خط دے کر بھیج دُوں گا تاکہ وہ تمہارے ہدیہ یروشلیمؔ پہُنچا دیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات