Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-کرنتھیوں 6:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 کُرِنتھُسؔ والو! ہم نے تُم سے کھُل کر باتیں کی ہیں، بَلکہ اَپنا دِل کھول کر رکھ دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اَے کُرِنتھیو! ہم نے تُم سے کُھل کر باتیں کِیں اور ہمارا دِل تُمہاری طرف سے کُشادہ ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 कुरिंथुस के अज़ीज़ो, हमने खुलकर आपसे बात की है, हमारा दिल आपके लिए कुशादा हो गया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 کُرِنتھس کے عزیزو، ہم نے کھل کر آپ سے بات کی ہے، ہمارا دل آپ کے لئے کشادہ ہو گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-کرنتھیوں 6:11
20 حوالہ جات  

خُدا گواہ ہے کہ میرے دِل میں تمہارے لیٔے المسیح یِسوعؔ کی سِی مَحَبّت ہے اَور مَیں تمہارا کِس قدر مُشتاق ہُوں۔


چنانچہ میں تمہاری خاطِر رُوحوں کے واسطے بڑی خُوشی سے اَپنا سَب کچھ بَلکہ خُود بھی خرچ ہو جانے کو تیّار رہُوں گا۔ اگر مَیں تُم سے اِس قدر مَحَبّت رکھتا ہُوں، تو کیا تُم مُجھ سے کم مَحَبّت رکھوگے؟


مَیں آپ کے اَحکام کی راہ میں دَوڑتا ہُوں، کیونکہ آپ نے میری سمجھ میں کشادگی عطا فرمائی ہے۔


مَیں نے بہت رنجیدہ اَور پریشانی کی حالت میں آنسُو بہا بہا کر تُمہیں لِکھّا تھا۔ تُمہیں رنج پہُنچانا میرا مقصد نہیں تھا۔ بَلکہ میں چاہتا تھا کہ تُم اُس گہری مَحَبّت کو جانو جو مُجھے تُم سے ہے۔


”خُداوؔند یِسوعؔ فرماتے ہیں، دیکھ! میں جلد آنے والا ہُوں! اَور ہر ایک کو اُس کے عَمل کے مُطابق دینے کے لیٔے اجر میرے پاس مَوجُود ہے۔


اَے اہلِ فِلپّی! تُم اَچھّی طرح جانتے ہو کہ شروع شروع میں جَب مَیں خُوشخبری سُناتا ہُوا، صُوبہ مَکِدُنیہؔ سے روانہ ہُوا تھا، تو تمہارے سِوا کسی جماعت نے لینے دینے کے مُعاملہ میں، میری مدد نہ کی؛


نادان گلتیو! تُم پر کِس نے جادُو کر دیا؟ تمہاری تو گویا آنکھوں کے سامنے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کو صلیب پر ٹنگا دِکھایا گیا تھا۔


تَب حنّہؔ نے دعا کی اَور کہا: ”میرا دِل یَاہوِہ میں شادمان ہے؛ یَاہوِہ نے میرا سینگ اُونچا کیا ہے۔ میرا مُنہ میرے دُشمنوں پر کُھل گیا ہے، کیونکہ مَیں آپ کی نَجات سے خُوش ہُوں۔


کیونکہ تُم جانتے ہو کہ جو کویٔی اَچھّا کام کرےگا، خواہ وہ غُلام ہو یا آزاد، خُداوؔند سے اُس کا اجر پایٔےگا۔


بے شک شراب دھوکا دیتی ہے؛ وہ ضِدّی ہے اَور کبھی سکون نہیں پاتا۔ کیونکہ وہ قبر کی طرح لالچی ہے اَور موت کی طرح کبھی آسُودہ نہیں ہوتا، وہ سَب قوموں کو اَپنے پاس جمع کر لیتا ہے اَور سَب لوگوں کو جمع کر لیتا ہے۔


اَے خُداوؔند، میرے لبوں کو کھول دیں، اَور میرے مُنہ سے آپ کی سِتائش نکلے گی۔


مُجھے بولنا ہی ہوگا تاکہ تسلّی پاؤں، مُجھے اَپنے لب کھول کر جَواب دینا ہوگا۔


تَب تُو دیکھے گی اَور خُوشی سے چمک اُٹھے گی، اَور تیرا دِل خُوشی کے مارے دھڑکنے لگے گا اَور پھُولے نہیں سمائے گا؛ کیونکہ سمُندر کی تمام دولت اَور مُختلف قوموں کا مال و زَر، تیرے پاس لایا جائے گا۔


اُس شخص کی آمد سے ایک شام قبل یَاہوِہ کا ہاتھ مُجھ پر تھا اَور صُبح کو اُس شخص کے میرے پاس آنے سے قبل یَاہوِہ نے میرا مُنہ کھول دیا تھا۔ اُس طرح میری زبان کھُل گئی اَور مَیں گُونگا نہ رہا۔


اِس کے بعد پَولُسؔ، اتھینؔے سے کُرِنتھُسؔ شہر چلےگئے۔


اُس یہُودی عبادت گاہ کا رہنما کرِسپُسؔ تھا جو اَپنے سارے گھرانے سمیت خُداوؔند پر ایمان لایا اَور کُرِنتھُسؔ کے کیٔی اَور لوگ بھی کلام سُن کر ایمان لایٔے اَور اُنہُوں نے پاک ‏غُسل لیا۔


اَے بھائیو اَور بہنوں! میں تمہاری مِنّت کرتا ہُوں کہ میری مانِند بنو کیونکہ مَیں بھی تمہاری مانِند ہُوں۔ تُم نے میرا کچھ نہیں بگاڑا۔


میرے لیٔے بھی دعا کرو، تاکہ جَب کبھی مُجھے بولنے کا موقع ملے، تو مُجھے پیغام سُنانے کی تَوفیق ہو اَور مَیں خُوشخبری کے بھید کو دِلیری سے ظاہر کر سکوں،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات