Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-کرنتھیوں 5:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 وہ خُدا ہی ہے جِس نے ہمیں اِسی غرض سے بنایا، اَور اَپنا پاک رُوح ہمیں آنے والی چیزوں کے بیَعانہ کے طور، پر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور جِس نے ہم کو اِسی بات کے لِئے تیّار کِیا وہ خُدا ہے اور اُسی نے ہمیں رُوح بَیعانہ میں دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 अल्लाह ने ख़ुद हमें इस मक़सद के लिए तैयार किया है और उसी ने हमें रूहुल-क़ुद्स को आनेवाले जलाल के बैआने के तौर पर दे दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اللہ نے خود ہمیں اِس مقصد کے لئے تیار کیا ہے اور اُسی نے ہمیں روح القدس کو آنے والے جلال کے بیعانے کے طور پر دے دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-کرنتھیوں 5:5
11 حوالہ جات  

خُدا نے ہی ہم پر اَپنی مُہر بھی لگا دی ہے، اَور پاک رُوح ہمارے دِلوں میں ڈال کر، گویا آنے والی برکتوں کا بیَعانہ اَدا کر دیا ہے۔


اَور صِرف وُہی نہیں بَلکہ ہم بھی جنہیں پاک رُوح کے پہلے پھل حاصل ہویٔے ہیں اَپنے باطِن میں کراہتے ہیں یعنی اُس وقت کا اِنتظار کر رہے ہیں جَب خُدا ہمیں اَپنے فرزند بنا کر ہمارے بَدن کو مخلصی بخشےگا۔


خُدا کے پاک رُوح کو رنجیدہ مت کرو، کیونکہ خُدا نے تُم پر مُہر لگائی ہے کہ تُم اِنصاف کے دِن مخلصی پا سکو۔


جو کویٔی خُدا کے حُکموں پر عَمل کرتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتاہے اَور خُدا اُس میں، اَور خُدا نے جو پاک رُوح ہمیں بخشا ہے، ہم اُسی کے وسیلے سے یہ جانتے ہیں کہ خُدا ہم میں قائِم رہتاہے۔


کیونکہ ہم خُدا کی کاریگری ہیں اَور ہمیں المسیح یِسوعؔ میں نیک کام کرنے کے لیٔے پیدا کیا گیا ہے، جنہیں خُدا نے پہلے ہی سے ہمارے کرنے کے لیٔے تیّار کر رکھا تھا۔


ہماری یہ مَعمولی سِی مُصیبت جو کہ عارضی ہے ہمارے لیٔے اَیسا اَبدی جلال پیدا کر رہی ہے جو ہمارے قیاس سے باہر ہے۔


اَور صِیّونؔ کے غمگین لوگوں کے لیٔے اَیسا اہتمام کروں کہ اُنہیں راکھ کے بجائے اُن کو خُوبصورتی کا تاج عطا کرنا، ماتم کی بجائے خُوشی کا روغن، اَور اُداسی کی بجائے سِتائش کا خلعت بخشا جائے۔ وہ راستبازی کے بلُوط، اَور یَاہوِہ کے لگائے ہُوئے پَودے کہلایٔیں گے تاکہ اُن کا جلال ظاہر ہو۔


جَب وہ اَپنے درمیان اَپنی اَولاد دیکھیں گے، جو میرے ہاتھوں کا کام ہوگا، تَب وہ میرے نام کی تقدیس کریں گے؛ ہاں، وہ یعقوب کے قُدُّوس کی تقدیس کریں گے، اَور اِسرائیل کے خُدا سے ڈریں گے۔


پھر تیرے سَب لوگ راستباز ہوں گے اَور اَبد تک مُلک کے وارِث ہوں گے۔ وہ میری لگائی ہُوئی شاخ، اَور میرے ہاتھوں کا کام ہیں، تاکہ میرا جلال ظاہر ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات