Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-کرنتھیوں 2:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 کیونکہ خُدا کے نزدیک ہم المسیح کی وہ خُوشبو ہیں جو نَجات پانے والوں اَور ہلاک ہونے والوں، دونوں ہی کے لیٔے ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 کیونکہ ہم خُدا کے نزدِیک نجات پانے والوں اور ہلاک ہونے والوں دونوں کے لِئے مسِیح کی خُوشبُو ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 क्योंकि हम मसीह की ख़ुशबू हैं जो अल्लाह तक पहुँचती है और साथ साथ लोगों में भी फैलती है, नजात पानेवालों में भी और हलाक होनेवालों में भी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 کیونکہ ہم مسیح کی خوشبو ہیں جو اللہ تک پہنچتی ہے اور ساتھ ساتھ لوگوں میں بھی پھیلتی ہے، نجات پانے والوں میں بھی اور ہلاک ہونے والوں میں بھی۔

باب دیکھیں کاپی




۲-کرنتھیوں 2:15
12 حوالہ جات  

اَور مَحَبّت سے چلو، جَیسے المسیح نے ہم سے مَحَبّت کی اَور اَپنے آپ کو ہمارے لیٔے خُوشبو کی طرح خُدا کی نذر کرکے قُربان کیا وَیسے تُم بھی مَحَبّت سے چلو۔


ہلاک ہونے والوں کے لیٔے تو صلیب کا پیغام ہے لیکن ہم نَجات پانے والوں کے لیٔے خُدا کی قُدرت ہے۔


جَب مَیں تُمہیں مُختلف قوموں میں سے لے آؤں گا اَور اُن مُلکوں میں سے جمع کروں گا جہاں تُم بِکھیر دئیے گیٔے تھے تَب میں تُمہیں خُوشبودار بخُور کی مانند قبُول کروں گا اَور مُختلف قوموں کے سامنے تُم میری تقدیس کروگے۔


میرے پاس سَب کچھ ہے بَلکہ کثرت سے ہے۔ تمہارے بھیجے ہویٔے تحفے اِپفرُدِتُسؔ کے ہاتھ سے مُجھے مِل گیٔے ہیں، اَور مَیں اَور بھی آسُودہ ہو گیا ہُوں۔ یہ خُوشبو اَور قُربانی اَیسی ہے، جو خُدا کی نظر میں پسندِیدہ ہے۔


جَب اُن کی فرحت بخش خُوشبو یَاہوِہ تک پہُنچی تو یَاہوِہ نے دِل ہی دِل میں کہا، ”مَیں اِنسان کے سبب سے پھر کبھی زمین پر لعنت نہ بھیجوں گا۔ حالانکہ اُس کے دِل کا ہر خیال بچپن ہی سے بدی کی طرف مائل ہوتاہے، اَور آئندہ کبھی تمام جانداروں کو ہلاک نہ کروں گا جَیسا مَیں نے کیا۔


ہلاک ہونے والوں کو ہر قِسم کا فریب دے گا۔ وہ اِس لیٔے ہلاک ہوں گے کہ اُنہُوں نے حق کی مَحَبّت کو قبُول نہ کیا جسے قبُول کرتے تو نَجات پاتے۔


اَور پھر اُس پُورے مینڈھے کو مذبح پر جَلانا۔ یہ یَاہوِہ کے لیٔے سوختنی نذر ہے ایک فرحت بخش خُوشبو یعنی یَاہوِہ کے لیٔے غِذا کی آتِشی نذر کی قُربانی ہے۔


پھر اُنہیں اُن کے ہاتھوں سے لے کر سوختنی نذر کے ساتھ مذبح پر جَلا دینا تاکہ وہ یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو ہو۔ یہ یَاہوِہ کے لیٔے بطور غِذا کی آتِشی نذر ہے۔


اَور تُم یَاہوِہ کے لیٔے گائے بَیل یا بھیڑ بکریوں کی آتِشی قُربانیاں اَور اناج کی نذریں پیش کرو جو یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو ہُوں۔ خواہ وہ سوختنی نذریں یا کسی خاص مَنّت کے ذبیحے، رضا کی قُربانیاں یا عیدوں کی قُربانیاں ہُوں۔


تمہارے عِطر کی خُوشبو لطیف ہے؛ تمہارا نام عِطرِ ریختہ کی مانند ہے۔ اِس لیٔے کوئی تعجُّب نہیں کہ نوجوان خواتین تُم پر فدا ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات