Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-کرنتھیوں 10:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اگر مَیں اِس اِختیار پر کچھ زِیادہ ہی فخر کرتا ہُوں جو خُداوؔند نے مُجھے تمہاری ترقّی کے لیٔے دیا ہے نہ کہ تنزّلی کے لیٔے، تو اِس میں میرے لیٔے شرم کی کون سِی بات ہے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 کیونکہ اگر مَیں اِس اِختیار پر کُچھ زیادہ فخر بھی کرُوں جو خُداوند نے تُمہارے بنانے کے لِئے دِیا ہے نہ کہ بِگاڑنے کے لِئے تو مَیں شرمِندہ نہ ہُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 क्योंकि अगर मैं उस इख़्तियार पर मज़ीद फ़ख़र भी करूँ जो ख़ुदावंद ने हमें दिया है तो भी मैं शरमिंदा नहीं हूँगा। ग़ौर करें कि उसने हमें आपको ढा देने का नहीं बल्कि आपकी रूहानी तामीर करने का इख़्तियार दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 کیونکہ اگر مَیں اُس اختیار پرمزید فخر بھی کروں جو خداوند نے ہمیں دیا ہے توبھی مَیں شرمندہ نہیں ہوں گا۔ غور کریں کہ اُس نے ہمیں آپ کو ڈھا دینے کا نہیں بلکہ آپ کی روحانی تعمیر کرنے کا اختیار دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-کرنتھیوں 10:8
12 حوالہ جات  

اِس لیٔے میں تمہارا غَیر مَوجُودگی میں یہ باتیں خط میں لِکھ رہا ہُوں، تاکہ جَب وہاں تمہارے پاس پہُنچوں تو مُجھے تمہارے ساتھ سختی سے پیش نہ آنا پڑے اَور مَیں خُداوؔند کے دئیے ہویٔے اِختیار کو تمہارے بگاڑنے کے لیٔے نہیں، بَلکہ بنانے کے لیٔے کام میں لاؤں۔


اِسی وجہ سے میں دُکھ اُٹھا رہا ہُوں اَور دُکھ اُٹھانے سے شرمندہ نہیں ہُوں، کیونکہ جِس پر مَیں نے یقین کیا ہے، اُسے جانتا ہُوں اَور مُجھے پُورا یقین ہے کہ وہ میری اَمانت کو عدالت کے دِن تک محفوظ رکھنے کے قابل ہے۔


پَولُسؔ کی طرف سے جو نہ تو اِنسانوں کی طرف سے نہ کسی آدمی کی طرف سے، بَلکہ خُداوؔند یِسوعؔ المسیح اَور خُدا باپ کی طرف سے رسول مُقرّر کیٔے گیٔے، جِس خُدا نے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کو مُردوں میں سے زندہ کیا۔


کیونکہ ہم حق کے برخلاف کچھ نہیں کر سکتے، بَلکہ اُس کی تائید ہی کر سکتے ہیں۔


اگر فخر کرنا چاہُوں بھی، تو یہ میری بےوقُوفی نہیں سَمجھی جائے گی، اِس لیٔے کہ میں سچ بول رہا ہُوں۔ بہرحال میں فخر کرنے سے باز رہُوں گا، کیونکہ جو کویٔی جَیسا مُجھے دیکھتا ہے یا جَیسا مُجھ سے سُنتا ہے، مُجھے اُس سے بڑھ کر نہ سمجھے،


ہمارا یہ مقصد نہیں ہے کہ ہم تمہارے ایمان کے بارے میں تُم پر حُکم چلائیں، ہم آپ کی خُوشنودی میں آپ کے ہم خدمت ہیں، بَلکہ تُم تو اَپنے ایمان پر مضبُوطی سے قائِم ہو۔


مَیں نے اُس کے سامنے تمہاری بابت فخر کیا تھا۔ اَچھّا ہُوا کہ تُم نے مُجھے شرمندہ نہیں ہونے دیا۔ جِس طرح ہم نے تمہارے سامنے ساری باتیں سچّائی سے بَیان کیں، اُسی طرح جو فخر ہم نے طِطُسؔ کے سامنے کیا وہ بھی سچ نِکلا۔


مُجھے تُم پر بڑا بھروسا ہے؛ بَلکہ میں تُم پر فخر بھی کرتا ہُوں۔ میرا حوصلہ بڑھا ہے؛ تمام مُصیبتوں کے باوُجُود میرا دِل خُوشی سے لبریز ہے۔


جِن ہتھیاروں سے ہم لڑتے ہیں وہ دُنیا کے جِسمانی ہتھیار نہیں۔ بَلکہ، خُدا کے اَیسے قوی ہتھیار ہیں جِن سے ہم بُرائی کے مضبُوط قِلعوں کو مِسمار کر دیتے ہیں۔


کویٔی یہ نہ سمجھے کہ میں اَپنے خُطوط سے تُمہیں ڈرانے یا دھمکانے کی کوشش کر رہا ہُوں۔


کیا تُم ابھی تک یہی سمجھتے ہو کہ ہم اَپنی صفائی پیش کر رہے ہیں؟ ہم تو خُدا کو حاضِر ناظرجان کر المسیح میں بولتے ہیں؛ عزیزو! اَور یہ سَب کچھ، تمہاری ترقّی کے لیٔے ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات