Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-کرنتھیوں 1:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 ہمیں یقین تھا کہ ہماری موت کا فتویٰ صادر ہو چُکاہے۔ لیکن اِس تجربہ نے ہمیں اَپنے آپ کی بجائے اُس خُدا پر بھروسا رکھنا سِکھایا، جو مُردوں کو زندہ کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 بلکہ اپنے اُوپر مَوت کے حُکم کا یقِین کر چُکے تھے تاکہ اپنا بھروسا نہ رکھّیں بلکہ خُدا کا جو مُردوں کو جِلاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 हमने महसूस किया कि हमें सज़ाए-मौत दी गई है। लेकिन यह इसलिए हुआ ताकि हम अपने आप पर भरोसा न करें बल्कि अल्लाह पर जो मुरदों को ज़िंदा कर देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 ہم نے محسوس کیا کہ ہمیں سزائے موت دی گئی ہے۔ لیکن یہ اِس لئے ہوا تاکہ ہم اپنے آپ پر بھروسا نہ کریں بلکہ اللہ پر جو مُردوں کو زندہ کر دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-کرنتھیوں 1:9
20 حوالہ جات  

یہ بات نہیں کہ خُود ہم میں کویٔی لیاقت ہے کہ ہم اَیسا خیال کریں بَلکہ ہماری لیاقت خُدا کی عطا کَردہ ہے۔


حضرت اَبراہامؔ کا یہ ایمان تھا کہ خُدا مُردوں کو زندہ کرنے کی قُدرت رکھتا ہے، چنانچہ ایک طرح سے حضرت اَبراہامؔ نے اِصحاقؔ کو گویا مُردوں میں سے پھر سے زندہ پایا۔


لیکن ہمارے پاس یہ خزانہ مٹّی کے برتنوں میں رکھا گیا ہے تاکہ ظاہر ہو جائے کہ یہ لامحدود قُدرت خُدا کی طرف سے ہے نہ کہ ہماری طرف سے۔


تَب میں خُود قائل ہو جاؤں گا، کہ تمہارا اَپنا داہنا ہاتھ تُمہیں بچا سَکتا ہے۔


یِسوعؔ نے بعض اَیسے لوگوں کو جو اَپنے آپ کو تو راستباز سمجھتے تھے لیکن دُوسروں کو ناچیز جانتے تھے، یہ تمثیل سُنایٔی:


جو اَپنے آپ پر بھروسا رکھتا ہے، وہ احمق ہے، لیکن جو عقلمندی سے چلتا ہے، محفوظ رہے گا۔


اگر مَیں کسی راستباز اِنسان سے کہہ دُوں کہ وہ یقیناً جئے گا لیکن جَب وہ اَپنی راستبازی پر اِعتماد رکھ کے بُرائی کر بیٹھے تو اُس کی راستبازی کا ہر کام فراموش کر دیا جائے گا اَور وہ اَپنی بدی کے باعث مَر جائے گا۔


دُنیا کے تمام اَمیر عید منائیں گے اَور عبادت کریں گے؛ وہ سَب جو خاک میں مِل جاتے ہیں اُن کے آگے گھُٹنے ٹیکیں گے، اَورجو اَپنی جان کو نہیں بچا سکتے۔


جَب آفت آتی ہے تَب بدکار پست کر دئیے جاتے ہیں، لیکن راستباز موت کے وقت بھی خُدا کی پناہ مانگتے ہیں۔


مَیں نے کہا: ”اَب جَب کہ میری زندگی شباب پر ہے کیا مُجھے موت کے پھاٹکوں میں سے گزرنا ہوگا اَور میری زندگی کے باقی سالوں کو لُوٹ لیا جائے گا؟“


چنانچہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”ہم تو تیری خاطِر سارا دِن موت کا سامنا کرتے رہتے ہیں؛ ہم تو ذبح ہونے والی بھیڑوں کی مانند سمجھے جاتے ہیں۔“


اَے بھائیو اَور بہنوں! ہم نہیں چاہتے کہ تُم ہماری اُس مُصیبت سے بے خبر رہو جو صُوبہ آسیہؔ میں ہم پر آئی۔ یہ مُصیبت اِس قدر شدید اَور ہماری قُوّت برداشت سے باہر تھی، کہ ہم تو اَپنی زندگی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔


خُدا نے ہمیں بڑی ہلاکت سے رِہائی بخشی، اَور بخشےگا۔ اَور ہمیں خُدا سے اُمّید ہے کہ وہ آئندہ بھی رِہائی بخشتا رہے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات