Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 9:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَور بادشاہ نے صندل کی لکڑی سے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے لیٔے اَور اَپنے محل کے لیٔے چبُوترے اَور موسیقاروں کے لیٔے بربط اَور سِتار تیّار کروائے؛ اَور اَیسی چیزیں یہُوداہؔ کے مُلک میں پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی تھیں۔)

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور بادشاہ نے چندن کی لکڑی سے خُداوند کے گھر کے لِئے اور شاہی محلّ کے لِئے چبُوترے اور گانے والوں کے لِئے بربط اور سِتار تیّار کرائے اور اَیسی چِیزیں یہُوداؔہ کے مُلک میں پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی تِھیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 जितनी क़ीमती लकड़ी उन दिनों में यहूदाह में दरामद हुई उतनी पहले कभी वहाँ लाई नहीं गई थी। इस लकड़ी से बादशाह ने रब के घर और अपने महल के लिए सीढ़ियाँ बनवाईं। यह मौसीक़ारों के सरोद और सितार बनाने के लिए भी इस्तेमाल हुई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 جتنی قیمتی لکڑی اُن دنوں میں یہوداہ میں درآمد ہوئی اُتنی پہلے کبھی وہاں لائی نہیں گئی تھی۔ اِس لکڑی سے بادشاہ نے رب کے گھر اور اپنے محل کے لئے سیڑھیاں بنوائیں۔ یہ موسیقاروں کے سرود اور ستار بنانے کے لئے بھی استعمال ہوئی۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 9:11
9 حوالہ جات  

اَور جِس سُرخ صندل کی لکڑی سے شُلومونؔ بادشاہ نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے لیٔے اَور اَپنے شاہی محل کے لیٔے سُتون بنوائے تھے اُسی لکڑی سے اُنہُوں نے موسیقاروں کے لیٔے سِتار اَور بربط بنوایا۔ اُس دِن سے لے کر آج تک صندل کی اُتنی لکڑی نہ پھر کبھی درآمد کی گئی اَور نہ کبھی دیکھی گئی۔


اَور جَب اُس نے وہ کِتاب لی تو چاروں جاندار اَور چوبیس بُزرگ حُکمراں اُس برّہ کے سامنے سَجدہ میں گِر پڑے۔ اُن میں سے ہر ایک کے پاس بربط اَور بخُور سے بھرے ہویٔے سونے کے پیالے تھے۔ یہ مُقدّسین کی دعائیں ہیں۔


پھر داویؔد اَور فَوج کے سپہ سالاروں نے آسفؔ، ہیمانؔ اَور یدُوتونؔ کے بیٹوں میں سے بعضوں کو اِس خدمت کے لیٔے الگ کیا تاکہ وہ بربط، سِتار اَور جھانجھ کے ساتھ نبُوّت کریں۔ اَور جِن اَشخاص کو اِس خدمت کی مُختلف ذمّہ داریاں سُپرد کی گئیں وہ یہ ہیں،


اَور چار ہزار دربان ہوں گے اَور چار ہزار موسیقی کے اُن سازوں کے ساتھ جو مَیں نے مُہیّا کئے ہیں یَاہوِہ کی حَمد و ثنا کیا کریں گے۔“


”اَور لبانونؔ سے دیودار، صنوبر اَور صندل کے لٹّھے بھی مُجھے بھیجیں کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ آپ کے خادِم وہاں لکڑی کاٹنے میں ماہر ہیں اَور میرے خادِم آپ کے خادِموں کے ساتھ کام کریں گے،


(اَور اِس کے علاوہ حِیرامؔ کے مُلازمین اَور شُلومونؔ کے مُلازمین اوفیرؔ سے سونا لایٔے اَور وہ وہاں سے لال صندل کی لکڑی اَور جواہرات بھی لایٔے۔


پھر شُلومونؔ بادشاہ نے ملِکہ شیبا کو جو کچھ اُس نے خواہش کی اَور مانگا، اُس سے زِیادہ جو وہ بادشاہ کے لئے لائی تھی مُہیّا کیا، تَب وہ اَپنے قافلے کے ساتھ اَپنے مُلک کو واپس چلی گئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات