Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 8:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 تَب شُلومونؔ نے یَاہوِہ کے اُس مذبح پر جسے اُنہُوں نے برامدے کے سامنے تعمیر کروایا تھا، یَاہوِہ کو سوختنی نذریں گذرانیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 تب سُلیماؔن خُداوند کے لِئے خُداوند کے اُس مذبح پر جِس کو اُس نے اُسارے کے سامنے بنایا تھا سوختنی قُربانِیاں چڑھانے لگا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 उस वक़्त से सुलेमान रब को रब के घर के बड़े हाल के सामने की क़ुरबानगाह पर भस्म होनेवाली क़ुरबानियाँ पेश करता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 اُس وقت سے سلیمان رب کو رب کے گھر کے بڑے ہال کے سامنے کی قربان گاہ پر بھسم ہونے والی قربانیاں پیش کرتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 8:12
8 حوالہ جات  

اِس کے بعد شُلومونؔ نے کانسے کا ایک مذبح بنوایا جِس کی لمبائی اَور چوڑائی برابر یعنی بیس ہاتھ تھی اَور اِس کی اُونچائی دس ہاتھ تھی۔


اَور یِسوعؔ بیت المُقدّس میں سُلیمانی برامدہ میں ٹہل رہے تھے۔


یَاہوِہ کے خدمت گزار کاہِنؔ، بیت المُقدّس کی دیوڑھی اَور قُربان گاہ کے درمیان رو رو کر کہیں۔ اَے یَاہوِہ، ”اَپنے لوگوں پر رحم کیجئے۔ اَپنی مِیراث کی توہین نہ ہونے دیں، اَور نہ ہی اُنہیں غَیر قوموں میں ضرب المثل بننے دیں۔ وہ لوگوں کے درمیان یہ کیوں کہیں کہ اُن کا خُدا کہاں ہے؟“


پھر وہ مُجھے یَاہوِہ کے گھر کے اَندرونی صحن میں لایا اَور وہاں بیت المُقدّس کے دروازہ پر برامدے اَور مذبح کے درمیان تقریباً پچّیس اَشخاص تھے جِن کی پیٹھ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی طرف تھی اَور اُن کے مُنہ مشرق کی جانِب تھے اَور وہ مشرق کی طرف رُخ کرکے سُورج کو سَجدہ کر رہے تھے۔


جَب آساؔ نے اِن باتوں کو اَور عزریاہؔ بِن عودِدؔ نبی کی نبُوّت کو سُنا تو اُس نے ہمّت کی اَور بنی یہُوداہؔ اَور بِنیامین کے سارے مُلک سے اَور اِفرائیمؔ کی پہاڑیوں کے اُن شہروں میں سے مکرُوہ بُتوں کو جِن پر اُس نے قبضہ کر لیا تھا نِیست و نابود کر دیا۔ اَور اُس نے یَاہوِہ کے برامدے کے سامنے کے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے مذبح کی دوبارہ مرمّت کروائی۔


کانٹوں، چھڑکنے والے پیالوں اَور صُراحیوں کے لیٔے خالص سونے کا وزن اَور سونے کی ہر ڈونگے کے لیٔے سونے کا وزن؛ چاندی کے ڈونگے کے لئے چاندی کا وزن


اَور شُلومونؔ وہاں کانسے کے مذبح کے پاس یَاہوِہ کے حُضُور آئے جہاں خیمہ اِجتماع تھا اَور اُس پر ایک ہزار سوختنی نذریں گذرانیں۔


اِسرائیل کے شہزادے کی یہ ذمّہ داری ہوگی کہ وہ مُختلف عیدوں، نئے چاند کے دِنوں اَور سَبت کے دِنوں جَیسی بنی اِسرائیل کی تمام مُقرّرہ عیدوں کے موقعوں پر سوختنی نذریں، نذر کی قُربانیاں اَور تپاون مُہیّا کرے۔ وہ بنی اِسرائیل کے کفّارہ کے لیٔے گُناہ کی نذر، اناج کی نذریں، سوختنی نذریں اَور سلامتی کی نذروں کی قُربانیاں مُہیّا کرےگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات