Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 7:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 ”اَور جَب مَیں آسمانوں کو بند کر دُوں تاکہ بارش نہ ہو یا ٹِڈّیوں کو حُکم دُوں کہ مُلک کو اُجاڑ ڈالیں یا اَپنی قوم میں وَبا بھیج دُوں،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اگر مَیں آسمان کو بند کر دُوں کہ بارِش نہ ہو یا ٹڈِّیوں کو حُکم دُوں کہ مُلک کو اُجاڑ ڈالیں یا اپنے لوگوں کے درمِیان وبا بھیجُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 जब कभी मैं बारिश का सिलसिला रोकूँ, या फ़सलें ख़राब करने के लिए टिड्डियाँ भेजूँ या अपनी क़ौम में वबा फैलने दूँ

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 جب کبھی مَیں بارش کا سلسلہ روکوں، یا فصلیں خراب کرنے کے لئے ٹڈیاں بھیجوں یا اپنی قوم میں وبا پھیلنے دوں

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 7:13
17 حوالہ جات  

تَب یَاہوِہ کا غضب تُم پر بھڑک اُٹھے گا اَور وہ آسمان کے دروازے بند کر دے، تاکہ مینہ نہ برسے اَور زمین میں کچھ پیداوار نہ ہو، اَور تُم اِس بہترین مُلک سے جسے یَاہوِہ تُمہیں دے رہاہے بہت جلد فنا ہو جاؤگے۔


اُنہیں یہ اِختیار ہے کہ آسمان کو بند کر دیں تاکہ اُن کی نبُوّت کے دِنوں میں بارش نہ ہو۔ اَور اُنہیں پانیِوں کو خُون میں تبدیل کرنے کا اِختیار ہے اَور جِتنی بار چاہیں زمین پر ہر قِسم کی وَبا نازل کریں۔


”فِلدِلفیہؔ کی جماعت کے فرشتہ کو لِکھ: جو قُدُّوس اَور برحق ہے اَور جِس کے پاس حضرت داویؔد کی کُنجی ہے، اَور جِس کے کھولے ہُوئے کو کویٔی بند نہیں کر سَکتا اَور بند کیٔے ہُوئے کو کویٔی کھول نہیں سَکتا۔ وہ یہ فرماتا ہے۔


اَور جِن سالوں کی پیداوار ٹِڈّیوں نے کھا لی ہیں، یعنی اُن بڑی اَور چُھوٹی ٹِڈّیوں نے میں اُس نُقصان کی بھرپائی کر دُوں گا۔ جسے ٹِڈّیوں کی فَوج نے کھا لیا یعنی اُس زبردست فَوج نے جنہیں مَیں نے تمہارے درمیان بھیجا تھا۔


جسے اُنہُوں نے ڈھا دیا، اُسے کویٔی دوبارہ کھڑا نہیں کر سَکتا؛ جسے اُنہُوں نے قَید کیا، اُسے کویٔی آزاد نہیں کر سَکتا۔


یہ حقیقت ہے کہ ایلیّاہ کے زمانہ میں بہت سِی بیوائیں اِسرائیلؔ میں تھیں، جَب ساڑھے تین بَرس تک بارش نہ ہونے کی وجہ سے تمام مُلک میں سخت قحط پڑا تھا۔


اَور زرخیز زمین کو صحرائے شور کر دیا، کیونکہ وہاں کے باشِندے بدکاری سے بھرے ہُوئے تھے۔


اُنہُوں نے حُکم فرمایا تو ٹِڈّیاں آ گئیں، اَور بے شُمار ٹِڈّے بھی نکل آئے؛


”اگر خُدا آکر تُمہیں قَیدخانہ میں ڈال دیں اَور تمہاری عدالت کریں، تو اُن کون روک سَکتا ہے؟


میں اُنہیں وَبا سے ماروں گا اَور اُنہیں تباہ کر دُوں گا۔ لیکن تُمہیں ایک اَیسی قوم بناؤں گا جو اِن سے بھی عظیم اَور زورآور ہوگی۔“


اگرچہ مَیں نے بارش کو اُس وقت تک روک دیا جَب فصل پکنے میں تین مہینے باقی تھے۔ تَب مَیں نے بارش روکے رکھی، مَیں نے ایک شہر پر بارش کی اَور دُوسرے سے روک رکھی۔ ایک کھیت پر بارش ہوئی؛ اَور دُوسرا کھیت بارش نہ ہونے کے باعث سُوکھ گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات