Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 5:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 تَب کاہِنؔ پاک مقام سے باہر نکل آئے اَور تمام کاہِنوں نے جو وہاں تھے خواہ وہ کسی بھی فریق سے تھے اُنہُوں نے اَپنے آپ کو پاک صَاف کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور اَیسا ہُؤا کہ جب کاہِن پاک مکان سے نِکلے (کیونکہ سب کاہِن جو حاضِر تھے اپنے کو پاک کر کے آئے تھے اور باری باری خِدمت نہیں کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 फिर इमाम मुक़द्दस कमरे से निकलकर सहन में आए। जितने इमाम आए थे उन सबने अपने आपको पाक-साफ़ किया हुआ था, ख़ाह उस वक़्त उनके गुरोह की रब के घर में ड्यूटी थी या नहीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 پھر امام مُقدّس کمرے سے نکل کر صحن میں آئے۔ جتنے امام آئے تھے اُن سب نے اپنے آپ کو پاک صاف کیا ہوا تھا، خواہ اُس وقت اُن کے گروہ کی رب کے گھر میں ڈیوٹی تھی یا نہیں۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 5:11
13 حوالہ جات  

جَب ضیافت کا دَور پُورا ہو جاتا تھا تو ایُّوب اُنہیں بُلاتے اَور اُن کی طہارت کے بعد صُبح کو سویرے اُٹھ کر ہی اُن سَب کے لیٔے سوختنی نذر پیش کرتے تھے کیونکہ وہ سوچتے تھے، ”شاید میرے بچّوں سے کویٔی خطا ہویٔی ہو، اَور اُنہُوں نے اَپنے دِل میں خُدا کی تکفیر کی ہو۔“ اَیسا کرنا ایُّوب کا دستور بَن گیا تھا۔


اَور شاہِ اِسرائیل داویؔد اَور اُن کے بیٹے شُلومونؔ کے تحریر شُدہ ہدایات کے مُطابق اَپنے اَپنے آبائی خاندانوں اَور فریقوں کے مُطابق، کام کو اَنجام دینے کے لیٔے کمربستہ ہو جاؤ۔


اَور فرمایا: ”اَے بنی لیوی، میری سُنو! اَب اَپنے آپ کو پاک کرو اَور یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو پاک کرو اَور پاک مَقدِس سے تمام ناپاکی کو دُور کرو۔


پھر دُوسرے مہینے کی چودھویں تاریخ کو اُنہُوں نے فسح کے برّہ کو ذبح کیا اَور کاہِنوں اَور لیویوں نے شرمسار ہوکر اَپنے آپ کو پاک کیا اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں سوختنی نذریں لایٔے۔


مگر کاہِنؔ سوختنی نذر کے سارے جانوروں کی کھالیں اُتارنے کے لیٔے کافی نہ تھے۔ لہٰذا اُن کے رشتہ دار لیویوں نے اُن کی مدد کی جَب تک کہ کام ختم نہ ہو گیا اَور دیگر کاہِنوں کی تقدیس نہ ہو گئی کیونکہ لیوی اَپنی تقدیس کے بارے میں کاہِنوں کی بہ نِسبت زِیادہ دیانتدار تھے۔


جَب وہ اَپنے بھائیوں کو جمع کرکے اَپنے آپ کو پاک کر چُکے تو وہ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو پاک کرنے کے لیٔے اَندر گیٔے جَیسا کہ بادشاہ نے یَاہوِہ کے کلام کی پیروی کرتے ہُوئے اُنہیں حُکم دیا تھا۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”لوگوں کے پاس جاؤ اَور آج اَور کل اُنہیں پاک کرو اَور دیکھو کہ وہ اَپنے کپڑے دھولیں۔


تمام لیوی جو موسیقار تھے یعنی آسفؔ، ہیمانؔ اَور یدُوتونؔ اَور اُن کے بیٹے اَور رشتہ دار نفیس کتانی کپڑے پہنے اَور ہاتھوں میں جھانجھ، سِتار اَور بربط لیٔے ہُوئے مذبح کے مشرق کی طرف کھڑے تھے اَور اُن کے ساتھ ایک سَو بیس کاہِنؔ تھے جو نرسنگے پھُونک رہے تھے۔


تَب کاہِنوں اَور لیویوں نے اَپنے آپ کو پاک کیا تاکہ وہ یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کے صندُوق کو لا سکیں۔


اَپنی تقدیس کرکے فسح کے برّے کو ذبح کرو اَور جَیسے یَاہوِہ نے مَوشہ کی شَریعت میں حُکم دیا ہے اُس کے مُطابق عَمل کرتے ہُوئے فسح کی قُربانی کو اَپنے بھائیوں کے لیٔے تیّار کرو۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات