Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 5:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَور عہد کے صندُوق میں اُن دو تختیوں کے سِوا اَور کچھ نہ تھا جنہیں کوہِ حورِبؔ پر مَوشہ نے اُس وقت رکھا تھا جَب مِصر سے نکلنے کے بعد یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل سے عہد باندھا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور اُس صندُوق میں کُچھ نہ تھا سِوا پتّھر کی اُن دو لَوحوں کے جِن کو مُوسیٰ نے حورؔب پر اُس میں رکھّا تھا جب خُداوند نے بنی اِسرائیل سے جِس وقت وہ مِصرؔ سے نِکلے تھے عہد باندھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 संदूक़ में सिर्फ़ पत्थर की वह दो तख़्तियाँ थीं जिनको मूसा ने होरिब यानी कोहे-सीना के दामन में उसमें रख दिया था, उस वक़्त जब रब ने मिसर से निकले हुए इसराईलियों के साथ अहद बाँधा था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 صندوق میں صرف پتھر کی وہ دو تختیاں تھیں جن کو موسیٰ نے حورب یعنی کوہِ سینا کے دامن میں اُس میں رکھ دیا تھا، اُس وقت جب رب نے مصر سے نکلے ہوئے اسرائیلیوں کے ساتھ عہد باندھا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 5:10
14 حوالہ جات  

پاک ترین مقام کے اَندر بخُور جَلانے کے لیٔے سونے کا قُربان گاہ اَور عہد کا صندُوق تھا جو سونے سے منڈھا ہُوا تھا۔ اُس صندُوق میں مَنّ سے بھرا ہُوا سونے کا مرتبان اَور حضرت ہارونؔ کا عصا تھا جِس میں کونپلیں پھوٹ نکلی تھیں اَور عہد کی دو لَوحیں تھیں جِن پر دس اَحکام کَندہ تھے۔


اَور مَیں نے اِس بیت المُقدّس میں اُس صندُوق کو رکھ دیا ہے جِس میں یَاہوِہ کا وہ عہد ہے جو اُنہُوں نے بنی اِسرائیل سے کیا تھا۔“


اَب اگر تُم پُوری طرح میری فرمانبرداری کرو اَور میرے عہد پر چلو تو تمام قوموں میں سے تُم ہی میری خاص مِلکیّت ٹھہروگے حالانکہ ساری زمین میری ہے۔


اِسرائیلیوں سے جِس عہد کے باندھنے کا حُکم یَاہوِہ نے مَوشہ کو مُوآب میں دئیے تھے جو اُس عہد کے علاوہ تھا جو یَاہوِہ نے اُن کے ساتھ حورِبؔ میں باندھا تھا اُس کی شرائط یہ ہیں:


اُنہُوں نے شہادت کی تختیوں کو لے کر صندُوق میں رکھ دیا اَور بَلّیوں کو صندُوق میں لگا دیا اَور کفّارے کے سرپوش کو اُس کے اُوپر ٹِکا دیا۔


یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”پہلی تختیوں کی مانند پتّھر کی دو تختیاں تراش اَور مَیں اُن پر وُہی الفاظ لِکھ دُوں گا جو اُن پہلی تختیوں پر جنہیں تُم نے توڑ ڈالا مرقوم تھے۔


جَب مَوشہ نے چھاؤنی کے قریب پہُنچ کر اُس بچھڑے کو دیکھا اَور یہ بھی کہ لوگ رقص کر رہے ہیں تو وہ غُصّہ سے آگ بگُولا ہو گئے اَور اُنہُوں نے وہ تختیاں اَپنے ہاتھوں میں سے پھینک دیں اَور وہ ٹکڑے ٹکڑے ہوکر پہاڑ کے دامن میں جا گریں۔


اَور جَب یَاہوِہ کوہِ سِینؔائی پر مَوشہ سے کلام کرچکے، تو اُنہُوں نے اُسے شہادت کی دو تختیاں دیں۔ وہ تختیاں پتّھر کی تھیں اَور خُدا کے ہاتھ کی لکھی ہُوئی تھیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات