Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 5:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اِس طرح یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کا سارا کام، جو شُلومونؔ نے شروع کیا تھا وہ مُکمّل ہو گیا۔ تَب وہ اَپنے باپ داویؔد کی مخصُوص اَشیا یعنی چاندی اَور سونا اَور تمام سازوسامان کو اَندر لے آئے اَور اُنہیں خُدا کے بیت المُقدّس کے خزانوں میں جمع کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اِس طرح سب کام جو سُلیماؔن نے خُداوند کے گھر کے لِئے بنوایا ختم ہُؤا اور سُلیماؔن اپنے باپ داؤُد کی مُقدّس کی ہُوئی چِیزوں یعنی سونے اور چاندی اور سب ظرُوف کو اندر لے آیا اور اُن کو خُدا کے گھر کے خزانہ میں رکھ دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 रब के घर की तकमील पर सुलेमान ने वह सोना-चाँदी और बाक़ी तमाम क़ीमती चीज़ें रब के घर के ख़ज़ानों में रखवा दीं जो उसके बाप दाऊद ने अल्लाह के लिए मख़सूस की थीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 رب کے گھر کی تکمیل پر سلیمان نے وہ سونا چاندی اور باقی تمام قیمتی چیزیں رب کے گھر کے خزانوں میں رکھوا دیں جو اُس کے باپ داؤد نے اللہ کے لئے مخصوص کی تھیں۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 5:1
7 حوالہ جات  

اَور اِس طرح یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کا سارا کام، جو بادشاہ شُلومونؔ نے شروع کیا تھا، ختم ہو گیا۔ تَب شُلومونؔ نے اَپنے باپ داویؔد کی مخصُوص کی ہُوئی نذریں یعنی چاندی اَور سونا اَور سارے برتن کو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے خزانے میں رکھوا دیا۔


”دیکھو مَیں نے بڑی محنت اَور کوشش سے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے لیٔے تین ہزار چار سَو ٹن سونا، چونتیس ہزار ٹن چاندی اَور بے شُمار کانسے اَور لوہا جمع کر رکھا ہے۔ کیونکہ وہ کثرت سے ہیں اَور لکڑی اَور پتّھر بھی مَیں نے تیّار کئے ہیں اَور تُم اُنہیں اَور بڑھا سکتے ہو۔


داویؔد بادشاہ نے اُنہیں یَاہوِہ کے لیٔے مخصُوص کر دیا جَیسا کہ اُس نے ساری مغلُوب قوموں کے سونے چاندی کو کیا تھا۔


جنہیں داویؔد بادشاہ نے یَاہوِہ کو نذر کر دیا جَیسا کہ اُنہُوں نے دیگر اَقوام یعنی اِدُوم، مُوآب، بنی عمُّون، فلسطینیوں اَور عمالیقؔ سے حاصل کَردہ چاندی اَور سونا یَاہوِہ کو نذر کیا تھا۔


اَور گُلگیر، چھڑکاؤ کرنے کے پیالے، ڈونگے اَور بخُوردان، یہ سَب خالص سونے کے تھے اَور بیت المُقدّس کے سونے کے دروازے یعنی پاک ترین مقام کے اَندرونی دروازے اَور بڑے کمرے کے دروازے، یہ سَب خالص سونے کے بنے تھے۔


حِیرامؔ نے اُن گاڑیوں میں سے پانچ کو بیت المُقدّس کے جُنوب کی طرف اَور پانچ کو شمال کی طرف رکھا اَور بڑے حوض کو جُنوب کی طرف بیت المُقدّس کے جُنوبی مشرقی کونے میں رکھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات