Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 4:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 شُلومونؔ نے اُن ہدایات کے مُطابق جو اُسے مِلی تھیں سونے کے دس چراغدان بنوائے اَور اُنہیں بیت المُقدّس میں رکھا۔ پانچ جُنوب کی طرف اَور پانچ شمال کی طرف رکھے گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور اُس نے سونے کے دس شمعدان اُس حُکم کے مُوافِق بنائے جو اُن کے بارے میں مِلا تھا۔ اُس نے اُن کو ہَیکل میں پانچ دہنی اور پانچ بائِیں طرف رکھّا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 सुलेमान ने सोने के 10 शमादान मुक़र्ररा तफ़सीलात के मुताबिक़ बनवाकर रब के घर में रख दिए, पाँच को दाईं तरफ़ और पाँच को बाईं तरफ़।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 سلیمان نے سونے کے 10 شمع دان مقررہ تفصیلات کے مطابق بنوا کر رب کے گھر میں رکھ دیئے، پانچ کو دائیں طرف اور پانچ کو بائیں طرف۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 4:7
13 حوالہ جات  

اَور اَندرونی کمرے کے پاک مَقدِس کے سامنے خالص سونے کے چراغدان؛ پانچ دایئں طرف اَور پانچ بایئں طرف، اَور سونے کے پھُول، چراغ چِمٹے، اَور برتن؛


جَب یِسوعؔ نے لوگوں سے پھر خِطاب کیا، ”میں دُنیا کا نُور ہُوں، جو کویٔی میری پیروی کرتا ہے وہ کبھی تاریکی میں نہ چلے گا بَلکہ زندگی کا نُور پایٔےگا۔“


اَور بادشاہ نے اُسے اُن سَب چیزوں کے نقشے بھی دئیے جو پاک رُوح نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے صحنوں، اِردگرد کے حُجروں اَور خُدا کے بیت المُقدّس کے خزانوں اَور نذر کَردہ اَشیا کے خزانوں کے متعلّق اُن کے دِل میں ڈالے تھے۔


یعنی اُن سونے کے سات چراغدانوں اَور سات سِتاروں کا پوشیدہ راز جنہیں تُم نے میرے داہنے ہاتھ میں دیکھا تھا: وہ سات سِتارے تو سات جماعتوں کے فرشتے ہیں اَور سات چراغدان سات جماعتیں ہیں۔


جو اُس پاک مَقدِس میں خدمت کرتے ہیں جو آسمانی مَقدِس کی نقل اَور اُس کا عکس ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جَب حضرت مَوشہ خیمہ بنانے کو تھے تو خُدا نے اُنہیں ہدایت دی، ”دیکھ، جو نمونہ تُجھے پہاڑ پر دِکھایا گیا تھا اُسی کے مُطابق سَب چیزیں بنانا۔“


داویؔد نے فرمایا، ”یَاہوِہ کا ہاتھ مُجھ پر تھا اَور اُنہُوں نے مُجھے سَب کچھ سمجھایا۔ اَب مَیں اِن سَب کاموں کی تفصیل لِکھ کر نقشوں سمیت تمہارے حوالے کرتا ہُوں۔“


اَور سونے کے چراغدان اَور اُن کے چراغوں کے لیٔے سونے کا وزن یعنی ہر چراغدان اَور اُس کے چراغ کا وزن اَور چاندی کے ہر چراغدان اَور اُس کے چراغ کا وزن ہر چراغدان کے اِستعمال کے مُطابق مُقرّر کیا۔


حِیرامؔ نے اُن گاڑیوں میں سے پانچ کو بیت المُقدّس کے جُنوب کی طرف اَور پانچ کو شمال کی طرف رکھا اَور بڑے حوض کو جُنوب کی طرف بیت المُقدّس کے جُنوبی مشرقی کونے میں رکھا۔


داویؔد نے ہر قِسم کی خدمت میں کام آنے والے سونے کے ظروف کے لیٔے سونے کا وزن مُقرّر کیا اَور چاندی کے ظروف کے لیٔے چاندی کا وزن مُقرّر کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات