Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 32:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَور اِس کام کے لئے بہت سے آدمیوں کو جمع کرکے اُنہُوں نے اُن تمام چشموں کو اَور اُس سرزمین میں بہنے والے دریا کو بند کر دیا اَور اُنہُوں نے کہا، ”جَب شاہانِ اشُور حملہ کرنے آئے تو اُنہیں کثرت سے پانی کیوں ملے؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور بُہت لوگ جمع ہُوئے اور سب چشموں کو اور اُس ندی کو جو اُس سرزمِین کے بِیچ بہتی تھی یہ کہہ کر بند کر دِیا کہ اسُور کے بادشاہ آ کر بُہت سا پانی کیوں پائیں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 क्योंकि उन्होंने कहा, “असूर के बादशाह को यहाँ आकर कसरत का पानी क्यों मिले?” बहुत-से आदमी जमा हुए और मिलकर चश्मों को मलबे से बंद कर दिया। उन्होंने उस ज़मीनदोज़ नाले का मुँह भी बंद कर दिया जिसके ज़रीए पानी शहर में पहुँचता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 کیونکہ اُنہوں نے کہا، ”اسور کے بادشاہ کو یہاں آ کر کثرت کا پانی کیوں ملے؟“ بہت سے آدمی جمع ہوئے اور مل کر چشموں کو ملبے سے بند کر دیا۔ اُنہوں نے اُس زمین دوز نالے کا منہ بھی بند کر دیا جس کے ذریعے پانی شہر میں پہنچتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 32:4
15 حوالہ جات  

یہ حِزقیاہؔ ہی تھا جِس نے گیحونؔ کے چشمہ کے پانی نکلنے کے بالائی راستہ کو بند کرکے پانی کو دُوسرے راستہ سے داویؔد کے شہر کے مغرب کی طرف پہُنچایا اَور وہ ہر کام میں جو اُس نے شروع کیا کامیاب ہُوا۔


وہ کہتاہے: ’کیا میرے سبھی سپہ سالار بادشاہ نہیں؟‘


حِزقیاہؔ کی اِس وفاداری کے باوُجُود شاہِ اشُور صینخربؔ نے یہُودیؔہ پر حملہ کر دیا اَور یہُودیؔہ میں داخل ہُوا اَور اُس نے قلعہ بند شہروں کو اَپنے لیٔے فتح کرنے کے خیال سے اُن کا محاصرہ کر لیا۔


اَور یکدل ہوکر اُنہُوں نے جو مذبح بُتوں کے واسطے یروشلیمؔ میں تعمیر کئے تھے اُنہیں ڈھا دیا اَور بخُور جَلانے کے مذبحوں کو بھی نِیست و نابود کر دیا اَور اُن کو اُٹھاکر قِدرُونؔ کی وادی میں پھینک دیا۔


اَور حِزقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور اُس کے کارنامے اَور یہ کہ اُس نے کس طرح تالاب اَور سُرنگ کی تعمیر کرائی، جِس کے ذریعہ شہر کے اَندر پانی لایا گیا، کیا وہ یہُوداہؔ کے بادشاہوں کی کِتاب میں درج نہیں ہے؟


”اَے یَاہوِہ! یہ تو سچ ہے کہ اشُور کے بادشاہوں نے اُن قوموں کو اَور اُن کے ممالک کو تباہ کر دیا ہے۔


شاہِ حِزقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے چودھویں سال میں شاہِ اشُور صینخربؔ نے یہُوداہؔ پر حملہ کرکے اُس کے تمام فصیلدار شہروں پر قبضہ کر لیا۔


حِزقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے چوتھے سال میں جو شاہِ اِسرائیل ہوشِیعؔ بِن اَیلہ کے دَورِ حُکومت کا ساتواں سال تھا، شاہِ اشُور شلمنسرؔ نے سامریہؔ پر حملہ کیا اَور اُس کو گھیرلیا۔


لہٰذا الِیشعؔ ایلیّاہ کے پاس سے واپس لَوٹ آئے، اَور اُنہُوں نے اَپنی جوڑی کے بَیلوں کو لیا اَور اُنہیں ذبح کیا اَور ہل چلانے کے سازوسامان سے گوشت پکا کر لوگوں کو دیا اَور اُنہُوں نے اُسے کھایا۔ اِس کے بعد پھر الِیشعؔ ایلیّاہ کے پیچھے چلنے کے لیٔے روانہ ہُوئے اَور ایلیّاہ کے خادِم بَن گیٔے۔


لہٰذا اِس قوم پر حُکمرانی کرنے کے لیٔے اَور نیک و بد میں اِمتیاز کرنے کے لیٔے اَپنے خادِم کو فہم و بصیرت والا دِل عطا کریں کیونکہ آپ کی اِس عظیم قوم پر حُکمرانی کرنے کے لائق کون ہے؟“


تَب حِزقیاہؔ نے شہر کے باہر چشموں سے پانی روکنے کے لیٔے اَپنے اُمرا اَور لشکر کے بہادروں سے صلاح مشورہ کیا اَور اِس کام میں اُنہُوں نے اُس کی مدد کی۔


تُم نے دو دیواروں کے درمیان میں ایک حوض بنایا تاکہ پُرانے حوض کا پانی اُس میں جمع کر سکو، لیکن تُم نے اُن کی طرف نگاہ نہ کی جنہوں نے اُسے بنایا، نہ اُس کا لحاظ کیا جنہوں نے کافی عرصہ پہلے اُن کا منصُوبہ بنایا۔


محاصرے کے لیٔے پانی بھر لے، اَپنے قلعوں کو مضبُوط کر! مٹّی تیّار کر، روند کر مَسالہ بنا، اینٹ کے سانچے کی مرمّت کر!


تُم نے دیکھا کہ داویؔد کے شہر کے دفاع میں کیٔی رخنے تھے؛ تُم نے نیچے کے حوض میں پانی جمع کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات