۲-توارِیخ 26:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ7 اَور خُدا نے فلسطینیوں کے خِلاف اَور عربوں کے خِلاف جو گُر بَعل اَور معُونیم میں رہتے تھے عُزّیاہؔ کی مدد کی۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس7 اور خُدا نے فِلستیوں اور جُور بعل کے رہنے والے عربوں اور معُونیوں کے مُقابلہ میں اُس کی مدد کی۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस7 लेकिन अल्लाह ने न सिर्फ़ फ़िलिस्तियों से लड़ते वक़्त उज़्ज़ियाह की मदद की बल्कि उस वक़्त भी जब जूर-बाल में रहनेवाले अरबों और मऊनियों से जंग छिड़ गई। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن7 لیکن اللہ نے نہ صرف فلستیوں سے لڑتے وقت عُزیّاہ کی مدد کی بلکہ اُس وقت بھی جب جور بعل میں رہنے والے عربوں اور معونیوں سے جنگ چھڑ گئی۔ باب دیکھیں |
تَب آساؔ نے یَاہوِہ اَپنے خُدا سے فریاد کی، اَے یَاہوِہ جنگ کی صورت میں زورآور کے خِلاف ناتواں کی مدد کرنے کو آپ کے علاوہ اَور کویٔی نہیں ہے جو مدد کے لئے مَوجُود ہو۔ اِس لئے اَے یَاہوِہ ہمارے خُدا، ہماری مدد کر کیونکہ ہم صرف آپ پر ہی اُمّید رکھتے ہیں اَور آپ ہی کے نام سے اِس لشکرِ جبّار کا مُقابلہ کرنے آئے ہیں۔ اَے یَاہوِہ آپ ہی ہمارے خُدا ہیں۔ اَیسا کبھی نہ ہو کہ اِنسان آپ کے مُقابلے میں غالب ہونے پایٔے۔
تَب عماسیؔ پرجو اُن تیسوں کا سردار تھا پاک رُوح نازل ہُوا اَور فرمایا: ”اَے داویؔد! ہم تمہارے ہیں۔ اَے یِشائی کے بیٹے! ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ آپ فتح مند ہُوں اَور فتح مند ہُوں، اَورجو کوئی آپ کا مددگار ہو اُس کی بھی فتح ہو، کیونکہ آپ کے خُدا آپ کی مدد کرتے ہیں۔“ یہ سُن کر داویؔد نے اُنہیں قبُول کیا اَور اُنہیں اَپنے چھاپہ مار دستوں کے سردار بنا دیا۔
وہ مَرد جِن کے نام مُندرجہ ذیل فہرست میں دئیے گیٔے ہیں وہ شاہِ یہُودیؔہ حِزقیاہؔ کے ایّام میں آئے اَور اُنہُوں نے بنی حامؔ کی قِیام گاہوں پر حملہ کیا اَور معُونیم کو بھی جو وہاں تھے قتل کر دیا اَور اُنہیں مُکمّل طور پر تباہ کر دیا۔ اَب اُن کا نام و نِشان تک باقی نہیں۔ تَب وہ اُن کی جگہ رہنے لگے کیونکہ وہاں اُن کے گلّوں کے لیٔے چراگاہ تھی۔