Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 26:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 تَب یہُودیؔہ کے تمام باشِندوں نے عُزّیاہؔ کو جو سولہ سال کا تھا اُس کے باپ اماضیاہؔ کی جگہ بادشاہ بنایا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 تب یہُوداؔہ کے سب لوگوں نے عُزّیاہ کو جو سولہ برس کا تھا لے کر اُسے اُس کے باپ امصیاؔہ کی جگہ بادشاہ بنایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 यहूदाह के तमाम लोगों ने अमसियाह की जगह उसके बेटे उज़्ज़ियाह को तख़्त पर बिठा दिया। उस की उम्र 16 साल थी

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 یہوداہ کے تمام لوگوں نے اَمَصیاہ کی جگہ اُس کے بیٹے عُزیّاہ کو تخت پر بٹھا دیا۔ اُس کی عمر 16 سال تھی

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 26:1
12 حوالہ جات  

اَور یروشلیمؔ کے لوگوں نے یہُورامؔ کے سَب سے چُھوٹے بیٹے احزیاہؔ کو یہُورامؔ کی جگہ بادشاہ بنایا۔ کیونکہ چھاپہ ماروں نے جو عربوں کے ہمراہ لشکرگاہ میں گھُس آئےتھے اُنہُوں نے اُس کے سَب بڑے بیٹوں کو قتل کر دیا تھا۔ چنانچہ احزیاہؔ بِن یہُورامؔ یہُودیؔہ پر حُکمرانی کرنے لگا۔


تَب مُلک کی عوام نے اُن تمام لوگوں کو قتل کر دیا، جنہوں نے امُونؔ بادشاہ کے خِلاف سازش کی تھی اَور اُس کے بیٹے یُوشیاہؔ کو اُس کی جگہ بادشاہ بنایا۔


اماضیاہؔ بِن یُوآشؔ، عزریاہؔ بِن اماضیاہؔ یُوتامؔ بِن عزریاہؔ،


تَب یہُوداہؔ کے سَب لوگوں نے عزریاہؔ کو جو سولہ سال کا تھا، اُس کے باپ اماضیاہؔ کی جگہ پر بادشاہ بنایا۔


اماضیاہؔ کی لاش گھوڑے پر واپس لائی گئی اَور اُسے یہُودیؔہ کے شہر میں اُس کے آباؤاَجداد کے ساتھ داویؔد کے شہر یروشلیمؔ میں دفن کر دیا گیا۔


اماضیاہؔ بادشاہ کے اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو جانے کے بعد عُزّیاہؔ ہی تھا جِس نے ایلاتؔ کو دوبارہ تعمیر کیا اَور اُسے یہُوداہؔ میں شامل کر دیا۔


یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے بارے میں وہ رُویا جو یَشعیاہ بِن آموصؔ نے یہُوداہؔ کے بادشاہ عُزّیاہؔ، یُوتامؔ، آحازؔ اَور حِزقیاہؔ کے عہدِ حُکومت میں دیکھی۔


شاہانِ یہُوداہؔ عُزّیاہؔ، یُوتامؔ، آحازؔ اَور حِزقیاہؔ اَور شاہ اِسرائیل یرُبعامؔ بِن یہُوآشؔ کے عہد میں یَاہوِہ کا یہ کلام بیؔری کے بیٹے ہوشِیعؔ پر نازل ہُوا۔


عامُوسؔ نبی کا کلام جو تقوعؔ کے ایک چرواہے تھے۔ اُنہُوں نے زلزلہ سے دو سال پہلے بنی اِسرائیل کی بابت رُویا دیکھی، جَب شاہِ یہُودیؔہ عُزّیاہؔ اَور یرُبعامؔ بِن یہُوآشؔ مُلکِ اِسرائیل کا بادشاہ تھا۔


شاہِ اِسرائیل یہُوآشؔ بِن یہُوآحازؔ کے دَورِ حُکومت کے دُوسرے سال میں شاہِ یہُودیؔہ اماضیاہؔ بِن یُوآشؔ نے حُکمرانی کرنا شروع کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات