Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 21:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اَور اُس کے بھایٔی جو یہوشافاطؔ کی اَولاد تھے یہ تھے: عزریاہؔ، یحی ایل، زکریاؔہ، عزریاہؔ، مِیکاایلؔ اَور شفطیاہؔ۔ یہ تمام شاہِ اِسرائیل یہوشافاطؔ کے بیٹے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور اُس کے بھائی جو یہُوسفط کے بیٹے تھے یہ تھے یعنی عزریاؔہ اور یحی ایل اور زکریاؔہ اور عزریاؔہ اور مِیکائیل اور سفطیاہ۔ یہ سب شاہِ اِسرائیل یہُوسفط کے بیٹے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 यहूसफ़त के बाक़ी बेटे अज़रियाह, यहियेल, ज़करियाह, अज़रियाहू, मीकाएल और सफ़तियाह थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 یہوسفط کے باقی بیٹے عزریاہ، یحی ایل، زکریاہ، عزریاہو، میکائیل اور سفطیاہ تھے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 21:2
10 حوالہ جات  

اُس نے کاہِنوں اَور لیویوں کو جمع کیا اَور اُن سے فرمایا، ”بغیر وقت ضائع کئے بنی یہُودیؔہ کے شہروں میں جا کر سارے بنی اِسرائیل سے سالانہ وصول کئے جانے والا محصُول جمع کرو تاکہ اُس سے اَپنے خُدا کے بیت المُقدّس کی مرمّت کی جا سکے۔“ لیکن لیویوں نے اِس پر فوراً عَمل نہ کیا۔


وہ یہُودیؔہ میں ایک کونے سے لے کر دُوسرے کونے تک پھرے اَور تمام شہروں سے لیویوں اَور اِسرائیلیوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کو جمع کیا اَور جَب وہ یروشلیمؔ میں آئے


تَب اِسرائیل کے اُمرا اَور بادشاہ حلیم ہوکر کہنے لگے، ”یَاہوِہ راست ہیں۔“


شموایلؔ نبی کے ایّام سے لے کر اَب تک بنی اِسرائیل میں پہلے فسح کی عید اِس طرح کبھی نہیں منائی گئی تھی۔ اَور نہ ہی بنی اِسرائیل کے کسی بھی بادشاہ نے کبھی کاہِنوں لیویوں اَور سارے بنی یہُوداہؔ اَور وہاں مَوجُود بنی اِسرائیل اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کے ساتھ اِس طرح سے عیدِفسح منائی تھی جَیسے یُوشیاہؔ نے منائی۔


اَور منشّہ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات، اَپنے خُدا سے اُس کی گئی دعا اَورجو کلام رَوشن ضمیروں نے بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کے نام سے اُسے سُنایا تھا، وہ تمام بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ میں درج ہے۔


آحازؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور یروشلیمؔ کے شہر میں دفن کیا گیا۔ وہ اُسے اِسرائیل کے بادشاہوں کے قبرستان میں نہ لایٔے اَور اُس کا بیٹا حِزقیاہؔ اُس کی جگہ بادشاہ بنا۔


اُس نے دَمشق کے معبُودوں کو جو اُس کی شِکست کا باعث بنے تھے قُربانیاں گذرانیں، ”کیونکہ اُس نے سوچا کہ چونکہ ارام کے بادشاہوں کے معبُودوں نے اُن کی مدد کی ہے اِس لیٔے میں اُن کے لیٔے قُربانی چڑھاؤں گا تاکہ وہ میری بھی مدد کریں۔“ لیکن وُہی اُس کے اَور تمام اِسرائیل کے زوال کا باعث بنے۔


یَاہوِہ نے شاہِ اِسرائیل آحازؔ کے باعث یہُودیؔہ کو پست کیا کیونکہ آحازؔ نے یہُودیؔہ میں بڑی بدکاری کا اِضافہ کیا تھا اَور وہ یَاہوِہ کی نافرمانی کا مُرتکب ہُوا تھا۔


اَور یہویادعؔ کاہِنؔ اَپنے اَچھّے کام کی وجہ سے اِسرائیل میں خُدا اَور اُن کے بیت المُقدّس کے لیٔے کیا تھا داویؔد کے شہر میں بادشاہوں کے ساتھ دفن کیا گیا۔


جَب یہُورامؔ اَپنے باپ کی سلطنت پر پُوری طرح مُستحکم ہو گیا تو اُس نے اَپنے تمام بھائیوں کو اِسرائیل کے بعض اُمرا سمیت تلوار سے ہلاک کر دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات