Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 20:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 ’اگر کویٔی مُصیبت ہم پر تلوار یا وَبا یا قحط کے ذریعہ آ پڑے، اَور جَب ہم آپ کے حُضُور اِس بیت المُقدّس میں جہاں آپ کا جلال سکونت کرتا ہے، ہم آکر کھڑے ہوکر اَپنی اُس مُصیبت کے وقت آپ سے فریاد کریں تو آپ ہماری فریاد سُنیں گے اَور ہمیں رِہائی بخشیں گے۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اگر کوئی بلا ہم پر آ پڑے جَیسے تلوار یا آفت یا وبا یا کال تو ہم اِس گھر کے آگے اور تیرے حضُور کھڑے ہوں گے (کیونکہ تیرا نام اِس گھر میں ہے) اور ہم اپنی مُصِیبت میں تُجھ سے فریاد کریں گے اور تُو سُنے گا اور بچا لے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 ‘जब भी आफ़त हम पर आए तो हम यहाँ तेरे हुज़ूर आ सकेंगे, चाहे जंग, वबा, काल या कोई और सज़ा हो। अगर हम उस वक़्त इस घर के सामने खड़े होकर मदद के लिए तुझे पुकारें तो तू हमारी सुनकर हमें बचाएगा, क्योंकि इस इमारत पर तेरे ही नाम का ठप्पा लगा है।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 ’جب بھی آفت ہم پر آئے تو ہم یہاں تیرے حضور آ سکیں گے، چاہے جنگ، وبا، کال یا کوئی اَور سزا ہو۔ اگر ہم اُس وقت اِس گھر کے سامنے کھڑے ہو کر مدد کے لئے تجھے پکاریں تو تُو ہماری سن کر ہمیں بچائے گا، کیونکہ اِس عمارت پر تیرے ہی نام کا ٹھپا لگا ہے۔‘

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 20:9
13 حوالہ جات  

آپ کی آنکھیں اِس بیت المُقدّس کی طرف دِن اَور رات لگی رہیں آپ نے اِسی مقام کی بابت فرمایا تھا کہ میں اَپنا جلالی نام وہاں قائِم رکھوں گا۔ تاکہ جو دعا آپ کا خادِم اِس مقام کی طرف رُخ کرکے مانگے اُسے آپ سُن کر جَواب دیں گے۔


”اَور جَب آپ کی اُمّت بنی اِسرائیل، آپ کے خِلاف گُناہ کرنے کے باعث اَپنے دُشمنوں سے شِکست کھائے لیکن بعد میں تَوبہ کرکے اَور آپ کے جلالی نام کا اقرار کرکے اِس بیت المُقدّس میں آپ کے حُضُور دعا اَور فریاد کرے،


”اَور جَب اُس مُلک میں قحط یا وَبا یا بادِ سموم یا پھپھُوندی، ٹِڈّیوں یا اِلّیوں کا حملہ ہو، یا کویٔی دُشمن اُن کے کسی شہر کا محاصرہ کر لے، خواہ کویٔی بھی آفت یا بیماری اُن پر آ جایٔے،


” ’میرے لیٔے مٹّی کا ایک مذبح بنانا اَور اُس پر اَپنی بھیڑ بکریوں اَور گائے بَیلوں کی سوختنی نذر اَور سلامتی کی نذریں چڑھانا۔ جہاں کہیں میرے نام کی تمجید کی جائے گی مَیں تمہارے پاس آؤں گا اَور تُمہیں برکت دُوں گا۔


کیونکہ جہاں دو یا تین میرے نام پر اِکھٹّے ہوتے ہیں وہاں میں اُن کے درمیان مَوجُود ہوتا ہُوں۔“


تُم اُس کی طرف متوجّہ ہونا اَور اُس کی بات ماَننا۔ اَور اُس سے سرکشی نہ کرنا کیونکہ وہ تمہاری سرکشی کو مُعاف نہیں کرےگا اِس لیٔے کہ میرا نام اُس میں رہتاہے۔


چنانچہ وہ اِس میں آباد ہیں اَور اُنہُوں نے آپ کے نام کے لیٔے اِس میں ایک پاک مَقدِس یہ کہتے ہُوئے تعمیر کیا،


جَب عزراؔ رو رو کر خُدا کے گھر کے سامنے گِر کر دعا اَور گُناہوں کا اقرار کر رہاتھا تو اِسرائیلی مَردوں، عورتوں اَور بچّوں کا ایک بڑا ہُجوم اُس کے گِرد جمع ہو گیا۔ وہ بھی زار زار رُوئے۔


یقیناً وہ تُمہیں صیّاد کے دام سے اَور مہلک وَبا سے بچائیں گے۔


جَب آپ کا خادِم اَور آپ کی قوم بنی اِسرائیل اِس مقام کی طرف رُخ کرکے آپ سے فریاد کریں۔ تو آپ آسمان پر سے جو آپ کی قِیام گاہ ہے، آپ سُنیں اَور سُن کر مُعاف کر دیں۔


’جِس دِن سے میں اَپنے لوگوں کو مِصر سے باہر نکال لایا تَب سے مَیں نے اِسرائیل کے کسی قبیلہ میں نہ تو کسی اَیسے شہر کا اِنتخاب کیا جہاں میرے لیٔے ایک اَیسا بیت المُقدّس تعمیر کیا جائے تاکہ وہاں میرا نام جلال پائے؛ اَور نہ ہی مَیں نے کسی شخص کا اِنتخاب کیا ہے کہ وہ میری قوم اِسرائیل پر حاکم ہو؛


اَور مُصیبت کے دِن مُجھے پُکارو؛ میں تُمہیں چُھڑاؤں گا اَور تُم میری تمجید کروگے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات