Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 2:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اَور جِتنی لکڑی آپ کو درکار ہے ہم لبانونؔ سے کاٹیں گے اَور اُن کے بیڑے بنوا کر سمُندری راستے سے آپ کے پاس یافؔا پہُنچائیں گے۔ پھر آپ اُنہیں وہاں سے یروشلیمؔ لے جا سکتے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اور جِتنی لکڑی تُجھ کو درکار ہے ہم لُبناؔن سے کاٹیں گے اور اُن کے بیڑے بنوا کر سمُندر ہی سمُندر تیرے پاس یافا میں پُہنچائیں گے۔ پِھر تُو اُن کو یروشلیِم کو لے جانا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 मुआवज़े में हम आपके लिए दरकार दरख़्तों को लुबनान में कटवाएँगे और उनके बेड़े बाँधकर समुंदर के ज़रीए याफ़ा शहर तक पहुँचा देंगे। वहाँ से आप उन्हें यरूशलम ले जा सकेंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 معاوضے میں ہم آپ کے لئے درکار درختوں کو لبنان میں کٹوائیں گے اور اُن کے بیڑے باندھ کر سمندر کے ذریعے یافا شہر تک پہنچا دیں گے۔ وہاں سے آپ اُنہیں یروشلم لے جا سکیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 2:16
15 حوالہ جات  

مے یرقُونؔ اَور رَقّونؔ اَور یافؔا کے سامنے کے علاقہ شامل تھے۔


کسی کو یافؔا بھیج کر شمعُونؔ کو جسے پطرس بھی کہتے ہیں کو بُلوالے۔ وہ شمعُونؔ چمڑا رنگنے کا کام کرتا ہے، کے گھر میں مہمان ہے جو ساحِل سمُندر پر رہتاہے۔‘


یافؔا میں ایک مسیحی خاتُون شاگرد تھی جِس کا نام تبِیتؔا (یُونانی میں ڈورکاسؔ یعنی ہِرنی) تھا جو ہمیشہ نیکی کرنے اَور غریبوں کی مدد کرنے میں لگی رہتی تھی۔


سَب چیزیں کلام کے وسیلہ سے ہی پیدا کی گئیں؛ اَور کویٔی بھی چیز اَیسی نہیں جو کلام کے بغیر وُجُود میں آئی ہو۔


پھر اُنہُوں نے مِعماروں اَور بڑھئیوں کو نقدی دی اَور صیدونی اَور صُورؔ کے لوگوں کو کھانے پینے کی اَشیا اَور تیل دیا تاکہ وہ لبانونؔ سے دیودار کے لٹھّے سمُندر کے راستے یافؔا تک لائیں جَیسا کہ خورشؔ شاہِ فارسؔ کی طرف سے اُن کو اِجازت دی گئی تھی۔


لُدّہؔ یافؔا کے نزدیک ہی تھا؛ لہٰذا جَب شاگردوں نے سُنا کہ پطرس لُدّہؔ میں ہے، تو دو آدمی بھیج کر آپ سے درخواست کی، ”مہربانی سے فوراً چلئے!“


اِس واقعہ کی خبر سارے یافؔا میں پھیل گئی اَور بہت سے لوگ خُداوؔند پر ایمان لایٔے۔


پطرس نے کچھ عرصہ تک یافؔا میں شمعُونؔ نام چمڑا رنگنے والے کے یہاں قِیام کیا۔


لیکن یُوناہؔ یَاہوِہ کے حُضُور سے ترشیشؔ کی طرف جانے کو بھاگے اَور یافؔا جا پہُنچے۔ وہاں اُنہیں ترشیشؔ کو جانے والا ایک پانی کا جہاز مِلا۔ اَور وہ کرایہ دے کر اُس میں سوار ہُوئے تاکہ اُن کے ساتھ یَاہوِہ کی حُضُوری سے ترشیشؔ کو چلے جائیں۔


اُس دِن یہوشُعؔ نے گِبعونیوں کو جماعت کے لیٔے اَور یَاہوِہ کے چُنے ہُوئے مقام پر بنائے جانے والے مذبح کے لیٔے لکڑہارے اَور پانی بھرنے والے مُقرّر کیا اَور آج تک وہ یہی کام کرتے چلے آ رہے ہیں۔


اَور داویؔد نے مُلک اِسرائیل میں رہنے والے پردیسیوں کو جمع کرنے کا حُکم دیا اَور اُن میں جتنے سنگ تراش تھے داویؔد نے اُنہیں خُدا کے گھر کی تعمیر کے لیٔے پتّھر تراشنے کے کام پر مُقرّر کیا۔


اَور مُلک میں اَب بھی چند اَیسے لوگ بچے ہُوئے تھے جو بنی اِسرائیل کی نَسل سے نہیں تھے۔ یہ حِتّی، امُوری، پَرزّی، حِوّی اَور یبُوسی نَسل میں سے باقی بچے ہُوئے تھے۔


حقیقت میں یہ اُن اَقوام کی اَولاد تھیں جنہیں بنی اِسرائیل نے ہلاک نہیں کیا تھا۔ تَب شُلومونؔ نے اُنہیں بیگار کے لیٔے بھرتی کیا جَیسا کہ آج کے دِن تک اِسی عہدے پر کام کرتے ہیں۔


اَور یہُودیؔہ کی ساری جماعت نے کاہِنوں اَور لیویوں اَور اُن پردیسیوں کے ساتھ مِل کر خُوشی منائی جو مُلکِ اِسرائیل سے آئےتھے اَورجو یہُودیؔہ میں رہتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات