۲-توارِیخ 2:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ13 ”میں حُورامؔ اَبی کو آپ کے پاس بھیج رہا ہُوں جو کہ بڑا ہُنرمند آدمی ہے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس13 سو مَیں نے اپنے باپ حُوراؔم کے ایک ہوشیار شخص کو جو دانِش سے معمُور ہے بھیج دِیا ہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस13 मैं आपके पास एक माहिर और समझदार कारीगर को भेज देता हूँ जिसका नाम हीराम-अबी है। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن13 مَیں آپ کے پاس ایک ماہر اور سمجھ دار کاری گر کو بھیج دیتا ہوں جس کا نام حیرام ابی ہے۔ باب دیکھیں |
جِس کی ماں دانؔ کے قبیلہ سے تھی اَور جِس کا باپ صُورؔ کا باشِندہ تھا۔ وہ سونے اَور چاندی، کانسے اَور لوہے، پتّھر اَور لکڑی کے کام میں اَور اَرغوانی، نیلے، قِرمزی اَور نفیس کتانی کپڑے کے کام میں ماہر ہے اَور ہر طرح کی نقّاشی میں تجربہ کار ہے اَور ہر کام کر سَکتا ہے۔ وہ آپ کے کاریگروں اَور میرے آقا آپ کے والد داویؔد کے کاریگروں کے ساتھ کام کر چُکے ہیں۔