11 تَب شاہِ صُورؔ حِیرامؔ نے بذریعہ خط شُلومونؔ کو جَواب دیا: ”چونکہ یَاہوِہ اَپنے لوگوں سے مَحَبّت کرتے ہیں اِس لیٔے اُنہُوں نے آپ کو اُن کا بادشاہ مُقرّر کیا ہے۔“
11 تب صُور کے بادشاہ حُوراؔم نے جواب لِکھ کر اُسے سُلیماؔن کے پاس بھیجا کہ چُونکہ خُداوند کو اپنے لوگوں سے مُحبّت ہے اِس لِئے اُس نے تُجھ کو اُن کا بادشاہ بنایا ہے۔
یَاہوِہ آپ کے خُدا کی سِتائش ہو جو آپ سے اَیسا راضی ہُوئے کہ آپ کو اَپنے تخت پر تخت نشین کیا تاکہ آپ یَاہوِہ اَپنے خُدا کی طرف سے بادشاہ ہوں۔ چونکہ آپ کے خُدا کو بنی اِسرائیل سے مَحَبّت تھی کہ اُنہیں ہمیشہ کے لیٔے قائِم کریں، اِس لیٔے اُنہُوں نے آپ کو اُن کا بادشاہ بنایا تاک آپ عدل اَور راستی کو بحال رکھیں۔“
آپ کے خُدا یَاہوِہ کی سِتائش ہو، جنہوں نے آپ سے خُوش ہوکر آپ کو بنی اِسرائیل کے تخت پر بِٹھایا ہے۔ چونکہ یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل سے اَزلی مَحَبّت رکھّی ہے، اِس لیٔے اُنہُوں نے عدل اَور راستی قائِم رکھنے کے لیٔے آپ کو بادشاہ مُقرّر کیا ہے۔“