Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 2:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَور شُلومونؔ نے یَاہوِہ کے نام کے لیٔے ایک بیت المُقدّس اَور اَپنے لیٔے ایک محل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اور سُلیماؔن نے اِرادہ کِیا کہ ایک گھر خُداوند کے نام کے لِئے اور ایک گھر اپنی سلطنت کے لِئے بنائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 फिर सुलेमान ने रब के लिए घर और अपने लिए शाही महल बनाने का हुक्म दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 پھر سلیمان نے رب کے لئے گھر اور اپنے لئے شاہی محل بنانے کا حکم دیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 2:1
13 حوالہ جات  

لہٰذا جَیسا کہ یَاہوِہ نے میرے باپ داویؔد سے فرمایا تھا، ’تمہارا بیٹا جسے مَیں تمہاری جگہ تمہارے تخت پر بِٹھاؤں گا، وُہی میرے نام کے جلال کی خاطِر بیت المُقدّس تعمیر کرائے گا۔ اِس لیٔے میرا اِرادہ ہے کہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کے لیٔے میں ایک بیت المُقدّس تعمیر کراؤں۔‘


اَور وُہی میرے نام کے لیٔے ایک گھر تعمیر کرےگا۔ وہ میرا بیٹا ہوگا اَور مَیں اُس کا باپ ہوں گا۔ اَور مَیں بنی اِسرائیل پر اُس کی بادشاہی کا تخت اَبد تک قائِم رکھوں گا۔‘


اَور جَب شُلومونؔ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی اَور شاہی محل کی تعمیر پُورا کر چُکے اَورجو کچھ وہ کرنا چاہتے تھے سَب پُورا کر چُکے،


”آج یَاہوِہ نے اَپنے وعدے کو پُورا کر دیا ہے۔ مَیں اَپنے باپ داویؔد کا جانشین ہُوں اَور اَب بنی اِسرائیل کے تخت پر عَین یَاہوِہ کے وعدہ کے مُطابق تخت نشین ہُوں۔ اَور مَیں نے بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کے نام کے جلال کی خاطِر اِس بیت المُقدّس کی تعمیر کروائی ہے۔


لیکن یَاہوِہ نے میرے باپ داویؔد سے فرمایا، ’تمہارے دِل میں میرے نام کے لیٔے ایک بیت المُقدّس تعمیر کرنے کا خیال آنا، یقیناً بہت ہی عُمدہ ہے۔


اَپنے محل کی تعمیر مُکمّل کرنے میں شُلومونؔ کو تیرہ سال لگے۔


اگر تُم اِس آئین کی تمام باتوں پرجو اِس کِتاب میں لکھی گئی ہیں نہایت احتیاط سے عَمل نہ کروگے اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کے جلالی اَور مُہیب نام کا خوف نہ مانوگے،


تَب جو مقام یَاہوِہ تمہارے خُدا اَپنے نام کے قِیام کے لیٔے مُنتخب کریں گے وہیں تُم یہ سَب چیزیں لے جایا کرنا جِن کا میں تُمہیں حُکم دیتا ہُوں یعنی اَپنی سوختنی نذریں اَور ذبیحے اَپنی دہ یکیاں اَور خصوصی نذرانے اَور اَپنی خاص نذر کی اَشیا جِن کی مَنّت تُم نے یَاہوِہ کے لیٔے مانی ہو۔


مگر تُم یَاہوِہ کی عبادت اُسی مقام میں کرنا جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے سَب قبیلوں میں سے خُود مُنتخب کریں گے تاکہ وہاں اَپنا نام اَور قِیام قائِم کریں۔ تُم اُسی مقام کے طالب ہوکر وہاں جایا کرنا۔


وہ مِصر سے ایک رتھ چاندی کے چھ سَو ثاقل میں اَور ایک گھوڑا ایک سَو پچاس ثاقل میں مِصر سے درآمد کرتے تھے اَور اُنہیں حِتّیوں اَور ارامیوں کے تمام بادشاہوں کو بھی برآمد کرتے تھے۔


اَور حِیرامؔ نے یہ بھی کہا: ”بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کی سِتائش ہو جنہوں نے آسمان اَور زمین کو خلق کیا، اُنہُوں نے داویؔد بادشاہ کو ایک دانا بیٹا بخشا ہے جو فہم و فراست سے معموُر ہے تاکہ وہ یَاہوِہ کے لیٔے ایک بیت المُقدّس اَور اَپنے واسطے ایک شاہی محل کی تعمیر کروائے۔


اَور شُلومونؔ کے پاس پہاڑوں میں ستّر ہزار حملہ آور اسّی ہزار سنگ تراش مَوجُود تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات