Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 19:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 تاہم آپ کے اَندر کچھ خُوبیاں بھی ہیں کیونکہ آپ نے اشیراہؔ کے سُتونوں سے مُلک کو پاک کیا اَور دِل سے خُدا کی جُستُجو کرتے چلے آ رہے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 تَو بھی تُجھ میں خُوبِیاں ہیں کیونکہ تُو نے یسِیرتوں کو مُلک میں سے دفع کِیا اور خُدا کی تلاش میں اپنا دِل لگایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 तो भी आपमें अच्छी बातें भी पाई जाती हैं। आपने यसीरत देवी के खंबों को मुल्क से दूर करके अल्लाह के तालिब होने का पक्का इरादा कर रखा है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 توبھی آپ میں اچھی باتیں بھی پائی جاتی ہیں۔ آپ نے یسیرت دیوی کے کھمبوں کو ملک سے دُور کر کے اللہ کے طالب ہونے کا پکا ارادہ کر رکھا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 19:3
16 حوالہ جات  

چنانچہ رحُبعامؔ نے خُود کو حلیم بنا لیا، اِس لئے یَاہوِہ کا غُصّہ اُس پر سے ٹل گیا اَور وہ مُکمّل طور پر تباہ نہ کیا گیا۔ اَور اِس وقت یہُوداہؔ کے حالات کُچھ بہتر تھیں۔


اِس لیٔے کہ عزراؔ نے اَپنے آپ کو یَاہوِہ کے آئین کے مطالعہ اَور اُس پر عَمل کرنے اَور اُس کے قوانین اَور آئین اِسرائیل کو سِکھانے کے لیٔے وقف کر رکھا تھا۔


اَور تمام بنی اِسرائیل اُس کے لیٔے ماتم کریں گے اَور پھر اُسے دفن کر دیں گے؛ اَور یرُبعامؔ کے خاندان میں صِرف وُہی اکیلا ہوگا جسے دفن کیا جائے گا؛ کیونکہ پُورے یرُبعامؔ کے خاندان میں واحد بچّہ ہے جِس میں اِسرائیل کے خُدا، یَاہوِہ نے کچھ اَچھّائی پائی ہے۔


جو دِل سے اَپنے خُدا کا یعنی یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کا طالب ہے، چاہے وہ پاک مَقدِس کے قوانین کے مُطابق اَپنے آپ کو پاک نہ بھی کئے ہوں۔“


رحُبعامؔ نے بدی کی کیونکہ اُس کا دِل یَاہوِہ کا طالب نہیں تھا۔


میں جانتا ہُوں کہ مُجھ میں یعنی میرے جِسم میں کویٔی نیکی بَسی ہویٔی نہیں۔ البتّہ نیکی کرنے کا اِرادہ تو مُجھ میں مَوجُود ہے۔


میرا دِل ثابت قدم ہے اَے خُدا، میرا دِل ثابت قدم ہے؛ میں گاؤں گا اَور نغمہ سرائی کروں گا۔


اَور شموایلؔ نے تمام بنی اِسرائیل کے گھرانے سے کہا، ”اگر تُم اَپنے سارے دِل سے یَاہوِہ کی طرف رُجُوع کر رہے ہو تو پھر غَیر معبُودوں اَور عستوریتؔ کو اَپنے درمیان سے دُور کرکے اَپنے آپ کو یَاہوِہ کے سُپرد کر دو اَور اگر تُم صِرف اُن ہی کی عبادت کروگے تو وہ تُمہیں فلسطینیوں کے ہاتھ سے چھُڑائیں گے۔“


یہوشافاطؔ نے خوفزدہ ہوکر یَاہوِہ سے مدد مانگنے کا اِرادہ کیا اَور سارے یہُودیؔہ کے شہروں میں روزہ رکھنے کی مُنادی کرائی۔


تاہم اُونچے مقامات مذبحے اُسی طرح قائِم رہے اَور لوگ ابھی تک پُورے دِل سے اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کی طرف مائل نہ ہُوئے تھے۔


اَور شمالی اِسرائیل کے ہر قبیلہ کے لوگ جنہوں نے اَپنے دِل یَاہوِہ، اِسرائیل کے خُدا کی جُستُجو میں لگا رکھے تھے لیویوں کے پیچھے پیچھے یروشلیمؔ میں آئے کہ یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کے حُضُور قُربانیاں گزرانیں۔


اَور اُن سَب لوگوں نے عہد باندھا کہ ہم دِل و جان سے یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کے طالب ہوں گے۔


یہ قَسم کھا کر سارے یہُوداہؔ کے لوگوں نے خُوشی کا اِظہار کیا کیونکہ اُنہُوں نے اَپنے پُورے دِل سے قَسم کھائی تھی اَور وہ کمال آرزُو سے خُدا کے طالب ہُوئے اَور یَاہوِہ اُنہیں مِلے۔ لہٰذا یَاہوِہ نے اُنہیں چاروں طرف سے سلامتی بخشی۔


پھر وہ احزیاہؔ کی تلاش میں نِکلا، جسے اُس کے آدمیوں نے اُس وقت گِرفتار کر لیا جَب وہ سامریہؔ میں چھُپا ہُوا تھا۔ اَور اُنہُوں نے اُسے یِہُو کے پاس لاکر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ اُنہُوں نے اُسے دفن کیا کیونکہ وہ کہنے لگے کہ، ”وہ یہوشافاطؔ کا بیٹا ہے جو اَپنے سارے دِل سے یَاہوِہ کا طالب رہا۔“ اَور اخزیاہؔ کے گھرانے میں کویٔی بھی اِتنا طاقتور نہ تھا کہ سلطنت کو پھر دوبارہ قائِم کر سکے۔


اَور یُوتامؔ طاقتور ہوتا گیا کیونکہ وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور میں راہِ راست پر گامزن رہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات