Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 16:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 تَب آساؔ بادشاہ نے یہُوداہؔ کے تمام لوگوں کو ہمراہ لیا اَور وہ رامہؔ سے وہ پتّھر اَور لکڑی جسے بعشاؔ تعمیر کے لیٔے اِستعمال کر رہاتھا اُٹھاکر لے آئے اَور اُن سے اُس نے گِبعؔ اَور مِصفاہؔ کو تعمیر کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 تب آسا بادشاہ نے سارے یہُوداؔہ کو ساتھ لِیا اور وہ رامہ کے پتّھروں اور لکڑیوں کو جِن سے بعشا تعمِیر کر رہا تھا اُٹھا لے گئے اور اُس نے اُن سے جِبعہ اور مِصفاؔہ کو تعمِیر کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 फिर आसा बादशाह ने यहूदाह के तमाम मर्दों की भरती करके उन्हें रामा भेज दिया ताकि वह उन तमाम पत्थरों और शहतीरों को उठाकर ले जाएँ जिनसे बाशा बादशाह रामा की क़िलाबंदी करना चाहता था। इस सामान से आसा ने जिबा और मिसफ़ाह शहरों की क़िलाबंदी की।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 پھر آسا بادشاہ نے یہوداہ کے تمام مردوں کی بھرتی کر کے اُنہیں رامہ بھیج دیا تاکہ وہ اُن تمام پتھروں اور شہتیروں کو اُٹھا کر لے جائیں جن سے بعشا بادشاہ رامہ کی قلعہ بندی کرنا چاہتا تھا۔ اِس سامان سے آسا نے جِبع اور مِصفاہ شہروں کی قلعہ بندی کی۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 16:6
14 حوالہ جات  

اَور تمام مُلک گِبعؔ سے لے کر یروشلیمؔ کے جُنوب میں رِمّونؔ تک عراباہؔ کے میدان کی طرح ہو جائے گی۔ لیکن بِنیامین کے پھاٹک سے لے کر پہلے پھاٹک کے مقام تک یعنی کونے کے پھاٹک تک اَور حَنن ایل کے بُرج سے لے کر بادشاہ کے انگوری حوضوں تک یروشلیمؔ بُلند کیا جائے گا اَور یہ اَپنے مقام پر قائِم رہے گا۔


وہ گھاٹی کو عبور کر رہے ہیں اَور کہتے ہیں، ”ہم گِبعہؔ میں رات کاٹیں گے۔“ رامہؔ ہِراساں ہے؛ اَور شاؤل کو گِبعؔ بھاگ نِکلا ہے۔


اُنہُوں نے یہُودیؔہ پر حملہ کیا اَور اُس کے اَندر گھُس آئے اَور سارے مال کو جو بادشاہ کے شاہی محل میں تھا اَور اُس کے بیٹوں اَور بیویوں کو بھی لے گیٔے۔ اَور اُس کے سَب سے چُھوٹے بیٹے یہُوآحازؔ یا احزیاہؔ کے سِوا اُس کے پاس کویٔی بیٹا باقی نہ رہا۔


اَورجو بِنیامین کے قبیلہ سے تھے اُنہیں گِبعونؔ، گِبعؔ، علیمتؔ اَور عناتوت سمیت اُن کی چراگاہوں کو دئیے گیٔے۔ یہ شہر جو قوہاتی برادریوں میں تقسیم کئے گیٔے تعداد میں کُل تیرہ تھے۔


تَب آساؔ بادشاہ نے یہُوداہؔ کے سَب لوگوں کے واسطے فرمان جاری کیا جِس سے کویٔی بھی مُستثنیٰ نہ تھا۔ وہ اُن پتّھروں کو اَور اُن لکڑیوں کو جو بعشاؔ وہاں اِستعمال کر رہاتھا رامہؔ سے اُٹھاکر لے گیٔے اَور اُن سے آساؔ بادشاہ نے بِنیامین کے علاقہ میں گِبعؔ اَور مِصفاہؔ کو تعمیر کیا۔


اَور شموایلؔ نے اِسرائیل کے لوگوں کو مِصفاہؔ میں یَاہوِہ کے حُضُور میں طلب کیا۔


وہ سال بسال بیت ایل سے گِلگالؔ اَور وہاں سے مِصفاہؔ کو دورہ پر جاتے اَور اُن تمام مقامات میں بنی اِسرائیل کی عدالت کرتے تھے۔


اَور جَب وہ مِصفاہؔ میں جمع ہُوئے تو اُنہُوں نے کوئیں سے پانی بھر کر یَاہوِہ کے آگے اُنڈیلا اَور اُس دِن اُنہُوں نے روزہ رکھا اَور وہاں اُنہُوں نے اعتراف کیا، ”ہم نے یَاہوِہ کا گُناہ کیا ہے۔“ اَور مِصفاہؔ میں شموایلؔ اِسرائیل کا قاضی تھا۔


دلعانؔ، مِصفاہؔ، یُقِتی ایل،


اَور آساؔ اَور شاہِ اِسرائیل بعشاؔ کے درمیان اُن کے دَورِ حُکومت میں ہمیشہ جنگ ہوتی رہی۔


جَب بعشاؔ نے یہ سُنا تو اُس نے رامہؔ کی قلعہ بندی کی تعمیر کرنا روک دیا۔


اُسی وقت حنانیؔ غیب بین نے شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے پاس آکر فرمایا: ”کیونکہ آپ نے ارام کے بادشاہ پر اِعتبار کیا ہے اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا پر اِعتماد نہیں رکھا اِس لیٔے ارام کے بادشاہ کی فَوج آپ کے ہاتھ سے بچ نکلی ہے۔


تَب یرمیاہؔ گِدلیاہؔ بِن احیقامؔ کے پاس مِصفاہؔ کو چلا گیا اَور وہاں وہ اُس کے ساتھ اُن لوگوں کے درمیان رہنے لگا جو مُلک میں بچے رہ گیٔے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات