Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 12:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 جَب بحیثیت بادشاہ رحُبعامؔ کے قدم جم گیٔے اَور اُس کی حُکومت مُستحکم ہو گئی تو اُس نے اَور اُس کے ساتھ تمام بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کے آئین کو ترک کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اور یُوں ہُؤا کہ جب رحُبعاؔم کی سلطنت مُستحکم ہو گئی اور وہ قوی بن گیا تو اُس نے اور اُس کے ساتھ سارے اِسرائیل نے خُداوند کی شرِیعت کو ترک کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 जब रहुबियाम की सलतनत ज़ोर पकड़कर मज़बूत हो गई तो उसने तमाम इसराईल समेत रब की शरीअत को तर्क कर दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 جب رحبعام کی سلطنت زور پکڑ کر مضبوط ہو گئی تو اُس نے تمام اسرائیل سمیت رب کی شریعت کو ترک کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 12:1
22 حوالہ جات  

اَور اُنہُوں نے یہُوداہؔ کی سلطنت کو مُستحکم کیا اَور تین سال تک داویؔد اَور شُلومونؔ کی راہوں پر چلتے ہُوئے رحُبعامؔ بِن شُلومونؔ کی تائید اَور حمایت کی۔


رحُبعامؔ بادشاہ نے دارُالحکومت یروشلیمؔ میں خُود کو پھر سے مضبُوط کیا، اَور یہُوداہؔ پر حُکمرانی کرنے لگا۔ وہ اکتالیس سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے یروشلیمؔ شہر میں سترہ سال تک جسے یَاہوِہ نے اِسرائیل کے سَب قبیلوں میں سے مُنتخب کر لیا تھا کہ اَپنا نام وہاں قائِم کرے، حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام نعمہؔ تھا جو عمُّونی قوم کی عورت تھی۔


تُو عُمریؔ کے قوانین، اَور احابؔ کے خاندان کے اعمال کی پیروی کرتا ہے، اَور اُن کے رِواج مانتا ہے۔ اِس لیٔے مَیں تُجھے ویران کروں گا، اَور تیرے لوگوں کو مذاق کا باعث بناؤں گا؛ وہ ساری قوموں میں تمسخر کا باعث بنیں گے۔“


جَب اِفرائیمؔ بولتا تھا تو لوگ کانپ اُٹھتے تھے؛ اُسے اِسرائیل میں اِعزاز بخشا گیا۔ لیکن وہ بَعل کی عبادت کرنے سے گُنہگار ٹھہرا اَور مَر گیا۔


”اَے اِس پُشت کے لوگوں، یَاہوِہ کے کلام پر غور کرو: ”کیا مَیں بنی اِسرائیل کے لیٔے بیابان یا گہری تاریکی کے مُلک کے مانند ہُوں؟ پھر میری قوم کیوں کہتی ہے، ’ہم اَپنے خُدا سے آزاد ہو گئے ہیں؛ اِس لئے اَب دوبارہ آپ کے پاس نہیں آئیں گے‘؟


”رحُبعامؔ بِن شُلومونؔ شاہِ یہُودیؔہ اَور سارے اِسرائیل سے جو یہُوداہؔ اَور بِنیامین صوبے میں رہتے ہیں اعلان کرو،


مگر بنی یہُوداہؔ نے بھی یَاہوِہ اَپنے خُدا کے اَحکام پر عَمل نہ کیا۔ اُنہُوں نے اُن ہی طریقوں پر عَمل کیا جو بنی اِسرائیل نے متعارف کروائے تھے۔


لیکن رحُبعامؔ اُن بنی اِسرائیل پرجو یہُودیؔہ کے شہروں میں رہتے تھے حُکومت کرتا رہا۔


تَب لوگ جَواب دیں گے، ’چونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کو جو اُن کے آباؤاَجداد کو مُلک مِصر سے باہر نکال لائے تھے ترک کر دیا اَور غَیر معبُودوں کی پیروی، عبادت اَور خدمت کرنے لگے۔ چنانچہ یَاہوِہ نے اُن پر یہ تمام مُصیبتیں نازل کی ہیں۔‘ “


تُم نے اُس چٹّان کو ترک کر دیا جِس نے تُمہیں پیدا کیا؛ تُم اُس خُدا کو بھُول گیٔے جِس نے تُمہیں خلق کیا۔


یسُورُونؔ موٹا ہوکر لات مارنے لگا؛ کھا پی کر وہ بھاری اَور چکنا ہو گیا۔ اَور اُس خُدا کو ترک کیا جِس نے اُسے بنایا اَور اَپنے مُنجّی چٹّان کو خارج کیا۔


اَور اُس نے دانشمندی سے کام لے کر اَپنے سارے بیٹوں کو یہُودیؔہ اَور بِنیامین کے تمام علاقوں میں اَور تمام قلعہ بند شہروں میں الگ الگ بھیج دیا اَور اُنہیں با اِفراط اشیائے خُوردنی بھی عطا فرمائی اَور اُن کے واسطے تمام بیویاں مُہیّا کروائیں۔


جَب بھی اِسرائیلی لڑنے کے لیٔے جاتے تو یَاہوِہ کا ہاتھ اُنہیں شِکست دینے کے لیٔے اُن کے خِلاف اُٹھتا جَیسا کہ اُنہُوں نے اُن سے قَسم کھا کر کہاتھا۔ لہٰذا وہ بڑی مُصیبت میں گِرفتار ہو گئے۔


اَور شُلومونؔ کا بیٹا رحُبعامؔ یہُوداہؔ میں بادشاہ تھا۔ وہ اکتالیس سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے یروشلیمؔ شہر میں سترہ سال تک جسے یَاہوِہ نے اِسرائیل کے سَب قبیلوں میں سے مُنتخب کر لیا تھا کہ اَپنا نام وہاں قائِم کرے، حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام نعمہؔ تھا جو عمُّونی قوم کی عورت تھی۔


پھر اُنہُوں نے یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کے بیت المُقدّس کو ترک کر دیا، وہ اشیراہؔ کے سُتونوں اَور بُتوں کی پرستش کرنے لگے۔ تَب اُن کی خطا کے باعث خُدا کا غضب یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ پر نازل ہُوا۔


افسوس، اَے گُناہ آلُودہ قوم، اَور بدکرداری سے لدے ہُوئے لوگو، بدکاروں کی نَسل، اَور بدچلن بچّو! اِنہُوں نے یَاہوِہ کو ترک کر دیا؛ اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کو حقارت سے ٹھکرا دیا اَور اُس سے مُنہ موڑ لیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات