Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 11:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اَور اُن تمام شہروں میں ڈھالیں اَور نیزے رکھوا کر اُنہیں خُوب مُستحکم کر دیا۔ اِس طرح یہُوداہؔ اَور بِنیامین کے صوبے رحُبعامؔ کے قبضہ میں رہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اور ایک ایک شہر میں ڈھالیں اور بھالے رکھوا کر اُن کو نہایت ہی مضبُوط کر دِیا اور یہُوداؔہ اور بِنیمِین اُسی کے رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 और साथ साथ उनमें ढालें और नेज़े भी रखे। इस तरह उसने उन्हें बहुत मज़बूत बनाकर यहूदाह और बिनयमीन पर अपनी हुकूमत महफ़ूज़ कर ली।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 اور ساتھ ساتھ اُن میں ڈھالیں اور نیزے بھی رکھے۔ اِس طرح اُس نے اُنہیں بہت مضبوط بنا کر یہوداہ اور بن یمین پر اپنی حکومت محفوظ کر لی۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 11:12
10 حوالہ جات  

لہٰذا حِزقیاہؔ نے بڑے ہمّت سے کام لے کر فصیل کے ٹُوٹے حِصّوں کی دوبارہ مرمّت کروائی اَور اُس پر بُرج تعمیر کئے۔ اِس کے علاوہ اُس نے فصیل کے باہر ایک اَور فصیل بنوائی اَور داویؔد کے شہر میں اُس نے چھتوں کو مُستحکم کیا۔ پھر اُس نے بہت بڑی تعداد میں ہتھیار اَور ڈھالیں بھی بنوائیں۔


اَور اَبشالومؔ نے امنُونؔ کو کچھ بُرا بھلا تو نہ کہا لیکن امنُونؔ سے نفرت کرنے لگا کیونکہ اُس نے اُس کی بہن تامارؔ کی عزّت لُوٹی تھی۔


تامارؔ نے اَپنے سَر پر خاک ڈال لی اَور کشیدہ کاری والا لباس جو وہ پہنے ہُوئے تھی پھاڑ ڈالا اَور سَر پر ہاتھ رکھ کر زار زار روتی ہُوئی باہر چلی گئی۔


رحُبعامؔ نے اُن کے قلعوں کو مضبُوط کیا، اُن میں فَوجی سپہ سالار مامُور کئے اَور زَیتُون کے تیل اَور انگوری شِیرہ کے ذخیروں کا اِنتظام کیا۔


اَور اِسرائیل کے ایک کونے سے لے کر دُوسرے کونے تک جتنے بھی کاہِنؔ اَور لیوی تھے وہ سَب اَپنے اَپنے علاقوں سے نکل کر اُس کے پاس آ گئے۔


لیکن رحُبعامؔ اُن بنی اِسرائیل پرجو یہُودیؔہ کے شہروں میں رہتے تھے حُکومت کرتا رہا۔


اَور عزریاہؔ آساؔ بادشاہ سے مُلاقات کرنے باہر گیا، جَب وہ میدانِ جنگ سے واپس آ رہاتھا۔ اَور عزریاہؔ نے آساؔ سے کہا، ”اَے آساؔ اَور تمام یہُوداہؔ اَور بِنیامین کے لوگوں، میری سُنو۔ یَاہوِہ اُس وقت تک تمہارے ساتھ ہیں جَب تک تُم اُن کے ساتھ ہو اَور اگر تُم اُن کے طالب ہوگے تو وہ تُمہیں ملیں گے۔ لیکن اگر تُم یَاہوِہ کو ترک کروگے تو وہ تُمہیں ترک کر دیں گے۔


یہوشافاطؔ طاقتور ہوتا چلا گیا اَور اُس نے یہُودیؔہ میں قلعہ اَور ذخیرہ کے شہر تعمیر کئے۔


”اَے آدمؔ زاد، لکڑی کی ایک چھڑی لے اَور اُس پر لِکھ، یہُوداہؔ اَور اُس کے رفیق بنی اِسرائیل کے لیٔے؛ پھر ایک اَور لکڑی کی چھڑی لے اَور اُس پر لِکھ، جو یُوسیفؔ (یعنی اِفرائیمؔ کے) اَور اُس کے رفیق تمام بنی اِسرائیل کی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات