2 اَور شُلومونؔ نے تمام اِسرائیل یعنی ہزاروں اَور سینکڑوں فَوجی دستوں کے سالاروں، قاضیوں اَور تمام اِسرائیل کے سربراہوں سے جو آبائی خاندانوں کے سردار تھے باتیں کیں۔
2 اور سُلیماؔن نے سارے اِسرائیل یعنی ہزاروں اور سینکڑوں کے سرداروں اور قاضِیوں اور سب اِسرائیلِیوں کے رئِیسوں سے جو آبائی خاندانوں کے سردار تھے باتیں کِیں۔
2 एक दिन सुलेमान ने तमाम इसराईल को अपने पास बुलाया। उनमें हज़ार हज़ार और सौ सौ फ़ौजियों पर मुक़र्रर अफ़सर, क़ाज़ी, तमाम बुज़ुर्ग और कुंबों के सरपरस्त शामिल थे।
اَور داویؔد بادشاہ نے بنی اِسرائیل کے تمام اُمرا کو یعنی بنی اِسرائیل کے قبیلوں کے افسران، بادشاہ کی مُلازمت میں، ہزاروں اَور سینکڑوں فَوجی دستوں کے سرداروں، بادشاہ اَور اُس کے بیٹوں کے مال و مویشیوں پر مُقرّر اہلکاروں، نیز شاہی محل کے خواجہ سراؤں، سُورماؤں اَور جنگجو بہادروں کو یروشلیمؔ میں جمع کیا۔
یہ فہرست اِسرائیلیوں کی ہے یعنی آبائی خاندانوں کے سربراہوں، ہزاروں اَور سینکڑوں کے سپہ سالاروں اَور اُن کے افسران کی ہے جو سال بھر اَپنی ماہانہ باری کے مُطابق آتے جاتے رہتے تھے اَور فَوجی دستوں سے متعلّق تمام اُمور میں بادشاہ کی خدمت کرتے تھے۔ ہر دستہ چوبیس ہزار جَوانوں پر مُشتمل تھا۔
اَور داویؔد بادشاہ نے ساری جماعت سے فرمایا، ”خُدا نے فقط میرے بیٹے شُلومونؔ کو مُنتخب کیا ہے اَور وہ ابھی لڑکا ہے اَور ناتجربہ کار ہے۔ یہ کام بڑا ہے کیونکہ یہ شاندار عمارت اِنسان کے لیٔے نہیں بَلکہ یَاہوِہ خُدا کے لیٔے ہے۔
اُنہُوں نے بھی اَپنے بھائیوں بنی اَہرونؔ کی طرح داویؔد بادشاہ اَور صدُوقؔ، احِیملکؔ اَور کاہِنوں اَور لیویوں کے آبائی خاندانوں کے سربراہوں کی مَوجُودگی میں اَپنا اَپنا قُرعہ ڈالا اَورجو حق آبائی خاندانوں کے سرداروں کا تھا وُہی حق اُن کے سَب سے چُھوٹے بھائیوں کے خاندانوں کا بھی تھا۔
اَور اِتمارؔ کی اَولاد کی بہ نِسبت الیعزرؔ کی اَولاد میں قائد زِیادہ پایٔے گیٔے لہٰذا اُن کی تقسیم بھی اُسی نِسبت سے ہُوئی یعنی الیعزرؔ کی اَولاد میں سے آبائی خاندانوں کے سربراہ سولہ تھے اَور اِتمارؔ کی اَولاد میں سے آبائی خاندانوں کے سربراہ آٹھ تھے۔
اَور اُن سے فرمایا، ”تُم لیویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار ہو؛ تُمہیں اَور تمہارے ہم خدمت لیوی ساتھیوں کو اَپنے آپ کو پاک کرناہے اَور یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کے صندُوق کو اُس جگہ لانا ہے جو مَیں نے اُن کے لیٔے تیّار کی ہے۔
اَور شُلومونؔ ساری جماعت سمیت گِبعونؔ کے اُونچے مقام کی طرف روانہ ہُوئے کیونکہ خُدا کا خیمہ اِجتماع وہیں تھا جسے یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے بیابان میں تعمیر کیا تھا۔