Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تیمتھیس 5:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 مگر جَوان بیواؤں کو اِس فہرست میں شامل نہ کرنا کیونکہ جَب اُن کی جِسمانی خواہشات اُن پر غالب آتی ہیں تو وہ المسیح سے دُور ہوکر پھر سے بیاہ کرنا چاہتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 مگر جوان بیواؤں کے نام دَرج نہ کر کیونکہ جب وہ مسِیح کے خِلاف نَفس کے تابِع ہو جاتی ہیں تو بیاہ کرنا چاہتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 लेकिन जवान बेवाएँ इस फ़हरिस्त में शामिल मत करना, क्योंकि जब उनकी जिस्मानी ख़ाहिशात उन पर ग़ालिब आती हैं तो वह मसीह से दूर होकर शादी करना चाहती हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 لیکن جوان بیوائیں اِس فہرست میں شامل مت کرنا، کیونکہ جب اُن کی جسمانی خواہشات اُن پر غالب آتی ہیں تو وہ مسیح سے دُور ہو کر شادی کرنا چاہتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




۱-تیمتھیس 5:11
13 حوالہ جات  

اِس لیٔے میں جَوان بیواؤں کو مشورہ دیتا ہُوں کہ وہ بیاہ کریں، اُن کے اَولاد ہوں، اَور اَپنا گھر بار سنبھالیں اَور کسی مُخالف کو موقع نہ دیں کہ وہ اُنہیں بدنام کرتا پھرے۔


جَب مَیں اُنہیں کھانا کھِلاتا تو وہ سیر ہو جاتے؛ اَور جَب وہ سیر ہو گئے تو مغروُر ہو گئے؛ تَب وہ مُجھے فراموش کر بیٹھے۔


تُم نے دُنیا میں عیش و عشرت کی زندگی گُزاری اَور خُوب مزے کئے۔ تُم نے اَپنے دِلوں کو ذبح کے دِن کے لیٔے خُوب موٹا تازہ کر لیا۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”صِیّونؔ کی عورتیں مغروُر ہیں، جو گردن اکڑا کر چلتی ہیں، اَور اَپنی آنکھیں مٹکاتی ہیں، اَور وہ پائلوں کی جھنکار کے ساتھ، مٹک مٹک کر چلتی ہیں۔


اَور جِس قدر اُس نے خُود کو شاندار بنایا اَور عیش و عشرت میں زندگی گُزاری، اُسی قدر اُس کو عذاب اَور غم میں ڈال دو۔ کیونکہ وہ اَپنے دِل میں کہتی ہے کہ، ’میں ملِکہ بَن کر تخت نشین ہُوں۔ میں کویٔی بِیوہ نہیں ہُوں؛ مَیں کبھی ماتم نہیں کروں گی۔‘


یہ لوگ مغروُر ہیں، بےہوُدہ بکواس کرتے رہتے ہیں اَور شہوت پرستی کے ذریعہ اُن لوگوں کو پھر سے نَفسانی خواہشات میں پھنسا دیتے ہیں جو ابھی گمراہی میں سے بچ کر نکل ہی رہے ہیں۔


جِس بِیوہ کی عمر ساٹھ بَرس سے زِیادہ ہو اُسی کا نام بیواؤں کی فہرست میں درج کیا جائے اَور لازِم ہے کہ وہ ایک ہی شوہر کی بیوی رہی ہو۔


یہ لوگ بیاہ کرنے سے منع کرتے ہیں اَور اُن بعض کھانوں سے پرہیز کرنے کا حُکم دیتے ہیں جنہیں خُدا نے اِس لیٔے پیدا کیا ہے کہ مُومِنین اَور حق کو جاننے والے اُنہیں شُکر گُزاری کے ساتھ کھایٔیں۔


یسُورُونؔ موٹا ہوکر لات مارنے لگا؛ کھا پی کر وہ بھاری اَور چکنا ہو گیا۔ اَور اُس خُدا کو ترک کیا جِس نے اُسے بنایا اَور اَپنے مُنجّی چٹّان کو خارج کیا۔


یُوں وہ خُود عدالتی سزا کے لائق ٹھہرتی ہیں کیونکہ اُنہُوں نے المسیح سے کیٔے گیٔے اَپنے پہلے عہد کو توڑ دیا۔


کیونکہ سَب قوموں نے اُس کی زناکاری کے قہر کی مَے پی ہے۔ رُوئے زمین کے بادشاہوں نے اُس کے ساتھ زنا کیا ہے، اَور دُنیا کے تاجران اُس کی بڑی عیش و عشرت کی بدولت دولتمند ہو گیٔے۔“


”جَب رُوئے زمین کے بادشاہ جنہوں نے اُس کے ساتھ زنا کیا اَور اُس کی عیّاشی میں شریک ہویٔے تھے، اُس کے جلنے کا دُھواں دیکھیں گے تو روئیں گے اَور اُس پر ماتم کریں گے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات