Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تیمتھیس 2:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اِسی طرح میں چاہتا ہُوں کہ خواتین بھی حیا دار لباس پہن کر اَپنے آپ کو شرافت اَور شائِستگی سے آراستہ کریں نہ کہ بال گُوندھنے، سونے یا موتیوں کے زیورات، یا بےحد قیمتی لباس سے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اِسی طرح عَورتیں حیادار لِباس سے شرم اور پرہیزگاری کے ساتھ اپنے آپ کو سنواریں نہ کہ بال گُوندھنے اور سونے اور موتِیوں اور قِیمتی پَوشاک سے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 इसी तरह मैं चाहता हूँ कि ख़वातीन मुनासिब कपड़े पहनकर शराफ़त और शायस्तगी से अपने आपको आरास्ता करें। वह गुंधे हुए बाल, सोना, मोती या हद से ज़्यादा महँगे कपड़ों से अपने आपको आरास्ता न करें

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اِسی طرح مَیں چاہتا ہوں کہ خواتین مناسب کپڑے پہن کر شرافت اور شائستگی سے اپنے آپ کو آراستہ کریں۔ وہ گُندھے ہوئے بال، سونا، موتی یا حد سے زیادہ مہنگے کپڑوں سے اپنے آپ کو آراستہ نہ کریں

باب دیکھیں کاپی




۱-تیمتھیس 2:9
20 حوالہ جات  

اَے ویران ہُوئی بستی، تُو کیا کر رہی ہے؟ تُونے سُرخ لباس کیوں پہن رکھا ہے؟ اَور زرّیں زیوروں سے کیوں آراستہ ہُوئی ہے؟ تُم نے اَپنی آنکھوں میں سُرمہ کیوں لگا رکھا ہے؟ تُم خوامخواہ اَپنے آپ کو آراستہ کر رہی ہو۔ تمہارے عاشق اَب تُمہیں حقیر جانتے ہیں؛ وہ تو اَب تمہاری جان کے پیچھے پڑے ہیں۔


کیونکہ یَاہوِہ اَپنے لوگوں سے خُوش رہتے ہیں؛ اَور حلیموں کو نَجات کا تاج پہناتے ہیں۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”صِیّونؔ کی عورتیں مغروُر ہیں، جو گردن اکڑا کر چلتی ہیں، اَور اَپنی آنکھیں مٹکاتی ہیں، اَور وہ پائلوں کی جھنکار کے ساتھ، مٹک مٹک کر چلتی ہیں۔


کیا کنواری اَپنے زیورات، اَور دُلہن اَپنی آرائِش بھُول سکتی ہے؟ پھر بھی میری قوم نے ایک عرصہ سے مُجھے بھُلا دیا ہے۔


اَور جَب یِہُو یزرعیلؔ شہر پہُنچا تو اِیزبِلؔ کو سارا واقعہ مَعلُوم چلا۔ اُس نے اَپنی آنکھوں میں سُرمہ لگایا، اَپنے بال سنوارے اَور کھڑکی سے باہر کا نظارہ دیکھنے لگی۔


ایک عورت اُس سے مِلنے آئی، جو فاحِشہ کا لباس پہنے ہُوئے تھی اَور بڑی چالاک دِکھائی دیتی تھی۔


تَب اُس خادِم نے سونے اَور چاندی کے زیورات اَور لباس نکال کر رِبقہؔ کو دیئے اَور اُس کے بھایٔی اَور اُس کی ماں کو بھی قیمتی تحفے پیش کئے۔


تَب وہ قدیم کھنڈروں کو پھر سے تعمیر کریں گے اَور بہت عرصہ سے ویران پڑے ہُوئے مقامات کو بحال کریں گے؛ اَور اُن اُجڑے ہُوئے شہروں کو جو پُشت در پُشت تباہ ہوتے آئےتھے۔ اَز سرِ نَو بسائیں گے۔


تیسرے دِن ایسترؔ نے اَپنا شاہی لباس زیب تن فرمایا اَور شاہی محل کی اَندرونی بارگاہ میں جا کر ایوانِ تخت کے سامنے کھڑی ہو گئی۔ بادشاہ تختِ شاہی پر جلوہ افروز تھا۔


وہ اَپنے بِستر کے لیٔے پلنگ پوش بنا لیتی ہے؛ اُس کا لباس نفیس کتان اَور اَرغوانی رنگ کا ہوتاہے۔


اگر نہیں، تو پھر کیا دیکھنے گیٔے تھے؟ نفیس کپڑے پہنے ہُوئے کسی شخص کو؟ اُنہیں، جو نفیس کپڑے پہنتے ہیں وہ شاہی محلوں میں رہتے ہیں۔


وہ قُوّت اَور حُرمت سے مُلبّس رہتی ہے؛ اَور آنے والے دِنوں پر ہنستی ہے۔


بَلکہ وہ اَپنے آپ کو نیک کاموں سے آراستہ کریں جَیسا کہ خُداپرست عورتوں کو کرنا مُناسب ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات