Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تھسلنیکیوں 2:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 بَلکہ اِس کے برعکس، جَیسے خُدا نے ہمیں مقبُول کرکے خُوشخبری ہمارے سُپرد کی وَیسے ہی ہم بَیان کرتے ہیں؛ ہم آدمیوں کو نہیں بَلکہ خُدا کو خُوش کرنے کی کوشش میں ہیں، جو ہمارے دِلوں کو آزمانے والا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 بلکہ جَیسے خُدا نے ہم کو مقبُول کر کے خُوشخبری ہمارے سپُرد کی وَیسے ہی ہم بیان کرتے ہیں۔ آدمِیوں کو نہیں بلکہ خُدا کو خُوش کرنے کے لِئے جو ہمارے دِلوں کو آزماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 नहीं, अल्लाह ने ख़ुद हमें जाँचकर इस लायक़ समझा कि हम उस की ख़ुशख़बरी सुनाने की ज़िम्मादारी सँभालें। इसी बिना पर हम बोलते हैं, इनसानों को ख़ुश रखने के लिए नहीं बल्कि अल्लाह को जो हमारे दिलों को परखता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 نہیں، اللہ نے خود ہمیں جانچ کر اِس لائق سمجھا کہ ہم اُس کی خوش خبری سنانے کی ذمہ داری سنبھالیں۔ اِسی بنا پر ہم بولتے ہیں، انسانوں کو خوش رکھنے کے لئے نہیں بلکہ اللہ کو جو ہمارے دلوں کو پرکھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-تھسلنیکیوں 2:4
38 حوالہ جات  

کیا میں آدمیوں کا منظُورِ نظر بننا چاہتا ہُوں یا خُدا کا؟ کیا میں آدمیوں کو خُوش کرنا چاہتا ہُوں؟ اگر مَیں آدمیوں کو خُوش کرنے کی کوشش میں لگا رہتا تو خُداوؔند المسیح کا خادِم نہ ہوتا۔


اَور وہ جو ہمارے دِلوں کو پرکھتا ہے پاک رُوح کی غرض کو جانتا ہے کیونکہ پاک رُوح خُدا کی مرضی کے مُطابق مُقدّسین کی شفاعت کرتا ہے۔


اِس کے برعکس، ہمیں مَعلُوم ہُوا کہ جِس طرح یہُودی مختونوں کو خُوشخبری سُنانے کا کام پطرس کے سُپرد ہُوا، اُسی طرح غَیریہُودی نامختونوں کو خُوشخبری سُنانے کا کام میرے سُپرد ہُوا۔


اَور پاک رُوح کی مدد سے جو ہم میں بسا ہُواہے اُس اَمانت کو سنبھال کر رکھ جو تیرے سُپرد کی گئی ہے۔


حالانکہ آپ میرے دِل کو ٹٹولتے اَور رات کے وقت مُجھے آزماتے ہیں، اَور مُجھے پرکھتے ہیں، لیکن کویٔی خرابی نہیں پاتے؛ مَیں نے ٹھان لیا ہے کہ میرا مُنہ خطا نہ کرے۔


آدمیوں کو خُوش کرنے والوں کی طرح محض دِکھاوے کے لیٔے خدمت نہ کرو، بَلکہ اُسے خُوش دِلی سے اَنجام دو گویا تُم المسیح کے خادِم ہو، اَور خُدا کی مرضی بجا لا رہے ہو۔


اَور جسے اَب خُدا نے اَپنے مُقرّر وقت پر اَپنے کلام کو میرے اُس مُنادی کے ذریعہ ظاہر کیا جو ہمارے مُنجّی خُدا کے حُکم سے میرے سُپرد کیا گیا۔


اگرچہ مَیں خُدا کے مُقدّسین میں سَب سے چھوٹا ہُوں پھر بھی مُجھ پر اُس کا یہ فضل ہُوا کہ میں غَیریہُودیوں کو المسیح کی اِس دولت کی خُوشخبری سُناؤں جو بے قیاس ہے۔


ہم نے شرم کی پوشیدہ باتوں کو ترک کر دیا ہے؛ ہم مکّاری کی چال نہیں چلتے، اَور نہ ہی خُدا کے کلام میں آمیزش کرتے ہیں۔ بَلکہ جو حق ہے اُسے ظاہر کرکے خُدا کے حُضُور ہر شخص کے دِل میں اَپنی نیک نیّتی بِٹھاتے ہیں۔


آپ کے اِرادے اعلیٰ ہیں اَور آپ کے منصُوبے عظیمُ الشّان ہیں۔ آپ کی نگاہیں اِنسان کی تمام روِشوں پر لگی رہتی ہیں۔ آپ ہر ایک کو اُس کے اَخلاق اَور اُس کے اعمال کے مُطابق اجر دیتے ہیں۔


اَے میرے خُدا، میں یہ بھی جانتا ہُوں کہ آپ دِل کو جانچتے ہیں اَور دیانتداری میں آپ کی خُوشنودی ہے۔ مَیں نے یہ تمام چیزیں اَپنی صدق دِلی اَور نیک نیّت سے دی ہیں اَور مُجھے یہ دیکھ کر بڑی مسرّت حاصل ہُوئی ہے کہ آپ کے لوگ جو یہاں حاضِر ہیں یہ سَب کچھ اَپنی خُوشی سے دے رہے ہیں۔


اگر مَیں اَپنی مرضی سے مُنادی کرتا ہُوں، تو اجر پانے کی اُمّید بھی رکھتا ہُوں؛ لیکن اگر اَپنی مرضی سے نہیں، تو یُوں سمجھ لو کہ خُدا نے مُجھے انجیل سُنانے کا اِختیار بخشا ہُواہے۔


پس اگر تُم دُنیا کی دُنیوی دولت کے مُعاملہ میں وفادار نہ ثابت ہُوئے تو حقیقی دولت کون تمہارے سُپرد کرےگا؟


چاندی کے لیٔے کُٹھالی اَور سونے کے لیٔے بھٹّی ہوتی ہے، لیکن دِل کو یَاہوِہ ہی پرکھتے ہیں۔


تب آپ آسمان پر سے جو آپ کی قِیام گاہ ہے، سُن کر مُعاف کردینا اَور ہر شخص کو جِن کے دِلوں کو آپ جانتے ہیں، اُن کے اعمال کے مُطابق بدلہ دینا؛ کیونکہ صرف آپ ہی اِنسانوں کے دِلوں کو جانتے ہیں،


”یَاہوِہ! تمام نَوع اِنسان کی رُوحوں کے خُدا کسی آدمی کو اِس جماعت پر ایک نِگراں مُقرّر کرنا


میں اُس کے فرزندوں کو ہلاک کر دُوں گا۔ تَب تمام جماعتوں کو مَعلُوم ہو جائے گا کہ دِلوں اَور ذہنوں کو جانچنے والا مَیں ہی ہوں، اَور مَیں تُم میں سے ہر ایک کو اُس کے کاموں کے مُوافق بدلہ دُوں گا۔


اَور کائِنات کی کویٔی بھی چیز خُدا کی نظر سے پوشیدہ نہیں ہے اَور اُس کی آنکھوں کے سامنے ہر چیز کھُلی اَور بے پردہ ہے جسے ہمیں بھی حِساب دینا ہے۔


اَے تِیمُتھِیُس، اِس اَمانت کو جو تیرے سُپرد کی گئی ہے حِفاظت سے رکھ۔ اَور جِس چیز کو علم کہنا ہی غلط ہے اُس پر توجّہ نہ کر کیونکہ اُس میں بےہوُدہ باتیں اَور اِختلافات پایٔے جاتے ہیں،


اَے غُلاموں! سَب باتوں میں اَپنے دُنیوی مالکوں کے فرمانبردار رہو؛ نہ صِرف ظاہری طور پر اُنہیں خُوش کرنے کے لیٔے خدمت کرو، بَلکہ اُسے خُوش دِلی سے اَور خُداوؔند کا خوف مانتے ہویٔے اَنجام دو۔


کیونکہ، ہمیں، مَعلُوم ہے کہ خُداوؔند کا خوف کیا ہے، اِس لیٔے ہم دُوسروں کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ خُدا ہمارے دِلوں کا حال اَچھّی طرح جانتا ہے، اَور مُجھے اُمّید ہے کہ یہ حال تمہارے ضمیر پر بھی ظاہر ہُوا ہوگا۔


”میں یَاہوِہ، دِل کو جانچتا اَور دماغ کو آزماتا ہُوں، تاکہ ہر اِنسان کو اُس کی روِش کے مُوافق، اَور اُس کے کاموں کے پھل کے مُطابق اجر دُوں۔“


تو کیا خُدا نے اُسے دریافت نہ کر لیا ہوتا، جَب کہ وہ دِل کے بھید جانتے ہیں؟


اَورجو باتیں تُونے بہت سے گواہوں کی مَوجُودگی میں مُجھ سے سُنی ہیں، اُنہیں اَیسے وفادار لوگوں کے سُپرد کرجو دُوسروں کو بھی سِکھانے کے قابل ہوں۔


پس اَب سے ہم کسی کو جِسمانی حیثیت سے نہیں جانیں گے۔ اگرچہ ایک وقت ہم نے المسیح کو بھی جِسمانی حیثیت سے جانا تھا، لیکن اَب ہم اُنہیں جان گئے ہیں۔


کنواریوں کے متعلّق میرے پاس خُداوؔند کا کویٔی حُکم نہیں ہے: لیکن خُداوؔند کی مہربانی سے، ایک وفادار مسیحی کی حیثیت سے میں اَپنی شخصی رائے پیش کرتا ہُوں۔


حُضُور نے تیسری مرتبہ پھر پُوچھا، ”یُوحنّا کے بیٹے شمعُونؔ کیا تُم مُجھ سے مَحَبّت رکھتے ہو؟“ پطرس کو رنج پہُنچا کیونکہ یِسوعؔ نے پطرس سے تین دفعہ پُوچھا تھا، ”کیا تُم مُجھ سے مَحَبّت رکھتے ہو؟“ پطرس نے کہا، ”خُداوؔند، آپ تو سَب کُچھ جانتے ہیں؛ حُضُور آپ کو خُوب مَعلُوم ہے کہ میں حُضُور سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔“ یِسوعؔ نے فرمایا، ”تُم میری بھیڑیں چراؤ۔


خُداوؔند نے جَواب دیا، ”کون ہے وہ وفادار اَور عقلمند مُنتظِم، جِس کا مالک اُسے اَپنے گھر کے خادِم چاکروں پر مُقرّر کرے تاکہ وہ اُنہیں اُن کی خُوراک مُناسب وقت پر بانٹتا رہے؟


بدکار لوگوں کی بدی کا خاتِمہ کر دیں اَور راستبازوں کو قِیام بخشیں۔ آپ ہی واحد خُدا ہیں۔ جو دِلوں اَور دماغوں کو جانچتے ہیں۔


اَے خُدا، آپ مُجھے جانچیں اَور میرے دِل کو پہچانیں؛ مُجھے آزمائیں اَور میرے مُضطرب خیالات کو جان لیں۔


لہٰذا ہم اُن بے شُمار لوگوں کی مانِند نہیں، جو خُدا کے کلام میں آمیزش کرتے ہیں بَلکہ ہم کلام کو صَاف دِلی کے ساتھ خُدا کو حاضِر جان کر المسیح کے وفادار خادِموں کی طرح پیش کرتے ہیں۔


اگر کویٔی کچھ بَیان کرے تو اِس طرح کرے گویا خُداوؔند کا کلام پیش کر رہاہے۔ اگر کویٔی خدمت کرے تو وہ خُدا سے قُوّت پا کر اُسے اَنجام دے تاکہ سَب باتوں میں یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے خُدا کا جلال ظاہر ہو۔ خُدا کا جلال اَور اُن کی سلطنت ابدُالآباد تک ہوتی رہے۔ آمین۔


اَور آحازؔ بادشاہ نے جَیسا حُکم دیا تھا اورِیّاہؔ کاہِنؔ نے بالکُل وَیسے ہی کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات