Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 9:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 شاؤل کے باپ قیشؔ کے گدھے کھو گیٔے۔ اِس لئے قیشؔ نے اَپنے بیٹے شاؤل سے کہا، ”ایک خدمت گار کو ساتھ لے کر جاؤ اَور گدھوں کو ڈھونڈو۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور ساؤُل کے باپ قِیس کے گدھے کھو گئے۔ سو قِیس نے اپنے بیٹے ساؤُل سے کہا کہ نَوکروں میں سے ایک کو اپنے ساتھ لے اور اُٹھ کر گدھوں کو ڈُھونڈ لا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 एक दिन साऊल के बाप क़ीस की गधियाँ गुम हो गईं। यह देखकर उसने अपने बेटे साऊल को हुक्म दिया, “नौकर को अपने साथ लेकर गधियों को ढूँड लाएँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 ایک دن ساؤل کے باپ قیس کی گدھیاں گم ہو گئیں۔ یہ دیکھ کر اُس نے اپنے بیٹے ساؤل کو حکم دیا، ”نوکر کو اپنے ساتھ لے کر گدھیوں کو ڈھونڈ لائیں۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 9:3
7 حوالہ جات  

جَب تُم آج میرے پاس سے چلے جاؤگے، تو راخلؔ کے مقبرہ کے قریب بِنیامین کے علاقہ میں ضِلضعؔ کے مقام پر دو آدمی تُم سے ملیں گے۔ اَور کہیں گے، ’وہ گدھے جنہیں تُم ڈھونڈنے گئے تھے مِل گیٔے ہیں۔ اَب تمہارے باپ نے اُن کے بارے میں فکر کرنا چھوڑ دیا ہے اَور وہ تمہارے لیٔے فِکرمند ہے اَور کہتے ہیں، ”مَیں اَپنے بیٹے کے لیٔے کیا کروں؟“ ‘


اُس کے تیس بیٹے تھے جو تیس گدھوں پر سوار ہُوا کرتے تھے۔ گِلعادؔ میں تیس شہر اُن کے اِختیار میں تھے جو آج کے دِن تک حوّوت یائیرؔ کہلاتےہیں۔


”اَے سفید گدھوں پر سوار ہونے والو، اَور نفیس قالینوں پر بیٹھنے والو، اَور اَے راہ گیر، غور کرو،


اُس کا شاؤل نامی ایک بیٹا تھا جو جَوان اَور خُوبصورت تھا اَور جِس کا بنی اِسرائیل میں کویٔی ثانی نہ تھا۔ وہ اِتنا قدآور تھا کہ دیگر لوگوں میں سے ہر کویٔی اُس کے کندھے تک آتا تھا۔


لہٰذا وہ اِفرائیمؔ کے پہاڑی علاقہ اَور شلِیشہؔ کے اِردگرد کے خِطّہ میں اُنہیں ڈھونڈتے پھرے لیکن وہ کہیں نہ ملے۔ تَب وہ اَور آگے شعلیِمؔ کے علاقہ میں گیٔے لیکن گدھے وہاں بھی نہ تھے۔ تَب وہ بِنیامین کے علاقہ میں داخل ہوکر گھُومے پھرے لیکن اُنہیں وہاں بھی نہ پایا۔


اَور تمہارے گدھے جِن کو کھویٔے ہُوئے تین دِن ہو گئے ہیں اُن کی بابت فکر نہ کرو کیونکہ وہ مِل گیٔے ہیں۔ اَور اگر بنی اِسرائیل کو تمہاری اَور تمہارے آبائی گھرانے کی تمنّا نہیں تو پھر کس کی تمنّا ہے؟“


وہاں شاؤل کے چچا نے شاؤل سے اَور اُن کے خدمت گار سے پُوچھا، ”تُم کہاں تھے؟“ شاؤل نے جَواب دیا، ”گدھوں کو ڈھونڈ رہے تھے۔ لیکن جَب ہم نے دیکھا کہ وہ نہیں ملتے تو ہم شموایلؔ کے پاس گیٔے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات