Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 7:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَور بنی اِسرائیل نے شموایلؔ سے کہا، ”ہمارے لیٔے یَاہوِہ ہمارے خُدا سے فریاد کرنا بند نہ کرنا تاکہ وہ ہمیں فلسطینیوں کے ہاتھ سے بچائیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اور بنی اِسرائیل نے سموئیل سے کہا کہ خُداوند ہمارے خُدا کے حضُور ہمارے لِئے فریاد کرنا نہ چھوڑ تاکہ وہ ہم کو فِلستِیوں کے ہاتھ سے بچائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 और समुएल से मिन्नत की, “दुआ करते रहें! रब हमारे ख़ुदा से इलतमास करने से न रुकें ताकि वह हमें फ़िलिस्तियों से बचाए।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اور سموایل سے منت کی، ”دعا کرتے رہیں! رب ہمارے خدا سے التماس کرنے سے نہ رُکیں تاکہ وہ ہمیں فلستیوں سے بچائے۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 7:8
7 حوالہ جات  

ممکن ہے فَوج کے سپہ سالار کی ساری باتیں یَاہوِہ آپ کے خُدا نے سُنی ہوں جسے اُس کے آقا شاہِ اشُور نے زندہ خُدا کی توہین کرنے کے لئے بھیجا تھا، اَور شاید یَاہوِہ آپ کے خُدا اُن باتوں کو سُن کر اُسے ملامت کریں۔ چنانچہ آپ مہربانی کرکے اُن زندہ بچے ہُوئے لوگوں کے واسطے دعا کرو۔“


اِس لیٔے تُم آپَس میں ایک دُوسرے سے اَپنے گُناہوں کا اقرار کرو اَور ایک دُوسرے کے لیٔے دعا کرو تاکہ شفا پاؤ؛ کیونکہ راستباز کی دعا قُوّت اَور تاثیر والی ہوتی ہے۔


صِیّونؔ کی خاطِر مَیں خاموش نہ رہُوں گا، یروشلیمؔ کی خاطِر میں چُپ نہ رہُوں گا، جَب تک کہ اُس کی صداقت طُلوع سحر کی طرح نہ چمک اُٹھے، اَور اُس کی نَجات رَوشن چراغ کی طرح جلوہ گِر نہ ہو۔


اگر وہ نبی ہیں اَور یَاہوِہ کا کلام اُن کے پاس ہے تو وہ قادرمُطلق یَاہوِہ سے فریاد کریں کہ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں اَور شاہِ یہُودیؔہ کے محل میں اَور یروشلیمؔ میں باقی بچی ہُوئی اَشیا بابیل نہ جانے پائیں۔


یرمیاہؔ نبی کے پاس پہُنچے اَور اُن سے مِنّت کی، ”ہماری درخواست سُن اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا سے اُن تمام باقی بچے ہُوئے لوگوں کی خاطِر دعا کر کیونکہ جَیسا کہ آپ دیکھ رہے ہو، کسی زمانہ میں ہم بہت تھے لیکن اَب چند ہی باقی بچے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات