Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 7:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 وہ صندُوق بیس سال کے طویل عرصہ تک قِریت یعریمؔ میں ہی رہا۔ اَور اِسرائیل کے سَب لوگ نوحہ کرتے رہے اَور یَاہوِہ کی بخشش کے طلب گار ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور جِس دِن سے صندُوق قریت یعرِؔیم میں رہا تب سے ایک مُدّت ہو گئی یعنی بِیس برس گُذرے اور اِسرائیلؔ کا سارا گھرانا خُداوند کے پِیچھے نَوحہ کرتا رہا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 अहद का संदूक़ 20 साल के तवील अरसे तक क़िरियत-यारीम में पड़ा रहा। इस दौरान तमाम इसराईल मातम करता रहा, क्योंकि लगता था कि रब ने उन्हें तर्क कर दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 عہد کا صندوق 20 سال کے طویل عرصے تک قِریَت یعریم میں پڑا رہا۔ اِس دوران تمام اسرائیل ماتم کرتا رہا، کیونکہ لگتا تھا کہ رب نے اُنہیں ترک کر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 7:2
13 حوالہ جات  

مُبارک ہیں وہ جو غمگین ہیں، کیونکہ وہ تسلّی پائیں گے۔


وہ آنسُو بہاتے ہُوئے آئیں گے؛ جَب مَیں اُنہیں واپس لاؤں گا تو وہ دعا کرتے ہُوئے آئیں گے۔ میں اُنہیں پانی کے دریاؤں کے کنارے کنارے اَور ہموار راستہ سے لاؤں گا جہاں وہ ٹھوکر نہ کھایٔیں گے، کیونکہ مَیں بنی اِسرائیل کا باپ ہُوں، اَور اِفرائیمؔ میرا پہلوٹھا بیٹا ہے۔


صِرف اَپنے اُن گُناہوں کا اقرار کر: کہ تُونے اَپنے خُدا یَاہوِہ سے بغاوت کی ہے، اَور ہر سایہ دار درخت کے نیچے غَیر معبُودوں کو خُوش کرنے میں لگی رہی، اَور میری اِطاعت نہ کی،‘ “ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں۔


جَب یَاہوِہ کا فرشتہ تمام بنی اِسرائیل سے یہ کہہ چُکا تو وہ لوگ چِلّا چِلّا‏‏‏‏کر رونے لگے


اَور بنی اِسرائیل کوچ کرکے تیسرے دِن اُن کے شہروں گِبعونؔ کفیرہؔ بیروت اَور قِریت یعریمؔ میں آئے۔


تَب قِریت یعریمؔ کے لوگوں نے آکر یَاہوِہ کے صندُوق کو اَپنے قبضہ میں لے لیا اَور اُسے ابینادابؔ کے گھر جو پہاڑی پر ہے لے گیٔے اَور اُس کے بیٹے الیعزرؔ کی تقدیس کی کہ وہ یَاہوِہ کے صندُوق کی نگہبانی کرے۔


اَور شموایلؔ نے تمام بنی اِسرائیل کے گھرانے سے کہا، ”اگر تُم اَپنے سارے دِل سے یَاہوِہ کی طرف رُجُوع کر رہے ہو تو پھر غَیر معبُودوں اَور عستوریتؔ کو اَپنے درمیان سے دُور کرکے اَپنے آپ کو یَاہوِہ کے سُپرد کر دو اَور اگر تُم صِرف اُن ہی کی عبادت کروگے تو وہ تُمہیں فلسطینیوں کے ہاتھ سے چھُڑائیں گے۔“


اَور ہم اَپنے خُدا کے عہد کے صندُوق کو پھر سے اَپنے پاس لے آئیں کیونکہ شاؤل کے دَورِ حُکومت میں ہم نے اُس کی پروا نہ کی۔“


پھر اورِیّاہؔ بِن شمعیاہؔ جو قِریت یعریمؔ کے ایک اَور شخص نے یَاہوِہ کے نام سے نبُوّت کی تھی؛ اُس نے بھی اِس شہر اَور اِس مُلک کے خِلاف ٹھیک اَیسی ہی نبُوّت کی تھی جَیسی اَب یرمیاہؔ نے کی ہے۔


تَب داویؔد نے مِصر کے دریا شیحُورؔ سے لے کر لیبو حماتؔ تک تمام اِسرائیلیوں کو جمع کیا تاکہ خُدا کے عہد کے صندُوق کو قِریت یعریمؔ سے لے آئیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات