Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 6:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 مگر اِسے دیکھتے رہنا۔ اگر وہ بیت شِمِشؔ کی طرف اَپنے علاقہ کو جائے تو سمجھ لینا کہ یہ بَلائے عظیم یَاہوِہ ہی نے ہم پر نازل کی ہے۔ لیکن اگر وہ اَپنے علاقہ کو نہ جائے تو ہم جان لیں گے کہ جِس ہاتھ نے ہمیں مارا وہ یَاہوِہ کا ہاتھ نہیں تھا بَلکہ ہمارے ساتھ یہ حادثہ اِتّفاقاً ہو گیا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اور دیکھتے رہنا۔ اگر وہ اپنی ہی سرحد کے راستہ بَیت شمس کو جائے تو اُسی نے ہم پر یہ بلایِ عظِیم بھیجی اور اگر نہیں تو ہم جان لیں گے کہ اُس کا ہاتھ ہم پر نہیں چلا بلکہ یہ حادِثہ جو ہم پر ہُؤا اِتّفِاقی تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 ग़ौर करें कि वह कौन-सा रास्ता इख़्तियार करेंगी। अगर इसराईल के बैत-शम्स की तरफ़ चलें तो फिर मालूम होगा कि रब हम पर यह बड़ी मुसीबत लाया है। लेकिन अगर वह कहीं और चलें तो मतलब होगा कि इसराईल के देवता ने हमें सज़ा नहीं दी बल्कि सब कुछ इत्तफ़ाक़ से हुआ है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 غور کریں کہ وہ کون سا راستہ اختیار کریں گی۔ اگر اسرائیل کے بیت شمس کی طرف چلیں تو پھر معلوم ہو گا کہ رب ہم پر یہ بڑی مصیبت لایا ہے۔ لیکن اگر وہ کہیں اَور چلیں تو مطلب ہو گا کہ اسرائیل کے دیوتا نے ہمیں سزا نہیں دی بلکہ سب کچھ اتفاق سے ہوا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 6:9
13 حوالہ جات  

پھر وہ بعلہؔ سے مغرب کی جانِب کوہِ سِعِیؔر کی طرف گھُوم گئی اَور کوہِ یعریمؔ (یعنی کِسلونؔ) کے شمالی دامن کے پاس سے ہوتی ہُوئی بیت شِمِشؔ کی طرف اُترتی ہُوئی تِمنؔہ کو گئی۔


اِتّفاقاً ایک کاہِنؔ اُس راہ سے جا رہاتھا، اُس نے زخمی کو دیکھا، مگر کَترا کرچلاگیا۔


مَیں نے دُنیا میں کچھ اَور بھی ہوتے دیکھاہے: کہ نہ تو دَوڑ میں تیز رفتار کو سبقت حاصل ہوتی ہے نہ جنگ میں زورآور کو فتح، نہ دانشمند کو روٹی ملتی ہے نہ عالِم کو دولت نہ فاضل کو عزّت؛ لیکن اُن کے مِلنے کا وقت اَور موقع سَب کے لیٔے ہے۔


اُس جَوان نے کہا، ”میں اِتّفاقاً کوہِ گِلبوعہؔ پر پہُنچ گیا تھا، وہاں شاؤل اَپنے نیزہ پرجھکا ہُوا تھا اَور رتھ اَور سوار اُس کا پیچھا کرتے چلے آ رہے تھے۔


اُنہُوں نے جَواب دیا، ”اگر تُم اِسرائیل کے معبُود کے صندُوق کو واپس بھیجنا چاہتے ہو تو اِسے خالی نہ بھیجنا بَلکہ اُس کے ساتھ خطا کی قُربانی کے طور پر ہرجانہ بھی ضروُر بھیجنا۔ تَب تُم شفا پاؤگے اَور اُسے جان بھی لوگے ورنہ اُس کا ہاتھ تُم پر بھاری رہے گا۔“


عینؔ، یُوطّہؔ اَور بیت شِمِشؔ یہ نَو شہر اُن کی چراگاہوں سمیت اُن دو قبیلوں کی طرف سے دئیے۔


جَب شہر میں نرسنگے کی آواز بُلند ہوتی ہے، تو کیا لوگ کانپ نہیں جاتے؟ کیا یَاہوِہ کے بھیجے بغیر ہی کسی شہر پر آفت آتی ہے۔


اَے یَاہوِہ، آپ کا ہاتھ بُلند ہے، پر وہ اُسے نہیں دیکھتے۔ اُنہیں تَوفیق دے تاکہ وہ اُس غیرت کو دیکھیں جو تُجھے اَپنے لوگوں کے لیٔے ہے اَور پشیمان ہُوں؛ اَور اَپنے دُشمنوں کو اُس آگ میں بھسم ہو جانے دے جو اُن کے لیٔے رکھی گئی ہے۔


لہٰذا اُنہُوں نے اَیسا ہی کیا اَور اُسی طرح کی دو گائیں لے کر اُنہیں گاڑی میں جوتا اَور اُن کے بچھڑوں کو لے جا کر چُھوٹے باڑے میں باندھا


تَب وہ گائیں راہ پر ڈکارتی ہوئی چلتی ہُوئی جا رہی تھیں اَور سارا راستہ سیدھے بیت شِمِشؔ کی طرف اَور داہنی طرف یا بائیں طرف نہ مُڑیں۔ اَور فلسطینیوں کے سردار بیت شِمِشؔ کی سرحد تک اُن کے پیچھے پیچھے گیٔے۔


لیکن جَب فَرعوہؔ نے دیکھا کہ مُصیبت ٹل گئی تو اُس نے اَپنا دِل سخت کر لیا اَور مَوشہ اَور اَہرونؔ کی نہ سُنی جَیسا کہ یَاہوِہ نے فرمایا تھا۔


اَور ماقاضؔ شہر میں بِن دِقر، شعلبِیمؔ، بیت شِمِشؔ اَور ایلون بیتھ حانانؔ،


پس یہُوآشؔ شاہِ اِسرائیل نے حملہ کیا اَور وہ اَور یہُودیؔہ کا بادشاہ اماضیاہؔ یہُوداہؔ میں بیت شِمِشؔ کے مقام پر ایک دُوسرے کے مقابل صف آرا ہُوئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات