Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 5:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 لیکن اگلی صُبح جَب وہ اُٹھے، تو وہاں دگونؔ تھا، یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کے آگے اوندھے مُنہ زمین پر گرا پڑا تھا! اُس کا سَر اَور بازو توڑ دئیے گیٔے تھے اَور دہلیز پر پڑے ہُوئے تھے۔ صِرف اُس کا دھڑ رہ گیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 پِھر وہ جو دُوسرے دِن کی صُبح کو سویرے اُٹھے تو دیکھا کہ دجوؔن خُداوند کے صندُوق کے آگے اَوندھے مُنہ زمِین پر گِرا پڑا ہے اور دجوؔن کا سر اور اُس کی ہتھیلِیاں دہلِیز پر کٹی پڑی تِھیں۔ فقط دجوؔن کا دھڑ ہی دھڑ رہ گیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 लेकिन अगले दिन जब सुबह-सवेरे आए तो दजून दुबारा मुँह के बल रब के संदूक़ के सामने पड़ा हुआ था। लेकिन इस मरतबा बुत का सर और हाथ टूटकर दहलीज़ पर पड़े थे। सिर्फ़ धड़ रह गया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 لیکن اگلے دن جب صبح سویرے آئے تو دجون دوبارہ منہ کے بل رب کے صندوق کے سامنے پڑا ہوا تھا۔ لیکن اِس مرتبہ بُت کا سر اور ہاتھ ٹوٹ کر دہلیز پر پڑے تھے۔ صرف دھڑ رہ گیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 5:4
11 حوالہ جات  

اُس کے سارے بُت چکنا چُور کر دئیے جایٔیں گے؛ اُس کے بُت خانوں کے تمام عطیات آگ میں جَلا دئیے جایٔیں گے؛ میں اُس کی مورتیاں تباہ کر دُوں گا۔ کیونکہ اُس نے اُنہیں طوائفوں کی کمائی سے جمع کیا تھا، اَور وہ پھر طوائف بازی کی کمائی کی طرح اِستعمال کئے جایٔیں گے۔


”قوموں میں اعلان اَور مُنادی کرو، پرچم اُٹھاؤ اَور مُنادی کرو، کویٔی بات پوشیدہ نہ رکھو بَلکہ اعلان کرو، ’بابیل تسخیر کیا جائے گا؛ بیلؔ معبُود رُسوا ہوگا، اَور مرُودکؔ معبُود دہشت زدہ ہوگا۔ اُس کے تمام بُت شرمندہ ہوں گے، اَور اُس کے بُت دہشت زدہ کر دیئے جایٔیں گے۔‘


”تُم اُن سے یُوں کہنا، ’یہ معبُود جنہوں نے نہ تو زمین اَور نہ آسمان کو بنایا ہے، یہ تو آسمان کے نیچے سے اَور زمین پر سے نِیست و نابود ہو جایٔیں گے۔‘ “


وہ اُن کے معبُود کے بُتوں، اُن کی ڈھالی ہُوئی مورتوں اَور اُن کی چاندی اَور سونے کی قیمتی اَشیا بھی چھین کر مِصر لے جائے گا۔ چند سال تک وہ شمال کے بادشاہ سے دست بردار رہے گا۔


اِس لیٔے اُس سے یعقوب کی بدکاری کا کفّارہ ہوگا، اَور اُس کے گُناہ دُور ہونے کا کُل نتیجہ یہ ہوگا کہ جَب وہ مذبح کے تمام پتّھروں کو چُونا بنانے کے پتّھروں کی طرح ریزہ ریزہ کرےگا، اُس وقت اشیراہؔ کا کویٔی سُتون یا بخُور جَلانے کا کویٔی مذبح باقی نہ رہے گا۔


لہٰذا تُم اُن گِلٹیوں اَور اُن چُوہوں کے جو مُلک کو ہلاک کر رہے ہیں بُت بناؤ اَور اِسرائیل کے خُدا کا جلال ظاہر کرو۔ تَب شاید وہ تُم، اَور تمہارے معبُودوں اَور تمہارے مُلک پر سے اَپنا دستِ غضب اُٹھا لیں۔


کنگال اِنسان جو اَیسی نذر نہیں چڑھا سَکتا اَیسی لکڑی کو ترجیح دیتاہے جو نہ سڑے۔ وہ ایک ماہر کاریگر کی تلاش کرتا ہے جو اَیسی مُورت بنا سکے جو گرنے نہ پایٔے۔


سَب اِنسان نادان اَور جاہل ہیں؛ ہر سُنار اَپنے ڈھالی ہُوئی بُتوں کے سبب رُسوا ہے۔ کیونکہ اُن کے ڈھالے ہُوئے بُت محض فریب ہیں؛ جِن میں دَم نہیں ہے۔


وہ نکمّی اَور قابل تمسخر کا چیزیں ہیں؛ جَب اُن کی سزا کا وقت آئے گا، تو وہ نِیست و نابود ہو جائیں گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات