Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 5:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 جو لوگ موت سے بچ گیٔے تھے وہ گِلٹیوں کے مرض میں مُبتلا تھے۔ اَور اُس شہر کی شوروغل آسمان تک جا پہُنچی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اور جو لوگ مَرے نہیں وہ گلٹِیوں کے مارے پڑے رہے اور شہر کی فریاد آسمان تک پُہنچی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 जो मरने से बचा उसे कम अज़ कम फोड़े निकल आए। चारों तरफ़ लोगों की चीख़-पुकार फ़िज़ा में बुलंद हुई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 جو مرنے سے بچا اُسے کم از کم پھوڑے نکل آئے۔ چاروں طرف لوگوں کی چیخ پکار فضا میں بلند ہوئی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 5:12
9 حوالہ جات  

اَور فَرعوہؔ اَور اُس کے تمام اہلکار اَور مِصری رات ہی کو اُٹھ بیٹھے اَور مِصر میں بڑا کہرام مچا کیونکہ کویٔی بھی گھر اَیسا نہ تھا جِس میں کویٔی مَرا نہ ہو۔


وہ دِن اَیسا ہوگا گویا کویٔی آدمی شیرببر سے اَپنی جان بچا کے بھاگے اَور راستہ میں اُسے ریچھ مِل جائے، یا اَپنے گھر میں داخل ہو جائے اَور آرام فرمانے کو اَپنا ہاتھ دیوار پر ٹیکے اَور سانپ اُسے کاٹ لے۔


حُورونایمؔ سے چیخ و پُکار سُنایٔی دیتی ہے، وہ نہایت شدید تباہی اَور بربادی کی چیخیں ہیں۔


اَے چرواہوں روؤ اَور ماتم کرو؛ اَے گلّہ کے سربراہوں، گَرد میں لیٹ جاؤ۔ کیونکہ تمہارے قتل کا وقت آ گیا ہے؛ تُم گروگے اَور مٹّی کے ایک نفیس برتن کی طرح چَکنا چُور ہو جاؤگے۔


”یہُودیؔہ ماتم کر رہاہے، اَور اُس کے شہری پھاٹکوں پر ماتمی حالت میں تھکے ماندے پڑے ہیں؛ وہ مُلک کے لیٔے ماتم کرتے ہیں، اَور یروشلیمؔ کا کراہنا آسمان کی بُلندیوں تک پہُنچ رہاہے۔


تَب اَیسا ہوگا کہ جو حزائیلؔ کی تلوار سے بچ جائے گا اُسے یہُو قتل کرےگا اَورجو یِہُو کی تلوار سے بچ جایٔےگا اُسے الِیشعؔ قتل کر ڈالے گا۔


”کل تقریباً اِسی وقت مَیں بِنیامین کی سرزمین سے ایک آدمی کو تمہارے پاس بھیجوں گا۔ اُسے میری قوم اِسرائیل پر حُکمرانی کرنے کے لیٔے مَسح کرنا۔ وہ میرے لوگوں کو فلسطینیوں کے ہاتھ سے چھُڑائے گا۔ مَیں نے اَپنے لوگوں پر نظر کی ہے کیونکہ اُن کی فریاد مُجھ تک پہُنچی ہے۔“


جَب یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو فلسطینیوں کے علاقہ میں سات مہینے ہو گئے،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات