Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 4:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اَور فلسطینی اِسرائیل کا مُقابلہ کرنے کے لیٔے صف آرا ہُوئے اَور جَب لڑائی نے زور پکڑا تو اِسرائیلیوں نے فلسطینیوں سے شِکست کھائی کیونکہ اُن کے تقریباً چار ہزار آدمی میدانِ جنگ میں قتل کر دئیے گیٔے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور فِلستِیوں نے اِسرائیلؔ کے مُقابلہ کے لِئے صف آرائی کی اور جب وہ باہم لڑنے لگے تو اِسرائیلِیوں نے فِلستِیوں سے شِکست کھائی اور اُنہوں نے اُن کے لشکر میں سے جو مَیدان میں تھا قرِیباً چار ہزار آدمی قتل کِئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 पहले फ़िलिस्तियों ने इसराईलियों पर हमला किया। लड़ते लड़ते उन्होंने इसराईल को शिकस्त दी। तक़रीबन 4,000 इसराईली मैदाने-जंग में हलाक हुए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 پہلے فلستیوں نے اسرائیلیوں پر حملہ کیا۔ لڑتے لڑتے اُنہوں نے اسرائیل کو شکست دی۔ تقریباً 4,000 اسرائیلی میدانِ جنگ میں ہلاک ہوئے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 4:2
13 حوالہ جات  

آؤ ہم اَپنی روِشوں کو جانچیں، اُنہیں آزمائیں اَور یَاہوِہ کی طرف لَوٹیں۔


اِسرائیلی اَور فلسطینی ایک دُوسرے کا مُقابلہ کرنے کے لیٔے صف آرائی کر رہے تھے۔


گولیتؔ نے کھڑے ہوکر اِسرائیل کے فَوجیوں کو للکارا، ”تُم کیوں آکر جنگ کے لیٔے صف آرائی کرتے ہو؟ کیا میں فلسطینی نہیں ہُوں اَور کیا تُم شاؤل کے خادِم نہیں ہو؟ اَپنے کسی مَرد کو چُن لو اَور اُسے نیچے میرے پاس بھیجو۔


اِسی وجہ سے بنی اِسرائیل اَپنے دُشمنوں کے سامنے ٹھہر نہیں سکتے۔ وہ اَپنی پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے ہیں کیونکہ وہ تباہی کے مُستحق قرار دئیے گیٔے ہیں۔ اَور اگر تُم اَپنے درمیان سے نذر کی ہُوئی ہر چیز کو نِیست و نابود نہ کروگے تو آئندہ مَیں تمہارے ساتھ نہ رہُوں گا۔


اَور شموایلؔ کا کلام تمام اِسرائیل میں پہُنچا۔ پھر اَیسا ہُوا کہ اِسرائیلی فلسطینیوں سے لڑنے کے لیٔے نکلے۔ اِسرائیلیوں نے اِبن عزرؔ میں نصب کی اَور فلسطینیوں نے افیقؔ میں۔


جَب وہ فَوجی سپاہی چھاؤنی میں واپس آئے تو اِسرائیل کے بُزرگوں نے پُوچھا، ”آج یَاہوِہ نے ہمیں فلسطینیوں سے شِکست کیوں دِلوائی؟ آؤ ہم یَاہوِہ کا عہد کا صندُوق شیلوہؔ سے لے آئیں تاکہ وہ ہمارے ساتھ جائے اَور ہمیں ہمارے دُشمنوں کے ہاتھ سے بچائیں۔“


پس فلسطینی لڑے اَور اِسرائیلیوں نے شِکست کھائی اَور ہر ایک آدمی اَپنے اَپنے خیمہ کی طرف بھاگ نِکلا۔ وہاں بہت بڑی خُونریزی ہُوئی جِس میں اِسرائیل کے تیس ہزار پیادے کام آئے۔


اَور وہ ٹھوکر کھا کر ایک دُوسرے پر اَیسے گریں گے گویا تلوار سے بچنے کے لیٔے بھاگ رہے ہُوں، حالانکہ کویٔی بھی اُن کا پیچھا نہ کر رہا ہوگا۔ لہٰذا تُم میں اَپنے دُشمنوں کے مقابل کھڑا ہونے کی ہمّت بھی نہ ہوگی۔


تَب عمالیقی اَور کنعانی جو اُس کوہستانی مُلک میں رہتے تھے نیچے اُتر آئے اَور اُن پر ٹوٹ پڑے اَور حُرمہؔ تک اُن کو مارتے چلے گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات