Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 4:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَور شموایلؔ کا کلام تمام اِسرائیل میں پہُنچا۔ پھر اَیسا ہُوا کہ اِسرائیلی فلسطینیوں سے لڑنے کے لیٔے نکلے۔ اِسرائیلیوں نے اِبن عزرؔ میں نصب کی اَور فلسطینیوں نے افیقؔ میں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اور سموئیل کی بات سب اِسرائیلیوں کے پاس پُہنچی اور اِسرائیلی فِلستِیوں سے لڑنے کو نِکلے اور ابن عزؔر کے آس پاس ڈیرے لگائے اور فِلستِیوں نے افِیق میں خَیمے کھڑے کِئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 यों समुएल का कलाम सैला से निकलकर पूरे इसराईल में फैल गया। एक दिन इसराईल की फ़िलिस्तियों के साथ जंग छिड़ गई। इसराईलियों ने लड़ने के लिए निकलकर अबन-अज़र के पास अपनी लशकरगाह लगाई जबकि फ़िलिस्तियों ने अफ़ीक़ के पास अपने डेरे डाले।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 یوں سموایل کا کلام سَیلا سے نکل کر پورے اسرائیل میں پھیل گیا۔ ایک دن اسرائیل کی فلستیوں کے ساتھ جنگ چھڑ گئی۔ اسرائیلیوں نے لڑنے کے لئے نکل کر ابن عزر کے پاس اپنی لشکرگاہ لگائی جبکہ فلستیوں نے افیق کے پاس اپنے ڈیرے ڈالے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 4:1
14 حوالہ جات  

اَور فلسطینیوں نے اَپنی تمام فَوجوں کو افیقؔ میں جمع کیا اَور اِسرائیلیوں نے یزرعیلؔ میں چشمہ کے پاس ڈالی۔


تَب شموایلؔ نے ایک پتّھر لے کر اُسے مِصفاہؔ اَور شینؔ کے درمیان نصب کر دیا اَور اُس نے یہ کہہ کر اُس کا نام اِبن عزرؔ رکھا کہ، ”اِتنی دُور تک یَاہوِہ نے ہماری مدد کی۔“


خُدا کے عہد کا صندُوق چھین لینے کے بعد، فلسطینی اُسے اِبن عزرؔ سے اشدُودؔ لے گیٔے۔


اَورجو باقی بچے تھے وہ افیقؔ شہر کے اَندر بھاگ گیٔے، اُن میں سے باقی ستّائیس ہزار کی موت اُن پر فصیل گرنے سے ہو گئی۔ بِن ہددؔ بھی بھاگ کر شہر کے اَندر وہاں ایک اَندرونی کوٹھری میں چھُپ گیا۔


اَور یَاہوِہ نے شموایلؔ سے کہا: ”دیکھ، مَیں اِسرائیل میں ایک اَیسا کام کرنے والا ہُوں جسے سُن کر ہر ایک کے کان بھنّا اُٹھیں گے۔


عُمّہؔ، افیقؔ اَور رحوبؔ کا علاقہ ہے۔ اِس طرح بائیس شہر اَور اُن کے دیہات اُن کے حِصّے میں آئے۔


ینیمؔ، بیت تپُّوحؔ، افیقہؔ،


افیقؔ کا ایک بادشاہ۔ لشرُونؔ یعنی شارونؔ کا ایک بادشاہ۔


جُنوب کی طرف سے؛ کنعانیوں کا سارا مُلک، صیدونیوں کے معارہؔ سے لے کر امُوریوں کے علاقہ افیقؔ تک،


اَور فلسطینی اِسرائیل کا مُقابلہ کرنے کے لیٔے صف آرا ہُوئے اَور جَب لڑائی نے زور پکڑا تو اِسرائیلیوں نے فلسطینیوں سے شِکست کھائی کیونکہ اُن کے تقریباً چار ہزار آدمی میدانِ جنگ میں قتل کر دئیے گیٔے تھے۔


گیبلی، عمُّونی اَور عمالیقی، اَور اہلِ صُورؔ، فلسطینی باشِندوں سمیت۔


آج کے دِن تُم سبھی یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور کھڑے ہُوئے ہو جِن میں تمہارے سربراہ اَور نُمائندے، تمہارے بُزرگ اَور تمہارے افسران اَور اِسرائیل کے تمام مَرد،


لیکن تُم نے اَب اَپنے خُدا کو جو تُمہیں تمام آفتوں اَور تکلیفوں سے بچاتے ہیں ردّ کر دیا اَور اُن سے اِصرار کیا، ’ہم پر بادشاہ مُقرّر کریں۔‘ لہٰذا اَب تُم اَپنے اَپنے قبیلوں اَور برادریوں کے مُطابق گِروہ بناؤ اَور اَپنے آپ کو یَاہوِہ کے حُضُور میں پیش کرو۔“


اگلے موسمِ بہار میں بِن ہددؔ نے ارامیوں کو جمع کیا اَور بنی اِسرائیل سے جنگ کے لیٔے افیقؔ شہر کی طرف کوچ کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات