Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 30:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 داویؔد نے کہا، ”نہیں بھائیو! تُمہیں اُس مال کے ساتھ جو یَاہوِہ نے ہمیں دیا ہے اَیسا نہیں کرنا چاہئے۔ اُنہُوں نے ہمیں بچایا اَور اُس فَوج کو جِس نے ہم پر چڑھائی کی ہمارے ہاتھ میں کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 تب داؤُد نے کہا اَے میرے بھائِیو تُم اِس مال کے ساتھ جو خُداوند نے ہم کو دِیا ہے اَیسا نہیں کرنے پاؤ گے کیونکہ اُسی نے ہم کو بچایا اور اُس فَوج کو جِس نے ہم پر چڑھائی کی ہمارے ہاتھ میں کر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 लेकिन दाऊद ने इनकार किया। “नहीं, मेरे भाइयो, ऐसा मत करना! यह सब कुछ रब की तरफ़ से है। उसी ने हमें महफ़ूज़ रखकर हमलाआवर लुटेरों पर फ़तह बख़्शी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 لیکن داؤد نے انکار کیا۔ ”نہیں، میرے بھائیو، ایسا مت کرنا! یہ سب کچھ رب کی طرف سے ہے۔ اُسی نے ہمیں محفوظ رکھ کر حملہ آور لٹیروں پر فتح بخشی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 30:23
16 حوالہ جات  

لیکن تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کو فراموش مت کرنا کیونکہ وُہی تُمہیں دولت حاصل کرنے کی قُوّت دیتے ہیں تاکہ اَپنے اُس عہد کو قائِم رکھّیں جِس کی اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد سے قَسم کھائی تھی، جَیسا کہ آج کے دِن تمہارے سامنے ظاہر ہے۔


”بھائیو اَور پدران، اَب میرا بَیان سُنو جو میں اَپنی صفائی میں پیش کرتا ہُوں۔“


اِستِفنُسؔ نے جَواب دیا: ”میرے بھائیو اَور بُزرگو، میری سُنو! خُدا کا جلال ہمارے بُزرگ حضرت اَبراہامؔ پر اُس وقت ظاہر ہُوا جَب وہ حارانؔ میں مُقیم ہونے سے پہلے مسوپتامیہؔ، میں رہتے تھے۔


یَاہوِہ ہی مُفلس کر دیتے ہیں اَور وُہی دولتمند بناتے ہیں؛ وُہی پست کرتے ہیں اَور وُہی سرفراز کرتے ہیں۔


صاحبِ خانہ نے باہر نکل کر اُن سے کہا، ”نہیں، میرے عزیزو! اِس قدر کمینے مت بنو۔ یہ آدمی میرا مہمان ہے اِس لیٔے اَیسی ذلیل حرکت سے باز آؤ۔


جَب تُم کھا کر سَیر ہو جاؤ تو یَاہوِہ اَپنے خُدا کی تمجید کرنا کہ اُنہُوں نے تُمہیں بہترین مُلک عنایت کیا ہے۔


اَور کہا، ”نہیں، میرے بھائیو! اَیسی بدی نہ کرو۔


اِس لیٔے وہ اَپنے جال کے لیٔے قُربانیاں چڑھاتا ہے اَور اَپنے جال کے لیٔے خُوشبوئیں جَلاتا ہے، کیونکہ اَپنے جال کے وسیلے سے وہ عیش کرتا ہے اَور لذیذ غِذا کھاتا ہے۔


اَور داویؔد نے یَاہوِہ سے پُوچھا، ”کیا میں اُن چھاپہ ماروں کا پیچھا کروں؟ کیا میں اُنہیں جا لُوں گا؟“ یَاہوِہ نے فرمایا، ”اُن کا تعاقب کر۔ یقیناً تُو اُنہیں جا لے گا اَور اسیروں کو چھُڑانے میں کامیاب ہوگا۔“


لیکن داویؔد کے ساتھ آنے والے پیروکاروں میں سے اُن تمام بد ذات اَور فتنہ پرداز آدمیوں نے کہا، ”چونکہ وہ ہمارے ساتھ نہیں گیٔے تھے اِس لیٔے ہم اُنہیں لُوٹ کے اِس مال میں سے جو ہم نے واپس لیا ہے کویٔی حِصّہ نہ دیں گے۔ تاہم ہر ایک آدمی اَپنی بیوی بچّے لے کر جا سَکتا ہے۔“


جو تُم کہتے ہو اُسے کون مانے گا؟ اُس آدمی کا حِصّہ جو پیچھے رسد کے پاس رہا اُتنا ہی ہے جِتنا اُس کا جو جنگ کے لیٔے گیا۔ سَب کو برابر حِصّہ ملے گا۔“


کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُم اَپنے دِل میں یہ کہنے لگو، ”میری ہی طاقت اَور ہاتھوں کے زور سے مُجھے یہ دولت نصیب ہُوئی ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات