Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 30:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 کیونکہ دو سَو آدمی اِس قدر تھکے ماندے تھے کہ وہ بسورؔ ندی کو پار کرنے کے قابل نہ تھے۔ لیکن داویؔد اَور چار سَو آدمیوں نے تعاقب جاری رکھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 پر داؤُد اور چار سَو آدمی پِیچھا کِئے چلے گئے کیونکہ دو سَو جو اَیسے تھک گئے تھے کہ بسور کی ندی کے پار نہ جا سکے پِیچھے رہ گئے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 30:10
7 حوالہ جات  

تَب داویؔد اُن دو سَو آدمیوں کے پاس آیا جو بہت زِیادہ تھکے ماندہ ہونے کے باعث داویؔد کے پیچھے نہ جا سکے تھے اَور وادی بسورؔ میں پیچھے چھوڑ دئیے گیٔے تھے۔ وہ داویؔد اَور اُس کے ساتھ کے آدمیوں سے مِلنے کو نکلے۔ جَب داویؔد اَور اُس کے آدمی نزدیک پہُنچے تو اُس نے اُن کی خیروعافیت دریافت کی۔


لہٰذا داویؔد اَور وہ چھ سَو آدمی جو اُس کے ساتھ تھے گہری وادی بسورؔ میں پہُنچے۔ وہاں کچھ آدمی پیچھے چھوڑ دئیے گیٔے۔


اُس دِن اِسرائیلی فلسطینیوں کو مِکماشؔ سے ایّالونؔ تک ڈھیر کرتے چلے گیٔے۔ اَور وہ تھک چُکے تھے۔


تَب شاؤل اَور اُن کے سارے آدمی جمع ہوکر لڑنے کو آئے۔ اُنہُوں نے دیکھا کہ فلسطینیوں میں یہاں تک ابتری پھیلی ہُوئی ہے کہ وہ ایک دُوسرے پر تلوار سے وار کر رہے ہیں۔


اُنہیں میدان میں ایک مِصری مِلا جسے وہ داویؔد کے پاس لایٔے۔ اُنہُوں نے اُسے پینے کے لیٔے پانی اَور کھانے کے لیٔے روٹی دی


نوجوان بھی تھک جاتے ہیں اَور ماندہ ہو جاتے ہیں، اَور جَوان ٹھوکر کھا کر گِر پڑتے ہیں؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات