تَب عماسیؔ پرجو اُن تیسوں کا سردار تھا پاک رُوح نازل ہُوا اَور فرمایا: ”اَے داویؔد! ہم تمہارے ہیں۔ اَے یِشائی کے بیٹے! ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ آپ فتح مند ہُوں اَور فتح مند ہُوں، اَورجو کوئی آپ کا مددگار ہو اُس کی بھی فتح ہو، کیونکہ آپ کے خُدا آپ کی مدد کرتے ہیں۔“ یہ سُن کر داویؔد نے اُنہیں قبُول کیا اَور اُنہیں اَپنے چھاپہ مار دستوں کے سردار بنا دیا۔
