Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 25:31 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 تو میرے آقا کے دِل سے خُون ناحق کا اَور اِنتقام لینے کے احساس کا بوجھ دُورہو جائے گا۔ اَور جَب یَاہوِہ آپ کو کامرانی بخشیں گے تو آپ اَپنی خادِمہ کو یاد فرمانا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

31 تو تُجھے اِس کا غم اور میرے مالِک کو یہ دِلی صدمہ نہ ہو گا کہ تُو نے بے سبب خُون بہایا یا میرے مالِک نے اپنا اِنتِقام لِیا اور جب خُداوند میرے مالِک سے بھلائی کرے تو تُو اپنی لَونڈی کو یاد کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 तो कोई ऐसी बात सामने नहीं आएगी जो ठोकर का बाइस हो। मेरे आक़ा का ज़मीर साफ़ होगा, क्योंकि आप बदला लेकर क़ातिल नहीं बने होंगे। गुज़ारिश है कि जब रब आपको कामयाबी दे तो अपनी ख़ादिमा को भी याद करें।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 تو کوئی ایسی بات سامنے نہیں آئے گی جو ٹھوکر کا باعث ہو۔ میرے آقا کا ضمیر صاف ہو گا، کیونکہ آپ بدلہ لے کر قاتل نہیں بنے ہوں گے۔ گزارش ہے کہ جب رب آپ کو کامیابی دے تو اپنی خادمہ کو بھی یاد کریں۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 25:31
13 حوالہ جات  

لیکن اَپنی سرفرازی کے بعد مُجھے بھی یاد کرنا اَور مُجھ پر مہربانی کرکے فَرعوہؔ سے میرا ذِکر کرنا اَور مُجھے اِس قَیدخانہ سے رِہائی دِلوانا۔


عزیزو! دُوسروں سے اِنتقام مت لو بَلکہ خُداوؔند کو موقع دو کہ وہ سزا دے کیونکہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”اِنتقام لینا میرا کام ہے؛ بدلہ میں ہی دُوں گا،“ خُداوؔند کا بھی یہ قول ہے۔


ہمیں فخر ہے: ہمارا ضمیر وفاداری سے گواہی دیتاہے کہ ہم لوگ دُنیا والوں کے اَور خاص طور پر، تمہارے ساتھ تعلّقات میں، خُدا داد پاکیزگی اَور سچّائی کے ساتھ پیش آتے رہے ہیں۔ جو دُنیوی حِکمت کی نہیں بَلکہ خُدا کے فضل کی بدولت ہے۔


اگر تمہارے گوشت کھانے، مَے پینے یا کویٔی اَیسا کام کرنے سے تمہارے بھایٔی یا بہن کو ٹھوکر لگے تو بہتر یہی ہے کہ تُم اُن چیزوں سے پرہیز کرو۔


تَب اُس نے کہا، ”اَے یِسوعؔ! جَب آپ اَپنی بادشاہی میں آئیں تو مُجھے یاد کرنا۔“


اَے یَاہوِہ، اَے اِنتقام لینے والے خُدا، اَے خدائے مُنتقِم! جلوہ گِر ہوں۔


وُہی خُدا ہیں جو میرا اِنتقام لیتے ہیں، اَور قوموں کو میرے سامنے جھُکاتے ہیں،


یَاہوِہ ہر ایک کو اُس کی راستی اَور ایمانداری کا نیک اجر دیتے ہیں۔ یَاہوِہ نے آج آپ کو میرے ہاتھ میں دے دیا تھا لیکن مَیں نے یَاہوِہ کے ممسوح پر ہاتھ اُٹھانا مُناسب نہ سمجھا۔


اُس کے خادِموں نے کرمِلؔ میں جا کر ابیگیلؔ سے کہا، ”داویؔد نے ہمیں تمہارے پاس شادی کے پیغام کے ساتھ بھیجا ہے اَور ہم تُجھے لینے آئے ہیں۔“


اِس اَچھّے فیصلہ کے لیٔے اَور مُجھے اِس دِن خُونریزی سے اَور اَپنے ہاتھوں سے اَپنا اِنتقام لینے سے باز رکھنے کے لیٔے خُدا تُمہیں برکت بخشے!


پس یَاہوِہ ہی ہمارے مُنصِف ہوں اَور ہمارے درمیان فیصلہ کریں۔ وہ ہی میری وکالت فرمائیں، یہاں تک کہ مُجھے آپ کے ہاتھ سے بچا کر میری بےگُناہی ثابت کریں۔“


جَب یَاہوِہ میرے آقا کے لیٔے وہ سَب نیکیاں جو اُنہُوں نے آپ کے حق میں فرمائی ہیں کر چُکے تو، اَور آپ کو اِسرائیل کا حُکمران مُقرّر کر دیں گے


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات