Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 25:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 جَب ابیگیلؔ نے داویؔد کو دیکھا تو جلدی سے اَپنے گدھے سے نیچے اُتری اَور مُنہ کے بَل زمین پر داویؔد کے سامنے جُھکی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 اور ابِیجیلؔ نے جو داؤُد کو دیکھا تو جلدی کی اور گدھے سے اُتری اور داؤُد کے آگے اَوندھی گِری اور زمِین پر سرنگُوں ہو گئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23-24 दाऊद को देखकर अबीजेल जल्दी से गधे पर से उतरकर उसके सामने मुँह के बल झुक गई। उसने कहा, “मेरे आक़ा, मुझे ही क़ुसूरवार ठहराएँ। मेहरबानी करके अपनी ख़ादिमा को बोलने दें और उस की बात सुनें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23-24 داؤد کو دیکھ کر ابی جیل جلدی سے گدھے پر سے اُتر کر اُس کے سامنے منہ کے بل جھک گئی۔ اُس نے کہا، ”میرے آقا، مجھے ہی قصوروار ٹھہرائیں۔ مہربانی کر کے اپنی خادمہ کو بولنے دیں اور اُس کی بات سنیں۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 25:23
12 حوالہ جات  

جَب وہ لڑکا چلا گیا تو داویؔد اُس پتّھر کے جُنوب کی طرف سے نِکلا اَور تین دفعہ مُنہ کے بَل زمین پر یُوناتانؔ کے سامنے جھُکا۔ تَب اُنہُوں نے ایک دُوسرے کو چُوما اَور خُوب رُوئے۔ لیکن داویؔد بہت ہی زِیادہ رُویا۔


ایک دِن جَب وہ عتنی ایل کے پاس آئی تو اُس نے اُس سے اِصرار کیا کہ وہ اُس کے باپ سے ایک کھیت طلب کرے۔ جَب وہ اَپنے گدھے پر سے اُتری تو کالبؔ نے اُس سے پُوچھا، ”تُم کیا چاہتی ہو؟“


ایک دِن جَب وہ عتنی ایل کے پاس آئی تو اُس نے اُس سے اِصرار کیا کہ وہ اُس کے باپ سے ایک کھیت طلب کرے۔ جَب وہ اَپنے گدھے پر سے اُتری تو کالبؔ نے اُس سے پُوچھا، ”تُم کیا چاہتی ہو؟“


تو داویؔد نے غار سے باہر جا کر شاؤل کو آواز دی کہ، ”میرے آقا بادشاہ!“ جَب شاؤل نے پیچھے مُڑ کر دیکھا، تو داویؔد نیچے جھُکا اَور اُن کے سامنے مُنہ کے بَل زمین پر گِر کر اُنہیں سَجدہ کیا۔


تَب رُوتؔ سَر جھُکا کر آداب بجا لائی اَور کہنے لگی، ”کیا وجہ ہے کہ تُم مُجھ پردیسن پر اِس قدر مہربانی کر رہےہو؟“


اَور اُن کے قدموں میں گِر کر کہا: ”میرے آقا! اصلی قُصُوروار تو میں ہُوں۔ مہربانی سے اَپنی خادِمہ کو بولنے کی اِجازت دیں اَورجو کچھ آپ کی خادِمہ یہ کہنا چاہتی ہے اُسے سُنیں۔


وہ مُنہ کے بَل زمین پر سرنِگوں ہُوئی اَور کہنے لگی کہ میرے آقا، ”آپ کی خادِمہ آپ کی خدمت کرنے کے لیٔے اَور اَپنے آقا کے خادِموں کے پاؤں دھونے کے لیٔے تیّار ہے۔“


تو تیسرے دِن شاؤل کی چھاؤنی سے ایک آدمی آیا جِس کے کپڑے پھٹے ہُوئے تھے اَور اَپنے سَر پر خاک ڈالی ہُوئی تھی۔ جَب وہ داویؔد کے پاس پہُنچا تو اُس کی تعظیم کرنے کے لیٔے زمین پر سَجدہ کیا۔


جَب مفِیبوستؔ بِن یُوناتانؔ بِن شاؤل داویؔد کے پاس آیا تو اُس نے جھُک کر داویؔد کا اِحترام کیا۔ داویؔد نے کہا، ”مفِیبوستؔ!“ اُس نے جَواب دیا، ”آپ کا خادِم حاضِر ہے۔“


اَور جَب تقوعؔ کی وہ عورت بادشاہ کے پاس گئی تو اُن کی تعظیم کے لیٔے مُنہ کے بَل زمین پر گری اَور کہا، ”اَے بادشاہ! میری مدد کرو!“


تَب اخِیمعضؔ نے بادشاہ کو پُکار کر کہا، ”سَب کچھ ٹھیک ہے!“ اَور نزدیک آکر بادشاہ کے سامنے مُنہ کے بَل زمین پر جھُک کر کہنے لگا، ”یَاہوِہ آپ کے خُدا کی سِتائش ہو! جِن آدمیوں نے میرے آقا بادشاہ کے خِلاف ہاتھ اُٹھائے تھے، خُدا نے اُنہیں ہمارے حوالہ کر دیا ہے۔“


تَب داویؔد اُرنانؔ کے پاس پہُنچے اَور جَب ارنانؔ نے نگاہ کی اَور داویؔد کو دیکھا تو وہ کھلیان چھوڑکر داویؔد کے سامنے آکر زمین پر مُنہ کے بَل گرا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات